Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 13:57 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

57 لیکن اگر وہ پھپھُوندی اُس کپڑے میں یا اُس سے بنی ہُوئی کسی بُنی ہُوئی چیز میں یا چمڑے کی کسی چیز میں پھر سے نموُدار ہو تو گویا وہ اُس میں پھیل رہی ہے لہٰذا لازِم ہے کہ اُس متعدّی پھپھُوندی سے متاثر چیز کو آگ میں جَلا دیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

57 اور اگر وہ بلا پِھر بھی کپڑے کے تانے یا بانے میں یا چمڑے کی چِیز میں دِکھائی دے تو وہ پُھوٹ کر نِکل رہی ہے۔ پس تُو اُس چِیز کو جِس میں وہ بلا ہے آگ میں جلا دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

57 तो भी हो सकता है कि फफूँदी दुबारा उसी कपड़े या चमड़े पर नज़र आए। इसका मतलब है कि वह फैल रही है और उसे जला देना लाज़िम है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

57 توبھی ہو سکتا ہے کہ پھپھوندی دوبارہ اُسی کپڑے یا چمڑے پر نظر آئے۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ پھیل رہی ہے اور اُسے جلا دینا لازم ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 13:57
10 حوالہ جات  

اَور اُس میں کویٔی ناپاک چیز یا کویٔی شخص جو شرمناک حرکت کرتا یا جھُوٹی باتیں گڑھتا ہے، ہرگز داخل نہ ہوگا، مگر وُہی ہوں گے جِن کے نام برّہ کی کِتاب حیات میں درج ہیں۔


مگر بُزدِلوں، بےاِعتقادو، گھِنونوں، قاتلوں، زناکاروں، جادُوگروں، بُت پرستوں اَور سَب جھوٹوں کی جگہ آگ اَور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی۔ یہ دُوسری موت ہے۔“


”تَب وہ اَپنی بائیں طرف والوں سے کہے گا، ’اَے لعنتی لوگوں! میرے سامنے سے دُورہو جاؤ اَور اُس اَبدی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلیس اَور اُس کے فرشتوں کے لیٔے تیّار کی گئی ہے۔


بادشاہ بہت غضبناک ہُوا۔ اُس نے اَپنے سپاہی بھیج کر اُن خُونیوں کو ہلاک کروا دیا اَور اُن کے شہر کو جَلا دیا۔


اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے، اَور وہ اَپنی کھلیان کو خُوب پھٹکے گا، گیہُوں کو تو اَپنے کھتّے میں جمع کرےگا لیکن بھُوسے کو اُس جہنّم کی آگ میں جھونک دے گا جو کبھی نہ بُجھےگی۔“


صِیّونؔ میں رہنے والے گُنہگار خوفزدہ ہیں؛ اَور بےدینوں کو کپکپی نے آ پکڑا ہے: ”ہم میں سے کون اُس مہلک آگ میں رہ سَکتا ہے؟ ہم میں سے کون اُن اَبدی شُعلوں کے درمیان بس سَکتا ہے؟“


اَور خواہ وہ سُوت یا اُون سے بُنا ہُوا ہو یا وہ چمڑا ہو یا چمڑے سے بنایا گیا ہو،


اَور اگر کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اُسے یہ مَعلُوم چلے کہ کپڑے کو دھونے کے بعد پھپھُوندی کا رنگ ہلکا پڑ گیا ہے، تو وہ اُس کپڑے یا چمڑے کے یا اُس کے تانے بانے کے آلُودہ حِصّہ کو پھاڑ کر الگ کر دے۔


اَور اگر اُس کپڑے یا کپڑے سے بنی ہُوئی یا بُنی ہُوئی یا چمڑے کی بنی ہُوئی کسی چیز کو دھونے کے بعد اُس کی پھپھُوندی جاتی رہے تو اُسے پھر سے دھویا جائے اَور تَب وہ پاک سَمجھی جائے گی۔“


کوڑھ کی بیماریوں کے بارے میں لیوی کاہِنؔ جو ہدایات دیں، ٹھیک اُن ہی کے مُطابق احتیاط سے عَمل کرنا۔ مَیں نے اُنہیں جو حُکم دیئے ہیں اُن ہی کے مُطابق غور فرما کر عَمل کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات