Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 13:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور اگر اُس کی جِلد پر سفید داغ تو ہو، لیکن وہ وَبا جِلد سے گہری نہ ہو، اَور اُس جگہ کے بال بھی سفید نہ ہویٔے ہُوں تو، کاہِنؔ اُس کوڑھ کی بیماری سے متاثر اِنسان کو سات دِن تک علیحدہ رکھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور اگر اُس کے جِسم کی جِلد کا چمکتا ہُؤا داغ سفید تو ہو پر کھال سے گہرا نہ دِکھائی دے اور نہ اُس کے اُوپر کے بال سفید ہو گئے ہوں تو کاہِن اُس شخص کو سات دِن تک بند رکھّے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन हो सकता है कि जिल्द की जगह सफ़ेद तो है लेकिन जिल्द में धँसी हुई नहीं है, न उसके बाल सफ़ेद हुए हैं। इस सूरत में इमाम उस शख़्स को सात दिन के लिए अलहदगी में रखे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن ہو سکتا ہے کہ جِلد کی جگہ سفید تو ہے لیکن جِلد میں دھنسی ہوئی نہیں ہے، نہ اُس کے بال سفید ہوئے ہیں۔ اِس صورت میں امام اُس شخص کو سات دن کے لئے علیٰحدگی میں رکھے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 13:4
14 حوالہ جات  

چنانچہ مِریمؔ سات دِن تک چھاؤنی کے باہر بند رہی اَور اُس کے اَندر آنے تک لوگوں نے کُوچ نہیں کیا۔


بعض لوگوں کے گُناہ اُن کے عدالت مَیں حاضِر ہونے سے پہلے ہی ظاہر ہو جاتے ہیں اَور بعض کے گُناہ بعد میں۔


اِس لیٔے جَب تک خُداوؔند واپس نہ آئیں، تُم وقت سے پہلے کسی بات کا فیصلہ نہ کرو۔ جو باتیں تاریکی میں پوشیدہ ہیں وہ اُنہیں رَوشنی میں لے آئیں گے اَور لوگوں کے دِلی منصُوبے ظاہر کر دیں گے۔ اُس وقت خُدا کی طرف سے ہر ایک کی تعریف کی جائے گی۔


” ’وہ لیوی اَپنے گُناہ کی سزا پائیں گے جو اُس وقت مُجھ سے دُورہو گیٔے جَب اِسرائیل گُمراہ ہُوا اَور لوگ اَپنے بُتوں کے پیچھے لگ کر مُجھ سے بھٹک گیٔے۔


تَب تُم ضروُر دریافت کرنا اَور خُوب تحقیقات کرکے پتا لگانا۔ اَور اگر یہ بات سچ ہو اَور ثابت ہو جائے کہ اَیسا مکرُوہ کام تمہارے درمیان کیا جا چُکاہے،


اَور کاہِنؔ اُس جِلد کی متعدّی جگہ کا مُعائنہ کرے، اَور اگر اُس متعدّی جگہ کے بال سفید ہو گئے ہُوں اَور وَبا جِلد سے زِیادہ گہری دِکھائی دے تو، وہ یقیناً جِلد کی کویٔی بیماری ہے۔ اَور جَب کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کر چُکے تو وہ رسمی طور پر اُسے ناپاک ہونے کا اعلان کر دے۔


اَور ساتویں دِن کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر وہ دیکھے کہ اُس زخم میں کویٔی تبدیلی نہیں ہُوئی اَور وہ جِلد پر نہیں پھیلا تو وہ اُس کو مزید سات دِن اَور علیحدگی میں رکھے۔


تو یہ اُس اِنسان کی جِلد پر ایک پُرانا کوڑھ کا مرض ہے، لہٰذا کاہِنؔ اُس کو علیحدگی میں بند کرکے نہ رکھے بَلکہ اُسے فوراً ناپاک قرار دے، کیونکہ وہ بہت پہلے ہی ناپاک ہو چُکاہے۔


لیکن اگر مُعائنہ کے وقت کاہِنؔ کو پتا چلے کہ وہ داغ جِلد سے گہرا نہیں ہے اَور نہ ہی اُس جگہ پر کویٔی کالا بال ہے، تو کاہِنؔ متاثّرہ شخص کو سات دِن کے لیٔے دُوسروں سے علیحدہ رکھے۔


تو کاہِنؔ اُس کا باریکی سے مُعائنہ کرے اَور اگر اُس داغ کے اَندر کے بال سفید ہو گئے ہُوں اَور وہ متعدّی مرض جِلد سے گہرا دِکھائی دے، تو یہ ایک قِسم کا کوڑھ ہے جو اُس جلنے کے داغ میں پھوٹ پڑا ہے لہٰذا کاہِنؔ اُس شخص کو ناپاک قرار دے کیونکہ اُسے کوڑھ کی بیماری ہو گئی ہے۔


لیکن اگر کاہِنؔ اُس کا باریکی سے مُعائنہ کرتا ہے اَور اُس داغ میں سفید بال نہیں پاتا اَور نہ وہ جِلد سے گہرا ہے اَور اُس کا رنگ بھی ہلکا پڑ گیا ہے، تو کاہِنؔ اُس شخص کو سات دِن کے لیٔے دُوسروں سے علیحدہ رکھے۔


تَب کاہِنؔ اُس پھپھُوندی کا مُعائنہ کرے اَور اُس سے آلُودہ اَشیا کو سات دِن تک علیحدہ رکھے۔


تو کاہِنؔ اُس گھر کے دروازہ سے باہر جائے اَور سات دِن کے لیٔے اُسے بند کر دے۔


یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”اگر اِس کے باپ نے اِس کے مُنہ پر صِرف تھُوکا ہی ہوتا تو کیا وہ سات دِن تک پشیمان نہ رہتی؟ لہٰذا سات دِن تک اُسے چھاؤنی کے باہر بند رہنے دیں۔ اُس کے بعد وہ اَندر لائی جا سکتی ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات