”بنی اِسرائیل کو حُکم دو: ’اگر کویٔی عورت حاملہ ہو اَور لڑکا پیدا کرے تو وہ سات دِن تک رسمی طور پر ناپاک سَمجھی جائے گی، جَیسا کہ وہ حَیض کے ایّام کے دَوران ناپاک رہتی ہے۔
یا اگر وہ اِنسانی ناپاکی کی کسی اَیسی چیز کو نادانستہ چھُولے جو اُسے ناپاک کر دے لیکن اِس کے بعد اُسے اِس کا علم اَور احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔
اگر کویٔی اِنسان کسی ناپاک چیز کو چھُولے، چاہے وہ اِنسان کی ناپاکی ہو یا کویٔی ناپاک جانور کی یا کویٔی نجِس مکرُوہ شَے ہو، اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے کچھ گوشت کھائے جو یَاہوِہ کا حِصّہ ہے، تو وہ اِنسان بھی لازماً اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔‘ “