Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 5:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 ہمارے آباؤاَجداد نے گُناہ کیا اَور چل بسے، اَور ہم اُن کے گُناہوں کی سزا پا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 ہمارے باپ دادا گُناہ کر کے چل بسے۔ اور ہم اُن کی بدکرداری کی سزا پا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 हमारे बापदादा ने गुनाह किया, लेकिन वह कूच कर गए हैं। अब हम ही उनकी सज़ा भुगत रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 ہمارے باپ دادا نے گناہ کیا، لیکن وہ کوچ کر گئے ہیں۔ اب ہم ہی اُن کی سزا بھگت رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 5:7
15 حوالہ جات  

”اُن دِنوں میں لوگ پھر یُوں نہ کہیں گے، ’آباؤاَجداد نے کچّے انگور کھائے، اَور اَولاد کے دانت کھٹّے ہو گئے۔‘


لیکن تُم نے تو اَپنے آباؤاَجداد سے بھی بڑھ کر بدی کی۔ کیونکہ دیکھو، تُم میں سے ہر ایک میری اِطاعت کرنے کے بجائے اَپنے بُرے دِل کی ضِد پر چلتےہو۔


”تُم لوگ جو اِسرائیل کے مُلک کے حق میں یہ ضرب المثل بَیان کرتے ہو اُس کا مطلب کیا ہے: ” ’کھٹّے انگور تو آباؤاَجداد نے کھائے، اَور دانت اَولاد کے کھٹّے ہُوئے‘؟


اَے یَاہوِہ ہم اَپنی بدکاری اَور اَپنے آباؤاَجداد کی خطاؤں کا اقرار کرتے ہیں؛ ہم نے واقعی آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


تُم اُن کے آگے سَجدہ نہ کرنا اَور نہ ہی اُن کی عبادت کرنا۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا غیّور خُدا ہُوں، اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں مَیں اُن کی اَولاد کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک اُن کے آباؤاَجداد کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”رامہؔ شہر میں ایک آواز سُنایٔی دیتی ہے شدید رونے اَور ماتم کی، راخلؔ اَپنے بچّوں کے لیٔے رو رہی ہے اَور تسلّی قبُول نہیں کر رہی، کیونکہ وہ ہلاک ہو چُکے ہیں۔“


اُن کے باپ یعقوب نے اُن سے کہا، ”تُم نے مُجھے میرے بچّوں سے محروم کر دیا۔ یُوسیفؔ نہیں رہا اَور شمعُونؔ بھی نہیں رہا اَور اَب تُم بِنیامین کو بھی لے جانا چاہتے ہو۔ ہر چیز میرے مُخالف ہے!“


اَب تمہارے آباؤاَجداد اَور نبی کہاں ہیں؟ کیا وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں؟


آپ میری خطائیں مُعاف کیوں نہیں کرتے اَور میرے گُناہ کیوں نہیں بخشتے، میں تو بہت جلد خاک میں مِل جاؤں گا؛ آپ مُجھے ڈھونڈیں گے پر میں نہ ملوں گا۔“


وہ آنکھ جو مُجھے اَب دیکھ رہی ہے پھر کبھی نہ دیکھے گی؛ آپ کی آنکھیں میری جُستُجو میں ہوں گی لیکن مَیں نہ ہوں گا۔


لیکن اُنہُوں نے جَواب دیا، ”آپ کے خادِم بَارہ بھایٔی ہیں جو ایک ہی باپ کے بیٹے ہیں، وہ مُلکِ کنعانؔ میں رہتے ہیں۔ سَب سے چھوٹا اِس وقت ہمارے باپ کے پاس ہے اَور ایک مَر چُکاہے۔“


’یَاہوِہ قہر کرنے میں دھیمے شفقت میں غنی اَور گُناہ اَور سرکشی کے بخشنے والے۔ پھر بھی وہ مُجرم کو بے سزا نہیں چھوڑتے اَور وہ اَولاد کو اُن کے آباؤاَجداد کے گُناہ کی سزا اُن کے بیٹوں اَور پوتوں کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک دیتے ہیں۔‘


تَب تُم اُن سے کہنا، ’اِس لیٔے کہ تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے ترک کر دیا،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’اَور غَیر معبُودوں کی پیروی کرکے اُن کی اِطاعت و عبادت کی۔ اُنہُوں نے مُجھے ٹھکرا دیا اَور میرے آئین پر عَمل نہیں کیا۔


تُجھے اَپنی شہوت پرستی اَور قابل نفرت حرکتوں کا نتیجہ خُود بھگتنا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات