Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 1:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ نے خیمہ اِجتماع سے مَوشہ کو بُلایا۔ اَور اُن سے فرمایا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور خُداوند نے خَیمۂِ اِجتماع میں سے مُوسیٰؔ کو بُلا کر اُس سے کہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब ने मुलाक़ात के ख़ैमे में से मूसा को बुलाकर कहा

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب نے ملاقات کے خیمے میں سے موسیٰ کو بُلا کر کہا

باب دیکھیں کاپی




احبار 1:1
19 حوالہ جات  

اَور مَوشہ اُس پہاڑ پر چڑھے، اَور خُدا کی حُضُوری مَیں حاضِر ہویٔے، اَور یَاہوِہ نے اُسے پہاڑ پر سے پُکار کر کہا، ”تُمہیں یعقوب کی نَسل کو اَور بنی اِسرائیل کے لوگوں کو یہ بتانا:


وہاں عہد کے صندُوق پر سرپوش کے اُوپر دونوں کروبیم کے درمیان تُم سے مِلا کروں گا اَور بنی اِسرائیل کے لیٔے اَپنے تمام اَحکام تُمہیں دیا کروں گا۔


”یہ سوختنی نذر خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر یَاہوِہ کے آگے مسلسل نَسل در نَسل ہوتی رہے۔ وہاں میں تُم سے ملوں گا اَور باتیں کروں گا۔


کیونکہ شَریعت تو حضرت مَوشہ کی مَعرفت دی گئی؛ مگر فضل اَور سچّائی کی بخشش یِسوعؔ المسیح کی مَعرفت مِلی۔


جَب مَوشہ یَاہوِہ سے باتیں کرنے کے لیٔے خیمہ اِجتماع میں داخل ہُوا تو اُس نے کفّارہ کے سرپوش پر سے جو عہد کے صندُوق کے اُوپر رکھا ہُوا تھا دونوں کروبیوں کے درمیان سے وہ آواز سُنی جو اُس سے مُخاطِب تھی اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کے ساتھ باتیں کیں۔


اِس طرح مَسکن کے خیمہ اِجتماع کا سَب کام اَنجام تک پہُنچا اَور بنی اِسرائیل نے سَب کچھ وَیسے ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


اَور مَوشہ ایک خیمہ اِجتماع لے کر اُسے چھاؤنی کے باہر کچھ دُور لگا لیا کرتے تھے جِس کا نام اُنہُوں نے ”خیمہ اِجتماع رکھا تھا۔“ اَورجو کویٔی یَاہوِہ کا طالب ہوتا وہ چھاؤنی کے باہر اُس خیمہ اِجتماع کی طرف چلا جاتا تھا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”پہاڑ پر میرے پاس آؤ اَور وہیں ٹھہرے رہو۔ میں تُمہیں پتّھر کی تختیاں دُوں گا جِن پر مَیں نے اُن کی تعلیم کے لیٔے آئین کے اَحکام لِکھ دئیے ہیں۔“


جو یَاہوِہ نے مَوشہ کو کوہِ سِینؔائی پر اُس دِن دئیے تھے، جِس دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو کوہِ سِینؔائی کے بیابان میں حُکم دیا کہ یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی قُربانیاں گزرانے۔


اَور اُنہُوں نے سوختنی نذر کے جانور کو بھی لیا اَور حُکم کے مُطابق اُس کی قُربانی دی۔


جَب یَاہوِہ نے دیکھا کہ وہ بھیڑ بکریوں کو چھوڑکر جھاڑی کے پاس آ پہُنچا ہے کہ اُس کا جائزہ لے، تو خُدا نے جلتی ہویٔی جھاڑی میں سے اُسے پُکارا، ”مَوشہ! مَوشہ!“ اَور مَوشہ نے کہا، ”مَیں حاضِر ہُوں۔“


مَوشہ نے سوختنی نذر کی قُربانی کا مذبح مَسکن کے خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر رکھ کر اُس پر سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں چڑھائیں جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔


بنی اِسرائیل کے مُلک مِصر سے نکل آنے کے دُوسرے سال کے دُوسرے مہینے کے پہلے دِن سِینؔائی کے بیابان میں یَاہوِہ نے خیمہ اِجتماع میں مَوشہ سے باتیں کیں اَور یہ حُکم دیا:


سوختنی نذر کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور ایک یک سالہ نر برّہ؛


یَاہوِہ اَپنے خُدا کا مذبح بے تراشے پتّھروں سے بنانا اَور اُس پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے سوختنی نذر پیش کرنا۔


اُس نے اَپنی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی گزرانی اَور تپاون اُنڈیلا اَور تمام سلامتی کی نذروں کے خُون کو اُس مذبح پر چھِڑکا۔


جو سوختنی نذریں جماعت لائی اُن کی تعداد یہ تھی: ستّر بَیل، ایک سَو مینڈھے اَور دو سَو نر برّے، یہ تمام یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانیوں کے لیٔے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات