Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 13:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 کاہِنؔ اُس کا باریکی سے مُعائنہ کرے اَور اگر وہ داغ جِلد سے گہرا دِکھائی دے اَور اُس پر بال سفید ہو گئے ہُوں تو کاہِنؔ اُس شخص کو ناپاک قرار دے کیونکہ یہ کوڑھ کا ایک متعدّی مرض ہے جِس کی شروعات پھوڑے سے ہُوئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور کاہِن اُسے مُلاحظہ کرے اور اگر دیکھے کہ وہ کھال سے گہرا نظر آتا ہے اور اُس پر کے بال بھی سفید ہو گئے ہیں تو کاہِن اُس شخص کو ناپاک قرار دے کیونکہ وہ کوڑھ ہے جو پھوڑے میں سے پُھوٹ کر نِکلا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 अगर वह उसका मुआयना करके देखे कि मुतअस्सिरा जगह जिल्द के अंदर धँसी हुई है और उसके बाल सफ़ेद हो गए हैं तो वह मरीज़ को नापाक क़रार दे। क्योंकि इसका मतलब है कि जहाँ पहले फोड़ा था वहाँ वबाई जिल्दी बीमारी पैदा हो गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اگر وہ اُس کا معائنہ کر کے دیکھے کہ متاثرہ جگہ جِلد کے اندر دھنسی ہوئی ہے اور اُس کے بال سفید ہو گئے ہیں تو وہ مریض کو ناپاک قرار دے۔ کیونکہ اِس کا مطلب ہے کہ جہاں پہلے پھوڑا تھا وہاں وبائی جِلدی بیماری پیدا ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 13:20
7 حوالہ جات  

اگر اَیسے لوگ جو اَپنے خُداوؔند اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کو پہچان کر دُنیا کی خرابیوں سے بچ نکلنے کے باوُجُود بھی، پھر سے اُن میں پھنس کر اُن کا شِکار ہونے لگیں تو اُن کی بعد کی حالت پہلی حالت سے زِیادہ بدتر ہوتی ہے۔


بعد میں یِسوعؔ نے اُس آدمی کو بیت المُقدّس میں دیکھ کر اُس سے فرمایا، دیکھ، ”اَب تو تندرست ہو گیا ہے، گُناہ سے دُور رہنا ورنہ تُجھ پر اِس سے بھی بڑی آفت نہ آ جائے۔“


تَب وہ جا کر اَپنے سے بھی بدتر اَپنے ساتھ سات اَور بدرُوحوں کو ساتھ لے آتی ہے اَور وہ اَندر جا کر اُس میں رہنے لگتی ہیں۔ اَور اُس آدمی کی آخِری حالت پہلے سے بھی زِیادہ بُری ہو جاتی ہے۔ اِس زمانے کے بُرے لوگوں کا حال بھی اَیسا ہی ہوگا۔“


اَور کاہِنؔ اُس جِلد کی متعدّی جگہ کا مُعائنہ کرے، اَور اگر اُس متعدّی جگہ کے بال سفید ہو گئے ہُوں اَور وَبا جِلد سے زِیادہ گہری دِکھائی دے تو، وہ یقیناً جِلد کی کویٔی بیماری ہے۔ اَور جَب کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کر چُکے تو وہ رسمی طور پر اُسے ناپاک ہونے کا اعلان کر دے۔


”اگر کسی کی جِلد پر سُوجن، سُرخ دانے یا سفید چمکیلا داغ ہو اَور اُس سے جِلدی بیماری بڑھنے کا خطرہ ہو، تو اَیسے اِنسان کو لازماً اَہرونؔ کاہِنؔ کے پاس یا اُن کے بیٹوں میں سے جو کاہِنؔ ہیں، کسی کے پاس لے جائیں۔


اَور اُس پھوڑے کی جگہ پر سفید سُوجن یا سُرخی مائل چمکتا ہُوا سفید داغ دِکھائی دے تو وہ لازماً اَپنے آپ کو کاہِنؔ کے حُضُور پیش کرے۔


لیکن اگر کاہِنؔ کے باریکی سے اُس وقت مُعائنہ کرنے کے دَوران اُس کی جِلد پر کویٔی سفید بال نہ ہو اَور وہ دانے جِلد سے گہرے نہ ہوں اَور اُس کا رنگ ہلکا پڑ گیا ہو، تو کاہِنؔ اُسے دُوسروں سے سات دِن تک علیحدہ رکھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات