Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 1:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”اِسرائیلیوں سے مُخاطِب ہو اَور اُن کو حُکم دو: ’جَب تُم میں سے کوئی اِنسان یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی نذر لایٔے، تو وہ اَپنے گلّے میں سے گائے بَیل یا بھیڑ بکری کی قُربانی دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 بنی اِسرائیل سے کہہ کہ جب تُم میں سے کوئی خُداوند کے لِئے چڑھاوا چڑھائے۔ تو تُم چَوپایوں یعنی گائے بَیل اور بھیڑ بکری کا چڑھاوا چڑھانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 कि इसराईलियों को इत्तला दे, “अगर तुममें से कोई रब को क़ुरबानी पेश करना चाहे तो वह अपने गाय-बैलों या भेड़-बकरियों में से जानवर चुन ले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کہ اسرائیلیوں کو اطلاع دے، ”اگر تم میں سے کوئی رب کو قربانی پیش کرنا چاہے تو وہ اپنے گائےبَیلوں یا بھیڑبکریوں میں سے جانور چن لے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 1:2
13 حوالہ جات  

اَور خُدا کا جو فضل ہم پر ہُواہے اُس کی وجہ سے ہمیں طرح طرح کی نِعمتیں مِلی ہیں۔ اِس لیٔے جسے نبُوّت مِلی ہو وہ ایمان کے اَندازہ کے مُطابق نبُوّت کرے۔


اَور مَحَبّت سے چلو، جَیسے المسیح نے ہم سے مَحَبّت کی اَور اَپنے آپ کو ہمارے لیٔے خُوشبو کی طرح خُدا کی نذر کرکے قُربان کیا وَیسے تُم بھی مَحَبّت سے چلو۔


یَاہوِہ کے نام کی عظمت کو اُن ہی سے منسوب کرو۔ اُن کی حُضُوری میں اَپنے عطیات لے کر آؤ؛ پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو۔


لیکن قائِنؔ اَور اُس کے ہدیہ کو منظُور نہیں کیا۔ لہٰذا قائِنؔ نہایت برہم ہُوا اَور اُس کا چہرہ اُتر گیا۔


کچھ عرصہ کے بعد قائِنؔ زمین کی پیداوار میں سے یَاہوِہ کے لیٔے ہدیہ لایا۔


پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! مَیں خُدا کی رحمتوں کا واسطہ دے کر تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اَپنے بَدن اَیسی قُربانی کی خدمت ہونے کے لیٔے پیش کرو جو زندہ ہے، پاک ہے اَور خُدا کو پسند ہے۔ یہی تمہاری مَعقُول عبادت ہے۔


مگر تُم یہ کہتے ہو کہ جو چاہے اَپنے ضروُرت مند باپ یا ماں سے کہہ سَکتا ہے کہ میری جِس چیز سے تُجھے فائدہ پہُنچ سَکتا تھا وہ تو قُربان (یعنی، خُدا کی نذر) ہو چُکی


” ’میرے لیٔے مٹّی کا ایک مذبح بنانا اَور اُس پر اَپنی بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں کی سوختنی نذر اَور سلامتی کی نذریں چڑھانا۔ جہاں کہیں میرے نام کی تمجید کی جائے گی مَیں تمہارے پاس آؤں گا اَور تُمہیں برکت دُوں گا۔


اَور تُم یَاہوِہ کے لیٔے گائے بَیل یا بھیڑ بکریوں کی آتِشی قُربانیاں اَور اناج کی نذریں پیش کرو جو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو ہُوں۔ خواہ وہ سوختنی نذریں یا کسی خاص مَنّت کے ذبیحے، رضا کی قُربانیاں یا عیدوں کی قُربانیاں ہُوں۔


تو وہ اَپنی بیوی کو کاہِنؔ کے سامنے حاضِر کرے، اَور اَپنے ساتھ ایفہ کا دسواں حِصّہ جَو کا آٹا اُس کی طرف سے نذرانے کے طور پر لے جائے۔ لیکن اُس پر تیل نہ ڈالے، نہ ہی لوبان رکھے کیونکہ یہ اناج کی قُربانی غیرت کی ہے یعنی یادگاری نذر کی قُربانی ہے جو بدی کو یاد دِلانے کے لیٔے ہے۔


سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛


اُس کے بعد اُنہُوں نے سوختنی نذریں، نئے چاند کی قُربانیاں، اَور یَاہوِہ کی تمام مُقرّرہ عیدوں کی قُربانیاں اَور یَاہوِہ کے لیٔے لائی گئی نذریں بھی باقاعدہ پابندی کے ساتھ چڑھانا شروع کر دیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات