Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس کے اُمرا برف سے زِیادہ شفّاف اَور دُودھ سے زِیادہ سفید تھے، اَور اُن کے جِسم لعل سے زِیادہ سُرخ اَور اُن کی جھلک نیلم کی سِی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اُس کے شُرفا برف سے زِیادہ صاف اور دُودھ سے سفید تھے۔ اُن کے بدن مُونگے سے زِیادہ سُرخ تھے۔ اُن کی جھلک نِیلم کی سی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 सिय्यून के रईस कितने शानदार थे! जिल्द बर्फ़ जैसी निखरी, दूध जैसी सफ़ेद थी। रुख़सार मूँगे की तरह गुलाबी, शक्लो-सूरत संगे-लाजवर्द जैसी चमकदार थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 صیون کے رئیس کتنے شاندار تھے! جِلد برف جیسی نکھری، دودھ جیسی سفید تھی۔ رخسار مونگے کی طرح گلابی، شکل و صورت سنگِ لاجورد جیسی چمک دار تھی۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:7
15 حوالہ جات  

زُوفے سے مُجھے صَاف کریں، تو میں پاک صَاف ہو جاؤں گا؛ مُجھے دھو ڈالیں، تو میں برف سے بھی زِیادہ سفید ہو جاؤں گا۔


میرا محبُوب سُرخ اَور صحت مند ہے، وہ تو دس ہزاروں میں بھی ممتاز ہے۔


تَب ہمارے بیٹے اَپنی جَوانی میں بڑھتے ہُوئے پَودوں کی مانند ہوں گے، اَور ہماری بیٹیاں اُن سُتونوں کی مانند ہوں گی جو کسی محل کی شان بڑھانے کے لیٔے تراشے گیٔے ہوں۔


سو وہ اُسے بُلوا کر اَندر لایا۔ وہ سُرخ رو، خُوبصورت اَور حسین تھا۔ تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُٹھ اَور اُسے مَسح کر کیونکہ وہ یہی ہے۔“


دس دِنوں کے بعد یہ لوگ اُن نوجوانوں میں سے ہر ایک کی بہ نِسبت جنہوں نے شاہی طعام نوش کیا تھا، زِیادہ تندرست اَور قوی نظر آئے۔


چنانچہ اُس نے اُسے سَب کچھ بتا دیا۔ اُس نے کہا، ”میرے سَر پر کبھی اُسترا نہیں پھرا کیونکہ مَیں ماں کی پیٹ سے ہی نذیر ہُوں اَور خُدا کے واسطے مخصُوص کیا گیا ہُوں۔ اگر میرا سَر مونڈا جائے تو میری طاقت جاتی رہے گی اَور مَیں دیگر لوگوں کی طرح کمزور ہو جاؤں گا۔“


لیکن اُنہُوں نے مُجھ سے کہا، ’تُو حاملہ ہوگی اَور بیٹا جنے گی۔ اِس لیٔے نہ مَے، نہ کویٔی خمیر شُدہ مشروب شَے پینا اَور نہ ہی کویٔی ناپاک چیز کھانا۔ کیونکہ وہ لڑکا پیدائش سے لے کر اَپنی موت کے دِن تک خُدا کا نذیر رہے گا۔‘ “


کیونکہ تُو حاملہ ہوگی اَور بیٹا جنے گی۔ اُس کے سَر پر کبھی اُسترا نہ پھیرا جائے کیونکہ وہ لڑکا اَپنی ماں کے پیٹ ہی سے خُدا کا نذیر ہوگا اَور وہ اِسرائیلیوں کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے رِہائی دینا شروع کرےگا۔“


کیونکہ وہ خُداوؔند کی نظر میں عظیم ٹھہرے گا۔ وہ انگوری شِیرے اَور شراب سے ہمیشہ دُور رہے گا اَور اَپنی ماں کے رحم ہی سے پاک رُوح سے معموُر ہوگا۔


اَور اُنہُوں نے اِسرائیل کے خُدا کو دیکھا۔ اُن کے پاؤں کے نیچے نیلم کے پتّھر کی اینٹوں کا چبوترہ سا تھا جو نیلے آسمان کی مانند شفّاف تھا۔


اوفیرؔ کے سونے سے اُس کی قیمت اَدا نہیں کی جا سکتی، نہ ہی قیمتی سنگِ سُلیمانی اَور نیلم سے۔


مرجان اَور بِلّور ناقابل ذِکر ہیں؛ حِکمت کی قیمت سنگِ یَشب سے کہیں زِیادہ ہے۔


اُس کی ٹانگیں سنگِ مرمر کے سُتون ہیں، جو خالص سونے کے پایوں پر قائِم ہیں۔ اُس کا چہرا کوہِ لبانونؔ کی مانند، اَور دیودار کی طرح بے نظیر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات