Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 13:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور کاہِنؔ اُس جِلد کی متعدّی جگہ کا مُعائنہ کرے، اَور اگر اُس متعدّی جگہ کے بال سفید ہو گئے ہُوں اَور وَبا جِلد سے زِیادہ گہری دِکھائی دے تو، وہ یقیناً جِلد کی کویٔی بیماری ہے۔ اَور جَب کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کر چُکے تو وہ رسمی طور پر اُسے ناپاک ہونے کا اعلان کر دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور کاہِن اُس کے جِسم کی جِلد کی بلا کو دیکھے۔ اگر اُس بلا کی جگہ کے بال سفید ہو گئے ہوں اور وہ بلا دیکھنے میں کھال سے گہری ہو تو وہ کوڑھ کا مرض ہے اور کاہِن اُس شخص کو دیکھ کر اُسے ناپاک قرار دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 इमाम उस जगह का मुआयना करे। अगर उसके बाल सफ़ेद हो गए हों और वह जिल्द में धँसी हुई हो तो वबाई बीमारी है। जब इमाम को यह मालूम हो तो वह उसे नापाक क़रार दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 امام اُس جگہ کا معائنہ کرے۔ اگر اُس کے بال سفید ہو گئے ہوں اور وہ جِلد میں دھنسی ہوئی ہو تو وبائی بیماری ہے۔ جب امام کو یہ معلوم ہو تو وہ اُسے ناپاک قرار دے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 13:3
29 حوالہ جات  

میں اُس کے فرزندوں کو ہلاک کر دُوں گا۔ تَب تمام جماعتوں کو مَعلُوم ہو جائے گا کہ دِلوں اَور ذہنوں کو جانچنے والا مَیں ہی ہوں، اَور مَیں تُم میں سے ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافق بدلہ دُوں گا۔


اَپنے رہنماؤں کو یاد رکھو جنہوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا تھا۔ اَور اُن کی زندگی کے اَنجام پر غور کرو کہ وہ کیسی تھی پھر اُن کے ایمان کے نمونہ پر عَمل کرو۔


لیکن بدکار، دغاباز لوگ فریب دیتے اَور فریب کھاتے ہُوئے بگڑتے چلے جایٔیں گے۔


اُن ہی میں سے ہِمنِیُسؔ اَور سِکندرؔ بھی ہیں جنہیں مَیں نے شیطان کے حوالہ کر دیا تاکہ وہ کُفر بکنے سے باز رہنا سیکھیں۔


پس ہم کیا کہیں؟ کیا شَریعت گُناہ ہے؟ ہرگز نہیں، کیونکہ اگر شَریعت نہ ہوتی تو میں گُناہ کو نہ پہچانتا مثلاً اگر شَریعت یہ حُکم نہ دیتی، ”تُم لالچ نہ کرنا، تو میں لالچ کو نہ جانتا۔“


پس اَپنا اَور سارے گلّے کا خیال رکھو جِس کے تُم پاک رُوح کی طرف سے نگہباں مُقرّر کیٔے گیٔے ہو تاکہ خُدا کی جماعت کی نگہبانی کرو جسے خُدا نے خاص اَپنے ہی خُون سے خریدا ہے۔


اگر تُم کسی کے گُناہ مُعاف کرتے ہو، تو اُس کے گُناہ مُعاف کیٔے جاتے ہیں؛ اگر مُعاف نہیں کرتے، تو مُعاف نہیں کیٔے جاتے۔“


میں آسمانی بادشاہی کی کُنجِیاں تُجھے دُوں گا؛ اَورجو کُچھ تُم زمین پر باندھو گے وہ آسمان پر باندھا جائے گا اَورجو کُچھ تُم زمین پر کھولو گے وہ آسمان پر بھی کھولا جائے گا۔“


کیونکہ لازِم ہے کہ کاہِنؔ کے لب تعلیم کو محفوظ رکھیں اَور اُس کے مُنہ سے لوگ ہدایت حاصل کریں، کیونکہ وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا پیغمبر ہے۔


”قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، کاہِنوں سے دریافت کرو کہ آئین کیا کہتی ہے،


پردیسیوں نے اُس کی قُوّت کو توڑ ڈالا، لیکن اُسے اُس کا احساس نہیں ہے۔ اُس کے بال سفید ہو گئے ہیں، لیکن اُس کا بھی اُسے علم نہیں ہے۔


وہ میرے لوگوں کو خاص و عام میں فرق سکھائیں اَور اُنہیں بتائیں کہ ناپاک اَور پاک میں تمیز کیسے کی جائے۔


” ’مَیں تمہارے خِلاف غُصّے سے بھرا ہُوا ہوں، یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں کہ تُو کس قدر ہوش پرست ہے جو ایک بے حیا فاحِشہ کی طرح اَیسی حرکتیں کرتی ہے۔


”اگر کسی کی جِلد پر سُوجن، سُرخ دانے یا سفید چمکیلا داغ ہو اَور اُس سے جِلدی بیماری بڑھنے کا خطرہ ہو، تو اَیسے اِنسان کو لازماً اَہرونؔ کاہِنؔ کے پاس یا اُن کے بیٹوں میں سے جو کاہِنؔ ہیں، کسی کے پاس لے جائیں۔


اَور تُم لازماً مُقدّس اَور عام چیزوں میں اَور پاک اَور ناپاک چیزوں میں اِمتیاز کرنا۔


پھر اَبرامؔ کنعانؔ کے نِیگیوؔ سے سفر کرتے ہویٔے بیت ایل میں اُس مقام پر پہُنچے، جہاں پہلے بیت ایل اَور عَیؔ کے درمیان اَبرامؔ کا خیمہ تھا۔


اَور اگر اُس کی جِلد پر سفید داغ تو ہو، لیکن وہ وَبا جِلد سے گہری نہ ہو، اَور اُس جگہ کے بال بھی سفید نہ ہویٔے ہُوں تو، کاہِنؔ اُس کوڑھ کی بیماری سے متاثر اِنسان کو سات دِن تک علیحدہ رکھے۔


یا اگر وہ اِنسانی ناپاکی کی کسی اَیسی چیز کو نادانستہ چھُولے جو اُسے ناپاک کر دے لیکن اِس کے بعد اُسے اِس کا علم اَور احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔


اَور کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر وہ سُرخ دانے جِلد پر پھیل گئے ہُوں تو کاہِنؔ اُس اِنسان کو ناپاک قرار دے کیونکہ یہ ایک کوڑھ کی بیماری ہے۔


اَور کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر اُس کی جِلد میں سفید رنگ کی سُوجن ہو اَور اُس جگہ کے بال بھی سفید ہو گیٔے ہُوں اَور اُس سُوجن میں کھُلا زخم ہو،


کاہِنؔ اُس کا باریکی سے مُعائنہ کرے اَور اگر وہ داغ جِلد سے گہرا دِکھائی دے اَور اُس پر بال سفید ہو گئے ہُوں تو کاہِنؔ اُس شخص کو ناپاک قرار دے کیونکہ یہ کوڑھ کا ایک متعدّی مرض ہے جِس کی شروعات پھوڑے سے ہُوئی ہے۔


اَور کاہِنؔ دیواروں پر اُس پھپھُوندی کا مُعائنہ کرے، اَور اگر وہ ہری یا سُرخی مائل لکیروں کی طرح ہو، جو دیوار میں سطح کے اَندر گہری دِکھائی دے،


جِلد کی ہر قِسم کی کوڑھ جَیسی بیماری کے لیٔے یہی ضوابط ہیں: خارِش کے لیٔے،


سُوجن، دانے یا چمکیلے داغ کے لیٔے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات