Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 10:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”تُم نے گُناہ کی قُربانی کے گوشت کو پاک مَقدِس کی جگہ میں کیوں نہ کھایا؟ کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔ یہ تُمہیں اِس لیٔے دیا گیا تھا کہ تُم جماعت کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور کفّارہ دے کر جماعت کے گُناہ کو اَپنے اُوپر اُٹھالو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 خطا کی قُربانی جو نِہایت مُقدّس ہے اور جِسے خُداوند نے تُم کو اِس لِئے دِیا ہے کہ تُم جماعت کے گُناہ کو اپنے اُوپر اُٹھا کر خُداوند کے حضُور اُن کے لِئے کفّارہ دو تُم نے اُس کا گوشت مَقدِس میں کیوں نہ کھایا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 “तुमने गुनाह की क़ुरबानी का गोश्त क्यों नहीं खाया? तुम्हें उसे मुक़द्दस जगह पर खाना था। यह एक निहायत मुक़द्दस हिस्सा है जो रब ने तुम्हें दिया ताकि तुम जमात का क़ुसूर दूर करके रब के सामने लोगों का कफ़्फ़ारा दो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 ”تم نے گناہ کی قربانی کا گوشت کیوں نہیں کھایا؟ تمہیں اُسے مُقدّس جگہ پر کھانا تھا۔ یہ ایک نہایت مُقدّس حصہ ہے جو رب نے تمہیں دیا تاکہ تم جماعت کا قصور دُور کر کے رب کے سامنے لوگوں کا کفارہ دو۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 10:17
15 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”پاک مَقدِس کے خِلاف سرزد ہونے والے گُناہوں کا بار تُم پر، تمہارے بیٹوں اَور تمہارے آبائی خاندان پر ہوگا۔ اَور کہانت کے خِلاف سرزد ہونے والے گُناہوں کا بار صِرف تُم پر اَور تمہارے بیٹوں پر ہوگا۔


یہ تختی اَہرونؔ کی پیشانی پر ہوگی اَور وہ اُن گُناہوں کو اَپنے اُوپر لے گا جِن کے لیٔے بنی اِسرائیل اَپنے پاک نذرانوں کو مخصُوص کریں گے خواہ وہ نذرانے کچھ بھی ہُوں۔ یہ تختی ہمیشہ اَہرونؔ کی پیشانی پر رہے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُضُور میں مقبُول ٹھہریں۔


وہ خُود ہمارے گُناہوں کو اَپنے بَدن پر لیٔے ہویٔے صلیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے لیٔے مُردہ اَور راستبازی کے لیٔے زندہ ہو جایٔیں۔ اَور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شفا پائی ہے۔


اُسی طرح المسیح بھی ایک ہی بار تمام لوگوں کے گُناہوں کو اُٹھالے جانے کے لیٔے قُربان ہُوئے۔ اَور دُوسری بار جَب وہ ظاہر ہوں گے تو گُناہوں کو دُور کرنے کے لیٔے نہیں بَلکہ اُنہیں نَجات دینے کے لیٔے تشریف لائیں گے جو اُن کا اِنتظار بڑی شِدّت سے کر رہے ہیں۔


خُدا نے المسیح کو جو گُناہ سے واقف نہ تھا، ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم المسیح میں خُدا کے راستباز ہو جایٔیں۔


اگلے دِن حضرت یُوحنّا نے حُضُور یِسوعؔ کو اَپنی طرف آتے دیکھ کر کہا، ”دیکھو، یہ خُدا کا برّہ ہے، جو دُنیا کا گُناہ اُٹھالے جاتا ہے!


اَور اِس طرح اُن کی مُقدّس قُربانیوں کو کھانے کے خطا کے باعث مُجرم نہ ٹھہرے۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو اُن کو مُقدّس کرنے والا ہُوں۔‘ “


اَور وہ بکرا اُن کے تمام گُناہوں کو اَپنے اُوپر اُٹھاکر اُنہیں کسی ویرانہ میں لے جائے گا چنانچہ وہ شخص اُس بکرے کو بیابان میں چھوڑ دے۔


اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے جَب بھی خیمہ اِجتماع میں داخل ہُوں یا پاک مقام کے اَندر خدمت کرنے کے لیٔے مذبح کے قریب جایٔیں تو اُن زیرِ جاموں کو ضروُر پہنیں کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ گُنہگار ٹھہریں اَور مَر جایٔیں۔ ”اَہرونؔ اَور اُس کی نَسل کے لیٔے ہمیشہ یہی دستور دائمی فرمان رہے گا۔


وہ اَپنے خُدا کی نہایت ہی مُقدّس غِذا کو اَور پاک روٹی کو بھی کھا سَکتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات