Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 5:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَے یَاہوِہ، ہمیں اَپنی طرف پھیر لیں تاکہ ہم لَوٹ آئیں، ہمارے دِن عہدِ قدیم کی طرح پھر سے بدل دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اَے خُداوند ہم کو اپنی طرف پِھرا تو ہم پِھریں گے۔ ہمارے دِن بدل دے جَیسے قدِیم سے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 ऐ रब, हमें अपने पास वापस ला ताकि हम वापस आ सकें। हमें बहाल कर ताकि हमारा हाल पहले की तरह हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اے رب، ہمیں اپنے پاس واپس لا تاکہ ہم واپس آ سکیں۔ ہمیں بحال کر تاکہ ہمارا حال پہلے کی طرح ہو۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 5:21
19 حوالہ جات  

اَے خُدا، ہمیں بحال کریں؛ اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، تاکہ ہم نَجات پائیں۔


اَے قادرمُطلق خُدا! ہمیں بحال کریں؛ اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، تاکہ ہم بچ جایٔیں۔


اَے ہمارے مُنجّی خُدا! ہمیں بحال کریں، اَپنا غضب ہم سے دُور کریں۔


”مَیں نے اِفرائیمؔ کو واقعی یُوں ماتم کرتے ہُوئے سُنا ہے، ’آپ نے مُجھے ایک اودھم مچانے والے بچھڑے کی مانند تنبیہ دی، اَور مَیں نے اِس سے سبق سیکھا ہے۔ مُجھے بحال کریں اَور مَیں لَوٹ آؤں گا، کیونکہ آپ یَاہوِہ میرے خُدا ہیں۔


اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! ہمیں بحال کریں؛ اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، تاکہ ہم بچ جایٔیں۔


اَے یَاہوِہ، مَیں نے شہرت سُن لی ہے؛ اَور اَے یَاہوِہ مَیں آپ کے کاموں سے خوفزدہ ہوں۔ ہمارے دِنوں میں اُنہیں بحال کریں، ہمارے زمانوں میں اُن کی شہرت بنائے رکھیں؛ قہر میں رحم کو یاد فرمائیں۔


”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: پھر ایک بار مَیں بنی اِسرائیل کی درخواست مان لُوں گا اَور اُن کے لیٔے یہ کر دُوں گا: مَیں اُن لوگوں کی تعداد بھیڑوں کی طرح بڑھاؤں گا۔


پہاڑی علاقے کے شہروں، مغربی پہاڑوں کے دامن میں اَور نِیگیوؔ کے شہروں میں، بِنیامین کے علاقے میں، یروشلیمؔ کے اِردگرد کے دیہاتوں اَور یہُودیؔہ کے شہروں میں گلّے پھر سے گِن گِن کر چَرائے جایٔیں گے،‘ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’تُم اُس مقام کے متعلّق کہتے ہو، ”وہ ویران ہو چُکاہے جہاں نہ اِنسان ہے نہ حَیوان۔“ پھر بھی یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کی گلیوں میں جو ویران ہو چُکے ہیں، جہاں نہ اِنسان ہیں نہ باشِندے، نہ حَیوان،


اَے کنواری بنی اِسرائیل، میں تُمہیں دوبارہ تعمیر کروں گا، اَور تُو تعمیر کی جائے گی۔ تُو پھر اَپنی دف اُٹھاکر آراستہ ہوگی اَور خُوشی منانے والوں کے ساتھ رقص کرنے کو نکل پڑےگی۔


اَے یَاہوِہ، میری سُنیں اَور مُجھے جَواب دے تاکہ یہ لوگ جان جایٔیں کہ اَے یَاہوِہ آپ ہی برحق خُدا ہیں اَور آپ نے ہی اِن کے دِلوں کو اَپنی طرف دوبارہ مائل کیا ہے۔“


تَب مُلک یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کا نذرانہ یَاہوِہ کو اَیسا منظُور ہوگا جَیسا قدیم زمانوں اَور گُزرے دِنوں میں ہُوا کرتا تھا۔


تیرا سُورج پھر کبھی نہ ڈھلے گا، نہ ہی تیرے چاند کو زوال آئے گا؛ یَاہوِہ تیرا اَبدی نُور ہوں گے، اَور تیرے غم کے دِن ختم ہو جایٔیں گے۔


اُن کی اَولاد پہلے جَیسی ہوں گی، اَور اُن کی جماعت میرے حُضُور قائِم ہوگی؛ اَور جتنے اُن پر ظُلم کرتے ہیں، میں اُنہیں سزا دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات