Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تلوار سے قتل ہونے والوں کا حال بھُوکوں مرنے والوں سے بہتر ہے؛ کیونکہ کھیت سے اناج نہ مِلنے کی وجہ سے وہ کُڑھ کُڑھ کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تلوار سے قتل ہونے والے بھُوکوں مَرنے والوں سے بِہتر ہیں کیونکہ یہ کھیت کا حاصِل نہ مِلنے سے کُڑھ کر ہلاک ہوتے ہیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 जो तलवार से हलाक हुए उनका हाल उनसे बेहतर था जो भूके मर गए। क्योंकि खेतों से ख़ुराक न मिलने पर वह घुल घुलकर मर गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 جو تلوار سے ہلاک ہوئے اُن کا حال اُن سے بہتر تھا جو بھوکے مر گئے۔ کیونکہ کھیتوں سے خوراک نہ ملنے پر وہ گھل گھل کر مر گئے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:9
10 حوالہ جات  

تُم اَپنی پگڑیاں اَپنے سَروں پر رکھے رہوگے اَور اَپنی جُوتیاں اَپنے پاؤں میں پہنے رہوگے۔ تُم نہ تو ماتم کروگے نہ روؤگے بَلکہ اَپنے گُناہوں کے باعث گھُٹتے رہوگے اَور ایک دُوسرے کو دیکھ کر آہیں بھروگے۔


اَور تُم میں سے جو باقی بچے رہ جایٔیں گے، وہ اَپنے اَور اَپنے آباؤاَجداد کے گُناہوں کے باعث تمہارے دُشمنوں کے مُلک میں ہی فنا ہو جایٔیں گے۔


”اَے آدمؔ زاد، ’بنی اِسرائیل سے کہہ کہ تُم یہ کہہ رہے ہو: ”ہماری خطاؤں اَور گُناہ کا بوجھ ہم پر لدا ہُواہے اَور ہم اُن کی وجہ سے گھُلتے جا رہے ہیں، پس ہم کیسے جئیں؟“ ‘


”وہ مہلک بیماریوں سے مَریں گے۔ اُن کے لیٔے نہ کویٔی ماتم کرےگا اَور نہ وہ دفنائے جایٔیں گے۔ بَلکہ اُن کی لاشیں گوبر کی مانند میدان میں پڑی رہیں گی۔ وہ تلوار اَور قحط سے ہلاک ہوں گے اَور اُن کی لاشیں ہَوا کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی۔“


اَور بنی اِسرائیل نے اُن سے کہا، ”کاش ہم مِصر میں ہی یَاہوِہ کے ہاتھ سے مار دئیے جاتے! وہاں ہم گوشت کی ہانڈیوں کے پاس بیٹھ کر جِتنا چاہتے تھے کھاتے تھے لیکن تُم ہمیں وہاں سے نکال کر اِس بیابان میں اِس لیٔے لے آئے کہ اِس ساری جماعت کو بھُوکا مروایا جائے۔“


اَور چوتھے مہینے کے نویں دِن سے شہر میں قحط کی شِدّت میں اِس قدر اِضافہ ہو گیا کہ لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ بھی نہ رہا۔


اِس کے علاوہ وہ قوم تَب تک تمہارے مویشیوں کے بچّے اَور تمہاری زمین کی فصل کو کھاتے رہیں گے جَب تک کہ تُم تباہ نہ ہو جاؤ، یعنی وہ تمہارے لیٔے نہ اناج، نہ نئے انگوری شِیرے یا زَیتُون کا تیل نہ گائے، بَیلوں کے بچھڑے یا تمہاری بھیڑ بکریوں کے برّے چھوڑیں گے، جَب تک کہ تُم فنا نہ ہو جاؤ۔


اَے ہنگامہ سے بھرے ہُوئے شہر، اَور شور و غُل کا شہر! تمہارے مقتول تلوار سے قتل نہیں ہُوئے، نہ ہی وہ لڑائی میں مارے گیٔے۔


اُس نے پھر مُجھ سے کہا، ”آدمؔ زاد، میں یروشلیمؔ کو اشیائے خوردنی کی رسد بند کر دُوں گا۔ تَب لوگ پریشان ہوکر غِذا بھی ناپ تول کر کھایٔیں گے اَور مایوس ہوکر پانی بھی ناپ ناپ کر پیئیں گے۔


باہر تلوار ہے اَور اَندر وَبا اَور قحط؛ جو دیہات میں ہوں گے وہ تلوار سے مَریں گے اَورجو شہر میں ہوں گے اُنہیں قحط اَور وَبا نگل لیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات