Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 1:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور وہ اُس بچھڑے کو یَاہوِہ کے حُضُور ذبح کرے اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں اُس کا خُون لائیں اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور وہ اُس بچھڑے کو خُداوند کے حضُور ذبح کرے اور ہارُون کے بیٹے جو کاہِن ہیں خُون کو لا کر اُسے اُس مذبح پر گِرداگِرد چِھڑکیں جو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 क़ुरबानी पेश करनेवाला बैल को वहाँ रब के सामने ज़बह करे। फिर हारून के बेटे जो इमाम हैं उसका ख़ून रब को पेश करके उसे दरवाज़े पर की क़ुरबानगाह के चार पहलुओं पर छिड़कें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 قربانی پیش کرنے والا بَیل کو وہاں رب کے سامنے ذبح کرے۔ پھر ہارون کے بیٹے جو امام ہیں اُس کا خون رب کو پیش کر کے اُسے دروازے پر کی قربان گاہ کے چار پہلوؤں پر چھڑکیں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 1:5
25 حوالہ جات  

اَور وہ قُربانی والے جانور کے سَر پر اَپنا ہاتھ رکھے اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے سامنے ذبح کرے۔ اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے اُس کے خُون کو مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں


وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور میں مذبح کی شمالی سمت ذبح کرے اَور اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں، اُس کا خُون مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔


اَور وہ اَپنا ہاتھ اَپنی نذر کے جانور کے سَر پر رکھے اَور خیمہ اِجتماع کے مدخل پر اُسے ذبح کرے۔ اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں، اُس کے خُون کو مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔


اَور خُدا باپ کے علمِ سابق کے مُوافق اَور پاک رُوح کے مُقدّس کرنے سے یِسوعؔ المسیح کے فرمانبردار ہونے اَور اُن کے خُون کے چھڑکے جانے کے لیٔے برگُزیدہ ہویٔے ہیں: تُمہیں کثرت سے فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔


اَور نئے عہد کے درمیانی، یِسوعؔ اَور اُس کے چھڑکے ہویٔے خُون کے پاس آ چُکے ہو، جو ہابلؔ کے خُون کی نِسبت بہتر باتیں کہتاہے۔


تَب فسح کے برّے ذبح کئے گیٔے اَور کاہِنوں نے اُن کے ہاتھ سے خُون لے کر چھِڑکا اَور لیوی جانوروں کی کھال اُتارتے گیٔے۔


اَور اَپنا ہاتھ اُس کے سَر پر رکھے اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے سامنے ذبح کرے۔ اَور اَہرونؔ کے بیٹے اُس کا خُون مذبح پر چاروں طرف چھڑک دیں۔


اَور تُم اُس مینڈھے کو ذبح کرنا اَور اُس کے خُون کو لے کر مذبح پر چاروں طرف چھڑکنا۔


ہر ایک کاہِنؔ روزانہ بیت المُقدّس میں کھڑا ہوکر اَپنی خدمت کے فرائض اَدا کرتا ہے اَور ایک ہی قِسم کی قُربانیاں بار بار پیش کرتا ہے جو گُناہوں کو کبھی بھی دُور نہیں کر سکتیں۔


میں کیا لے کر یَاہوِہ کے حُضُور میں آؤں، اَور خدائے تعالیٰ کو کیسے سَجدہ کروں؟ کیا سوختنی نذروں، اَور ایک سالہ بچھڑوں کے ساتھ اُس کے حُضُور میں آؤں؟


میں تُم پر پاک پانی چھڑکوں گا اَور تُم صَاف ہو جاؤگے۔ میں تُمہیں تمہاری تمام ناپاکی سے اَور تمہارے تمام بُتوں سے پاک کر دُوں گا۔


اُسی طرح بہت سِی قومیں اُسے دیکھ کر تعجُّب کریں گی، اَور بادشاہ اُس کی وجہ سے اَپنا مُنہ بند کریں گے۔ کیونکہ وہ اَیسی بات دیکھیں گے جنہیں اُس کی خبر تک نہیں پہُنچی، اَور اَیسی خبر اُن کی سمجھ میں آئے گی جنہیں اُنہُوں نے ابھی سُنا تک نہیں۔


”لیکن گائے، بھیڑ اَور بکری کے پہلوٹھوں کا فدیہ نہ لینا۔ وہ مُقدّس ہیں۔ تُو اُن کا خُون مذبح پر چھڑکنا اَور اُن کی چربی آتِشی قُربانی کے طور پر جَلا دینا تاکہ وہ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو ٹھہرے۔


”پھر وہ گُناہ کی قُربانی کے بکرے کو ذبح کرے جو اُمّت کے لیٔے ہے اَور اُس کے خُون کو پردہ کے اَندر لے جا کر اُس سے بھی وُہی کرے جو اُس نے بچھڑے کے خُون کے ساتھ کیا تھا؛ وہ اُسے کفّارہ کے سرپوش کے اُوپر اَور اُس کے سامنے چھڑک دے۔


اَور کاہِنؔ اُسے مذبح پر لاکر اُس کا سَر مروڑ ڈالے، اَور اُسے مذبح پر جَلا دے لیکن اُس کے خُون کو مذبح کے پہلو پر ٹپک جانے دے۔


اَور پھر اُس بچھڑے کو یَاہوِہ کی حُضُوری میں خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر ذبح کرنا۔


اَور وہ اَپنا ہاتھ گُناہ کی قُربانی کے جانور کے سَر پر رکھے اَور اُسے سوختنی نذر کی جگہ پر ذبح کرے۔


اَور وہ اَپنا ہاتھ اُس کے سَر پر رکھے اَور وہ اُسے گُناہ کی قُربانی کے طور پر اُس جگہ ذبح کرے جہاں سوختنی نذر ذبح کی جاتی ہے۔


کیونکہ جِسم کی جان خُون میں ہوتی ہے اَور اُسے مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے دیا ہے کہ وہ مذبح پر تمہاری جانوں کے لیٔے کفّارہ ہو۔ کیونکہ خُون ہی ہے جو کسی جان کے بدلے میں کفّارہ دیتاہے۔


اَور جَب وہ اُس بچھڑے کو ذبح کر چُکے تو وہ اُس لڑکے کو عیلیؔ کے پاس لایٔے۔


پھر اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: جَب مذبح تیّار ہو جائے تَب اُس پر سوختنی نذریں گذراننے اَور لہُو چھڑکنے کے یہ اَحکام ہوں گے:


”سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کو مَسکن کے خیمہ اِجتماع کے سامنے رکھ دینا۔


پھر کاہِنؔ اُسی خُون میں سے کچھ خُون لے کر اُسے خُوشبودار بخُور جَلانے کی نذر کے مذبح کے سینگوں پر لگائے جو خیمہ اِجتماع میں یَاہوِہ کے حُضُور ہے اَور اُس بچھڑے کے باقی سَب خُون کو سوختنی نذر کی قُربانی کے اُس مذبح کے پایہ پرجو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر ہے اُنڈیل دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات