Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 5:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ہم نے مِصریوں اَور اشُوریوں کی اِطاعت قبُول کی تاکہ پیٹ بھر کر روٹی کھا سکیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 ہم نے مِصریوں اور اسُوریوں کی اِطاعت قبُول کی تاکہ روٹی سے سیر و آسُودہ ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 हमने अपने आपको मिसर और असूर के हवाले कर दिया ताकि रोटी मिल जाए और भूके न मरें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ہم نے اپنے آپ کو مصر اور اسور کے حوالے کر دیا تاکہ روٹی مل جائے اور بھوکے نہ مریں۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 5:6
15 حوالہ جات  

اِفرائیمؔ ہَوا کھا کر پیٹ بھرتاہے؛ وہ دِن بھر بادِ مشرق کا پیچھا کرتا رہتاہے اَور لگاتار دروغ گوئی اَور تشدّد کو فروغ دیتاہے۔ وہ اشُور کے ساتھ عہد کرتا ہے اَور مِصر کو زَیتُون کا تیل بھیجتا ہے۔


وہ یَاہوِہ کے مُلک میں نہ رہیں گے؛ اِفرائیمؔ مِصر کو لَوٹے گا اَور اشُور میں ناپاک غِذا کھائے گا۔


اِفرائیمؔ ایک فاختہ کی مانند ہے، جو نادان ہے اَور جسے بآسانی بہکایا جا سَکتا ہے۔ کبھی تو وہ مِصر کو پُکارتے ہیں، اَور کبھی اشُور کی جانِب رُخ کرتے ہیں۔


”جَب اِفرائیمؔ نے اَپنی بیماری، اَور بنی یہُوداہؔ نے اَپنے زخم دیکھے، تَب اِفرائیمؔ نے اشُور کا رُخ کیا، اَور عظیم بادشاہ سے مدد کی درخواست کی۔ لیکن وہ تُجھے شفا نہیں دے سَکتا، نہ تیرے زخم ٹھیک کر سَکتا ہے۔


تُم اَپنی راہیں بدلنے کو، اِس قدر جدّوجہد کیوں کرتے ہو؟ مِصر بھی تُمہیں وَیسے ہی مایوس کرےگا جَیسے اشُور نے کیا تھا۔


لیکن اَب تُم دریائے نیل کا پانی پینے کو مِصر کیوں جاتے ہو؟ یا دریائے فراتؔ کا پانی پینے کو اشُور جانے سے تُمہیں کیا حاصل ہوگا؟


اَبراہامؔ نے اَپنے گھر کے خاص خادِم سے جو اُن کی سَب چیزوں کا مختار تھا فرمایا، ”تُم اَپنا ہاتھ میری ران کے نیچے رکھو۔


اُس نے عہد شکنی کرکے قَسم کی تحقیر کی۔ اُس نے وعدہ کرکے بھی اَیسے کام کئے اِس لیٔے وہ بچ نہ پایٔےگا۔


ہر طرف سے اُسے للکارو! اُس نے ہار مان لی، اُس کے بُرج گِر گیٔے، اَور اُس کی فصیلیں ڈھا دی گئیں۔ چونکہ یہ یَاہوِہ کا اِنتقام ہے، اِس لیٔے اُس سے اِنتقام لو؛ جِس طرح اُس نے دُوسروں کے ساتھ سلُوک کیا وَیسا ہی اُس کے ساتھ کرو۔


تُم خُوب مُعطّر ہوکر زَیتُون کا تیل لے کر تُم مولکؔ یعنی بادشاہ کے پاس گئی۔ تُم نے اَپنے سفیر دُور دراز بھیج دئیے؛ یہاں تک کہ تُم خود موت کی سلطنت میں گزر گئی!


پھر جَب یہُو وہاں سے رخصت ہُوا تو اُس کی مُلاقات یوُنادابؔ بِن ریخابؔ سے ہوئی، جو اُس کے اِستِقبال کو آ رہاتھا۔ یِہُو نے اُسے سلام کرنے کے بعد پُوچھا، ”کیا تُم مُجھ سے مُتّفِق ہو جَیسا کہ مَیں تُم سے ہُوں؟“ یوُنادابؔ نے جَواب دیا، ”بے شک ہاں، مَیں آپ سے مُتّفِق ہُوں۔“ تَب یِہُو نے فرمایا، ”اگر اَیسا ہے تو اَپنا ہاتھ میری طرف بڑھاؤ۔“ چنانچہ جَب اُس نے اَپنا ہاتھ بڑھایا تو یِہُو نے اُسے اَپنے رتھ پر چڑھا لیا۔


مزید یہ کہ خوامخواہ مدد کا اِنتظار کرتے کرتے، ہماری آنکھیں تھک گئی ہیں؛ ہم اَپنے بُرجوں پر سے ایک اَیسی قوم کو دیکھتے رہے جو ہمیں بچا نہ سکی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات