Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 میرے لوگوں کی سزا سدُومؔ سے بھی سنگین ہے۔ جو پل بھر میں تباہ ہو گیا اَور کویٔی ہاتھ اُس کی مدد کے لیٔے نہ بڑھ پایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ میری دُخترِ قَوم کی بدکرداری سدُوؔم کے گُناہ سے بڑھ کر ہے جو ایک لمحہ میں برباد ہُؤا اور کِسی کے ہاتھ اُس پر دراز نہ ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 मेरी क़ौम से सदूम की निसबत कहीं ज़्यादा संगीन गुनाह सरज़द हुआ है। और सदूम का क़ुसूर इतना संगीन था कि वह एक ही लमहे में तबाह हुआ। किसी ने भी मुदाख़लत न की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 میری قوم سے سدوم کی نسبت کہیں زیادہ سنگین گناہ سرزد ہوا ہے۔ اور سدوم کا قصور اِتنا سنگین تھا کہ وہ ایک ہی لمحے میں تباہ ہوا۔ کسی نے بھی مداخلت نہ کی۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:6
14 حوالہ جات  

اِس طرح اُنہُوں نے اُن شہروں کو اَور سارے میدان کو اُن شہروں کے باشِندوں اَور زمین کی ساری نباتات سمیت غارت کر دیا۔


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ، عدالت کے دِن سدُومؔ کا حال اُس شہر کے حال سے زِیادہ قابل برداشت ہوگا۔


”اگر وہ خادِم جو اَپنے مالک کی مرضی جان لینے کے باوُجُود بھی تیّار نہیں رہتا اَور نہ ہی اَپنے مالک کی مرضی کے مُطابق عَمل کرتا ہے تو وہ خادِم بہت مار کھائے گا۔


کیونکہ اُس وقت کی مُصیبت اَیسی بڑی ہوگی کہ دُنیا کے شروع سے نہ تو اَب تک آئی ہے اَور نہ پھر کبھی آئے گی۔


چنانچہ جو کچھ ہمارے خِلاف اَور ہمارے حاکموں کے خِلاف کہا گیا تھا اُسے آپ نے ہم پر بڑی آفت بھیج کر پُورا کر دیا کیونکہ جَیسا یروشلیمؔ کے ساتھ کیا گیا وَیسا اَب تک سارے آسمان کے نیچے کہیں بھی نہیں کیا گیا ہے۔


تلوار سے قتل ہونے والوں کا حال بھُوکوں مرنے والوں سے بہتر ہے؛ کیونکہ کھیت سے اناج نہ مِلنے کی وجہ سے وہ کُڑھ کُڑھ کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔


تَب یَاہوِہ نے اَپنی طرف سے سدُومؔ اَور عمورہؔ پر آسمان سے جلتی ہُوئی گندھک برسائی۔


وہ آدمی اُن شہروں کی مانند ہو، جنہیں یَاہوِہ نے نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا۔ کاش کہ وہ صُبح کو ماتم کی آواز سُنے، اَور دوپہر کو جنگ کی للکار۔


سَب کا حال یکساں ہوگا کاہِنؔ کا حال قوم کے حال کی طرح، آقا کا نوکر کی طرح، مالکن کی خادِمہ کی طرح، بیچنے والے کا خریدار کی طرح، اُدھار لینے والے کا اُدھار دینے والے کی طرح، قرضدار کے لیٔے جَیسا کہ قرض دِہندہ کے لیٔے۔


لیکن مَیں نے یروشلیمؔ کے نبیوں میں اَور بھی ہولناک بات دیکھی، وہ زناکار اَور جھُوٹے ہیں۔ وہ بدکاروں کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں، تاکہ کویٔی بھی اَپنی بدی سے باز نہ آئے۔ وہ سَب میرے نزدیک سدُومؔ کی مانند ہیں؛ اَور یروشلیمؔ کے باشِندے عمورہؔ کی مانند ہیں۔“


وہ فریب کا سبب بنے گا، کامیاب ہونے کے لئے مکّاری کا اِستعمال کرےگا اَور خُوب کامیاب بھی ہوگا اَور اَپنے آپ کو افضل سمجھے گا۔ جَب لوگ اَپنے آپ کو محفوظ محسُوس کرتے ہوں گے تَب وہ بہُتوں کو مار ڈالے گا اَور شہزادوں کے شہزادے کے خِلاف کھڑا ہوگا۔ تو بھی وہ ہلاک ہو جائے گا لیکن کسی اِنسانی قُوّت سے نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات