Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 10:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 لہٰذا یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی اَور اُنہیں بھسم کر دیا، اَور وہ یَاہوِہ کے سامنے ہی مَر گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور خُداوند کے حضُور سے آگ نِکلی اور اُن دونوں کو کھا گئی اور وہ خُداوند کے حضُور مَر گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अचानक रब के हुज़ूर से आग निकली जिसने उन्हें भस्म कर दिया। वहीं रब के सामने वह मर गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اچانک رب کے حضور سے آگ نکلی جس نے اُنہیں بھسم کر دیا۔ وہیں رب کے سامنے وہ مر گئے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 10:2
25 حوالہ جات  

لیکن نادابؔ اَور اَبِیہُو تو اُس وقت مَر گیٔے جَب اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُضُور میں ناجائز آگ کا نذرانہ چڑھایا۔)


تَب یَاہوِہ کے پاس سے آگ نکلی اَور اُن ڈھائی سَو آدمیوں کو بھسم کر گئی جو بخُور چڑھا رہے تھے۔


اَور یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی جِس نے مذبح پر سوختنی نذر اَور چربی کو بھسم کر دیا اَور جَب لوگوں نے اِسے دیکھا تو سَب کے سَب خُوشی سے نعرے مارنے لگے اَور مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا۔


اُس نے صندُوق کو ہاتھ لگا کر غلطی کی تھی اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر عُزّاہ پر بھڑکا اَور وہ وہیں خُدا کے صندُوق کے پاس مَر گیا۔


یہ باتیں اُنہیں اِس لیٔے پیش آئیں کہ وہ عِبرت حاصل کریں اَور ہم آخِری زمانہ والوں کی نصیحت کے لیٔے لکھی گئیں۔


وہ اُسی وقت پطرس کے قدموں میں گِر پڑی اَور اُس کا دَم نکل گیا۔ جَب جَوان مَرد اَندر آئے تو اُسے مُردہ پا کر باہر اُٹھالے گیٔے اَور اُسے اُس کے شوہر کے پہلوُ میں دفن کر دیا۔


حننیاہؔ یہ باتیں سُنتے ہی، گِر پڑا اَور اُس کا دَم نکل گیا۔ اَور جِن لوگوں نے یہ سُنا اُن پر بڑا خوف طاری ہو گیا۔


کافی عرصہ سے تُوفتؔ تیّار کیا گیا ہے؛ اُسے بادشاہ ہی کے لیٔے تیّار کیا گیا ہے۔ اُس کا آگ کا گڑھا کافی گہرا اَور چوڑا بنایا گیا ہے، جِس میں آگ اَور ایندھن بکثرت مَوجُود ہے؛ یَاہوِہ کی سانس، اُسے جلتے ہُوئے گندھک کے چشمے کی طرح سُلگائے گی۔


لیکن نادابؔ اَور اَبِیہُو اَپنے باپ کے سامنے ہی مَر گیٔے اَور اُن کی اَولاد نہ تھی۔ لہٰذا الیعزرؔ اَور اِتمارؔ نے کہانت کے فرائض اَنجام دئیے۔


کیونکہ جَب تُم لیویوں نے پہلی بار اُسے نہ اُٹھایا تو یَاہوِہ ہمارے خُدا کا قہر ہمارے خِلاف یَکایک بھڑک اُٹھا کیونکہ ہم نے اُن سے یہ نہ پُوچھا تھا کہ مُقرّرہ طریقہ کے مُطابق ہمیں یہ کام کس طرح اَنجام دینا چاہئے۔“


تَب یَاہوِہ کا قہر عُزّاہ پر بھڑکا اَور یَاہوِہ نے اُسے مار ڈالا۔ کیونکہ اُس نے صندُوق کو ہاتھ لگا کر غلطی کی تھی اِس لیٔے وہ وہیں خُدا کے حُضُور مَر گیا۔


ایلیّاہ نے جَواب دیا، ”اگر مَیں واقعی مَرد خُدا ہُوں، تو آگ آسمان سے نازل ہو اَور تُمہیں اَور تمہارے پچاسوں فَوجیوں کو بھسم کر ڈالے!“ تَب فوراً خُدا کی آگ آسمان سے نازل ہویٔی اَور اُسے اَور اُس کے پچاسوں فَوجیوں کو بھسم کر ڈالا۔


ایلیّاہ نے اُس فَوج کے سردار کو جَواب دیا، ”اگر مَیں مَرد خُدا ہُوں تو آگ آسمان سے نازل ہو اَور تُجھے اَور تیرے پچاس آدمیوں کو بھسم کر ڈالے!“ تَب آسمان سے آگ نے نازل ہوکر اُس سردار کو اَور اُس کے پچاسوں آدمیوں کو بھسم کر ڈالا۔


لیکن خُدا نے بیت شِمِشؔ کے کچھ لوگوں کو سخت سزا دی اَور اُن میں سے ستّر کو مار ڈالا کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے صندُوق کے اَندر جھانکا تھا۔ اَور وہاں کے لوگوں نے یَاہوِہ کی اُس بھاری سزا کے باعث بڑا ماتم کیا۔


اَور قورحؔ کی وجہ سے مَرے ہویٔے لوگوں کے علاوہ مزید چودہ ہزار سات سَو لوگ وَبا سے مَر گیٔے۔


اَہرونؔ کے دونوں بیٹوں کی وفات کے بعد، یَاہوِہ مَوشہ سے ہم کلام ہُوئے، کیونکہ اُن کے دونوں بیٹے یَاہوِہ کی حُضُوری میں پاک ترین مقام میں داخل ہوکر مَر گیٔے تھے۔


لہٰذا وہ آئے اَور اُن کی لاش کو جو ابھی تک اَپنے کُرتوں میں تھے اُٹھاکر چھاؤنی سے باہر لے گیٔے، جَیسا مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”تُم اَور تمہارے ساتھ اَہرونؔ نادابؔ اَور اَبِیہُو اَور بنی اِسرائیل کی نَسل کے ستّر رہنما اُوپر یَاہوِہ کے پاس آئیں اَور تُم دُور ہی سے سَجدہ کرنا۔


تَب فوراً یَاہوِہ کی آگ آسمان سے نازل ہُوئی اَور اُس آگ نے سوختنی نذر، لکڑیوں، پتّھروں اَور مٹّی کو بھسم کر دیا اَور اُس پانی کو پُورا سُوکھا دیا جو نالیوں میں بھرا تھا۔


وہ ابھی یہ کہہ ہی رہاتھا کہ ایک اَور قاصِد آیا اَور کہنے لگا، ”آسمان سے خُدا کی آگ نازل ہویٔی اَور بھیڑوں اَور خادِموں کو بھسم کر دیا اَور صِرف میں ہی اکیلا بچ نِکلا تاکہ آپ کو خبر دُوں۔“


ہمارے خُدا آتے ہیں اَور وہ خاموش نہ رہیں گے؛ آگ اُن کے آگے بھسم کرتی جائے گی، اَور اُن کے چاروں طرف تیز آندھی چلے گی۔


یہ لوگ جو اُس مُلک کے بارے میں غلط اِطّلاع دینے کے ذمّہ دار تھے یَاہوِہ کے حُضُور وَبا سے مَر گیٔے۔


تَب وہ بُوڑھا نبی روانہ ہُوا اَور اُس مَرد خُدا کی لاش کو راستہ میں پڑی ہویٔی اَور گدھے اَور شیر کو لاش کے پاس کھڑے پایا۔ شیر نے نہ تو اُس لاش کو کھایا تھا اَور نہ ہی اُس گدھے کو پھاڑا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات