Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 5:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اِس لیٔے ہمارے دِل بیہوش ہو گئے، اَور اِن ہی باتوں کی وجہ سے ہماری آنکھیں دھُندلا گئیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اِسی لِئے ہمارے دِل بیتاب ہیں۔ اِن ہی باتوں کے باعِث ہماری آنکھیں دُھندلا گئیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 इसी लिए हमारा दिल निढाल हो गया, हमारी नज़र धुँधला गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اِسی لئے ہمارا دل نڈھال ہو گیا، ہماری نظر دُھندلا گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 5:17
17 حوالہ جات  

تُمہیں اَور کب تک سزا دی جائے؟ آخِر تُم کیوں سرکشی کئے جا رہے ہو؟ تمہارا پُورا سَر زخمی ہے، تمہارا سارا دِل مریض ہو چُکاہے۔


میری آنکھیں روتے روتے دھُندلا گئیں، میں اَندر ہی اَندر پیچ و تاب میں ہُوں، چونکہ میرے لوگ تباہ ہو گئے، اَور چُھوٹے اَور شیر خوار بچّے شہر کے کوچوں میں نڈھال پڑے ہیں اِس لیٔے میرا دِل پگھل کر اُنڈیلا جا رہاہے۔


میری آنکھیں غم کے مارے پژمردہ ہو رہی ہیں؛ اَور میرے سَب حریفوں کی وجہ سے وہ دھُندلانے لگی ہیں۔


میری آنکھیں غم سے دھُندلا گئی ہیں؛ مُجھے ہر صورت سائے کی طرح لگتی ہے


میں ابابیل اَور سارس کی طرح چیں چیں کرتا رہا، اَور غمزدہ کبُوتر کی مانند کراہتا رہا۔ میری آنکھیں اُوپر کی طرف دیکھتے دیکھتے تھک گئیں۔ میں ڈر گیا ہُوں، اَے خُداوؔند، میری مدد کے لئے آیئے۔“


اِس لیٔے مَیں نے تُجھے غارت کرنا، اَور تیرے گُناہوں کے سبب سے تُجھے برباد کرنا شروع کر دیا ہے۔


مَیں نے اُس تلوار کی نوک کو خُونریزی کے لیٔے اُن کے تمام پھاٹکوں کی طرف کر دیا ہے۔ تاکہ اُن کے دِل پگھل جایٔیں، اَور زِیادہ لاشیں گریں۔ وہ بجلی کی طرح چمکنے کے لیٔے بنائی گئی ہے، اَور قتل کرنے کے لیٔے گرفت میں لی گئی ہے۔


اَور جَب وہ تُجھ سے پوچھیں: ’تُو کیوں آہیں بھرتاہے؟‘ تو کہنا، ’آنے والی خبر کے سبب سے ہر دِل پگھل جائے گا اَور ہر ہاتھ ڈھیلا پڑ جائے گا۔ ہر رُوح ناتواں ہو جائے گی اَور ہر گھٹنا پانی کی مانند کمزور ہو جائے گا۔‘ وہ آ رہی ہے! وہ یقیناً وقوع میں آئے گی۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


”اُن کی تمام شرارت آپ کے سامنے آئے؛ میرے تمام گُناہوں کے باعث جَیسا سلُوک آپ نے مُجھ سے کیا ہے وَیسا ہی اُن کے ساتھ کریں۔ میری آہوں کا شُمار نہیں اَور میرا دِل نڈھال ہو چُکاہے۔“


”اُنہُوں نے عالمِ بالا سے میری ہڈّیوں کے لیٔے آگ بھیجی۔ اُنہُوں نے میرے قدموں کے لیٔے جال بچھایا اَور مُجھے واپس پھیر دیا۔ اُنہُوں نے مُجھے سارے دِن کے لیٔے بےبس، اَور نڈھال بنا دیا۔


میں کیا دیکھ رہا ہُوں؟ وہ گھبرائے ہُوئے نظر آتے ہیں، اَور پیچھے ہٹ رہے ہیں، اُن کے جنگجو فَوجی ہار گیٔے ہیں۔ اَور بغیر پیچھے مُڑے تیزی سے فرار ہو رہے ہیں، ہر طرف خوف چھایا ہُواہے،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


میرا غم لاعلاج ہے؛ میرا دِل اَندر ہی اَندر تڑپتا ہے۔


میں مدد کے لیٔے چلاّتے چلاّتے تھک گیا ہُوں؛ میرا گلا سُوکھ گیا ہے۔ اَور اَپنے خُدا کے اِنتظار میں، میری آنکھیں پتھرا گئی ہیں۔


اَے یَاہوِہ، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں؛ اَور میری آنکھیں غم کے مارے کمزور ہو چُکی ہیں، اَور میری جان اَور میرا جِسم رنج سے گھُل گیٔے ہیں۔


اُن قوموں میں تُمہیں نہ تو راحت ملے گی اَور نہ ہی تمہارے پاؤں کو آرام کی جگہ نصیب ہوگی۔ وہاں یَاہوِہ کی طرف سے تُمہیں فِکرمند دِل، دھُندھلی آنکھیں اَور غمگین رُوح دی جائے گی۔


” ’اَور تُم میں سے جو باقی بچیں گے میں اُن کے دُشمنوں کے ممالک میں اُن کے دِلوں کو اَیسا خوفزدہ کر دُوں گا کہ ہَوا سے اُڑتے ہُوئے پتّے کی آواز سُن کر بھی وہ بھاگ کھڑے ہوں گے۔ وہ اَیسے بھاگیں گے گویا کویٔی تلوار لیٔے ہویٔے اُن کا پیچھا کر رہا ہو، ہالانکہ کویٔی اُن کا پیچھا بھی نہیں کر رہا ہوگا تو بھی وہ گرتے پڑتے بھاگیں گے۔


میری نقاہت بڑھ گئی ہے اَور مَیں نہایت کُچلا ہُوا ہُوں؛ اَور دِل کی بےچینی کے باعث کراہتا رہتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات