Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 11:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جِن چَوپایوں کے کھُر چِرے ہویٔے ہُوں اَورجو جُگالی کرتے ہُوں اُسے تُم کھا سکتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 جانوروں میں جِن کے پاؤں الگ اور چرے ہُوئے ہیں اور وہ جُگالی کرتے ہیں تُم اُن کو کھاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जिनके खुर या पाँव बिलकुल चिरे हुए हैं और जो जुगाली करते हैं उन्हें खाने की इजाज़त है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جن کے کُھر یا پاؤں بالکل چِرے ہوئے ہیں اور جو جگالی کرتے ہیں اُنہیں کھانے کی اجازت ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 11:3
17 حوالہ جات  

لہٰذا، ”خُداوؔند خُود فرماتے ہیں۔ اُن میں سے باہر نکل آؤ، علیحدہ ہو جاؤ۔ اَورجو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ، تَب میں تُمہیں قبُول کروں گا۔“


اِن باتوں پر خاص طور سے غور کر۔ اَور اِن پر پُوری طرح عَمل کر؛ تاکہ سَب لوگ تُجھے ترقّی کرتا دیکھ سکیں۔


بیریّؔہ کے یہُودی لوگ تھِسلُنِیکے کے لوگوں سے زِیادہ شریف ثابت ہویٔے، اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے کِتاب مُقدّس کو بڑے شوق سے قبُول کیا۔ وہ ہر رات پاک نوشتوں کی تحقیق کرتے تھے تاکہ دیکھیں کہ پَولُسؔ کی باتیں برحق ہیں یا نہیں۔


سادہ پن چھوڑ دو تاکہ زندہ رہو؛ اَور فہم کی راہ پر چلو۔“


کیونکہ حِکمت تمہارے دِل میں داخل ہوگی، اَور علم تمہاری جان کو فرحت بخشےگا۔


”بنی اِسرائیل سے کہو، ’زمین کے سَب چَوپایوں میں سے جِن جِن کو تُم کھا سکتے ہو وہ یہ ہیں:


” ’کچھ جانور اَیسے بھی ہیں جو صِرف جُگالی کرتے ہیں یا جِن کے صِرف کھُر چِرے ہویٔے ہیں تُم اُنہیں ہرگز نہ کھانا۔ مثلاً اُونٹ جو جُگالی تو کرتا ہے لیکن اُس کے کھُر چِرے ہویٔے نہیں ہیں یہ تمہارے لیٔے ناپاک ہے۔


اَور چٹّانی سافان اگرچہ وہ جُگالی تو کرتا ہے لیکن اُس کے کھُر چِرے ہویٔے نہیں ہیں لہٰذا وہ بھی تمہارے لیٔے ناپاک ہے۔


اَور خرگوش بھی اگرچہ وہ جُگالی تو کرتا ہے لیکن اُس کے کھُر پھٹے ہویٔے نہیں ہیں لہٰذا وہ بھی تمہارے لیٔے ناپاک ہے۔


اَور سُؤر بھی، اگرچہ اُس کے کھُر چِرے ہویٔے ہیں مگر وہ جُگالی نہیں کرتا، لہٰذا وہ بھی تمہارے لیٔے ناپاک ہے۔


” ’ہر ایک جانور جِس کا کھُر پھٹا ہو لیکن پُوری طرح دو حِصّہ میں الگ نہ ہو، مگر وہ جُگالی نہیں کرتا ہو، وہ تمہارے لیٔے ناپاک ہے؛ اَورجو کویٔی اُن کی لاش کو چھُوئے گا تو وہ ناپاک ہو جائے گا۔


جِن چَوپایوں کے کھُر چِرے ہویٔے ہُوں اَورجو جُگالی کرتے ہُوں اُسے تُم کھا سکتے ہو۔


سُؤر بھی ناپاک ہے اگرچہ اُس کے کھُر چِرے ہویٔے تو ہیں مگر وہ جُگالی نہیں کرتا۔ تُم اُن کا گوشت ہرگز نہ کھانا اَور نہ ہی اُن کی لاش کو چھُونا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات