Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 5:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 بُزرگ شہر کے پھاٹک پر نظر نہیں آتے؛ اَور نوجوانوں نے گانا بجانا بند کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 بزُرگ پھاٹکوں پر دِکھائی نہیں دیتے۔ جوانوں کی نغمہ پردازی سُنائی نہیں دیتی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अब बुज़ुर्ग शहर के दरवाज़े से और जवान अपने साज़ों से बाज़ रहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اب بزرگ شہر کے دروازے سے اور جوان اپنے سازوں سے باز رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 5:14
15 حوالہ جات  

تَب میں یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کے بازاروں میں شادیانے، ہر طرح کی خُوشی اَور دُلہا و دُلہن کی آوازیں بند کر دُوں گا کیونکہ مُلک ویران ہو جائے گا۔


مَیں تیرے بُلند آہنگ نغموں کو بند کر دُوں گا اَور تیرے بربط کی موسیقی پھر کبھی سُنایٔی نہ دے گی۔


اَور بربط نوازوں، گاَنے والوں، بانسری نوازوں اَور نرسنگا پھُونکنے والوں کی آواز تُجھ میں پھر کبھی سُنایٔی نہ دے گی۔ اَور کسی پیشہ کا کویٔی کاریگر تُجھ میں پھر کبھی نہ پایا جائے گا۔ اَور چکّی کی آواز تُجھ میں پھر کبھی سُنایٔی نہ دے گی۔


صِیّونؔ کی بیٹی کے بُزرگ زمین پر خاموش بیٹھے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے سَروں پر خاک ڈالی ہُوئی ہے اَور ٹاٹ پہن لیا ہے۔ یروشلیمؔ کی کنواریوں نے اَپنے سَر زمین تک جھُکا رکھے ہیں۔


مَیں نے اَپنے رفیقوں کو پُکارا لیکن اُنہُوں نے مُجھے دھوکا دیا۔ میرے کاہِنؔ اَور میرے بُزرگ شہر ہی میں ہلاک ہو گئے جَب وہ اَپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے کھانے کی تلاش میں تھے۔


صِیّونؔ کی راہیں ماتم کرتی ہیں، کیونکہ اُس کی مُقرّرہ عیدوں کے لیٔے کویٔی نہیں آتا۔ اُس کے تمام پھاٹک ویران پڑے ہیں، اُس کے کاہِنؔ آہیں بھرتے ہیں، اُس کی دوشیزائیں مُصیبت زدہ ہیں، اَور وہ شدید تکلیف میں ہے۔


اَور اِس کے علاوہ میں اِن مُلکوں میں سے خُوشی اَور شادمانی کی آوازیں، دُلہا دُلہن کی صدائیں اَور چکّی کا شور اَور چراغ کی رَوشنی دُور کر دُوں گا۔


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، دیکھ، میں اِس جگہ سے تمہاری آنکھوں کے سامنے اَور تمہارے ہی ایّام میں خُوشی اَور شادمانی کے نعروں اَور دُلہا دُلہن کی آواز موقُوف کراؤں گا۔


میری بربط سے ماتم کی دھُن، اَور میری بانسری سے آہ و زاری کی آواز سُنایٔی دیتی ہے۔


”لیکن اَب وہ لوگ میرا مذاق اُڑاتے ہیں، جو عمر میں مُجھ سے چُھوٹے ہیں، اَور جِن کے آباؤاَجداد کو میں اَپنے گلّہ کے کُتّوں کے ساتھ بھی رکھنا پسند نہ کرتا۔


تُم اَپنے قبیلوں کے ہر شہروں میں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا دے رہے ہیں، قاضی اَور منصبدار مُقرّر کرنا جو سچّائی سے لوگوں کا اِنصاف کیا کریں۔


جتنے دِنوں تک اُس نے بَعل معبُودوں کے لیٔے بخُور جَلایا؛ اِتنے دِنوں کے لیٔے مَیں اُسے سزا دُوں گا؛ وہ انگُوٹھیوں اَور زیوروں سے آراستہ ہوکر، اَپنے عاشقوں کے پیچھے گئی، لیکن مُجھے بھُول گئی،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات