Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 شیر خوار کی زبان پیاس کے مارے تالُو سے چپک کر رہ گئی ہے؛ بچّے روٹی مانگتے ہیں، لیکن اُنہیں کویٔی نہیں دیتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 شِیر خوار کی زُبان پِیاس کے مارے تالُو سے جا لگی۔ بچّے روٹی مانگتے ہیں لیکن اُن کو کوئی نہیں دیتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 शीरख़ार बच्चे की ज़बान प्यास के मारे तालू से चिपक गई है। छोटे बच्चे भूक के मारे रोटी माँगते हैं, लेकिन खिलानेवाला कोई नहीं है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 شیرخوار بچے کی زبان پیاس کے مارے تالو سے چپک گئی ہے۔ چھوٹے بچے بھوک کے مارے روٹی مانگتے ہیں، لیکن کھلانے والا کوئی نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:4
12 حوالہ جات  

میری قُوّت ٹھیکرے کی مانند خشک ہو چُکی ہے، اَور میری زبان میرے تالُو سے چپک گئی ہے؛ اَور آپ نے مُجھے موت کی خاک میں مِلا دیا۔


اُس کے تمام باشِندے روٹی کی تلاش میں کراہتے ہیں؛ اَور اَپنی جان بچانے کے لیٔے اَپنی قیمتی چیزیں روٹی کے عوض دے ڈالتے ہیں۔ ”دیکھو اَے یَاہوِہ، مُجھ پر نظر کریں، کیونکہ مَیں ذِلّت کا شِکار ہُوں۔“


اگر مَیں تُمہیں یاد نہ رکھوں گا، اگر مَیں یروشلیمؔ کو، اَپنی سَب سے بڑی خُوشی نہ سمجھوں، تو میری زبان میرے تالُو سے چپک جائے۔


میں اُن کے خِلاف تباہ کُن قحط، فنا کرنے والی بیماریاں اَور وَبا بھیجوں گا۔ میں اُن کے درمیان پھاڑ کھانے والے جنگلی جانور، اَور زمین پر رینگنے والے زہریلے سانپوں کو بھیجوں گا۔


’ہم تمہارے شہر کی گرد کو بھی جو ہمارے پاؤں میں لگی ہویٔی ہے اِسے ایک اِنتباہ کے طور پر تمہارے سامنے جھاڑ دیتے ہیں۔ مگر یہ یاد رکھو: خُدا کی بادشاہی تمہارے نزدیک آ گئی ہے۔‘


اِس لیٔے تُم بھُوکے اَور پیاسے اَور عُریانی اَور غربت کی حالت میں، اَپنے دُشمنوں کی خدمت کروگے جنہیں یَاہوِہ تمہارے خِلاف بھیجیں گے اَور وہ تمہاری گردن پر لوہے کا جُوا رکھّے رہیں گے، جَب تک تُمہیں نِیست و نابود نہ کر دیں۔


اُمرا اَپنے خادِموں کو پانی کی تلاش کے لیٔے بھیجتے ہیں؛ وہ حوضوں تک جاتے ہیں لیکن وہاں پانی نہیں پاتے۔ اِس لئے خالی گھڑے لیٔے لَوٹ آتے ہیں؛ اَور شرمندہ اَور مایوس ہوکر اَپنے سَر ڈھانک لیتے ہیں۔


لیکن فَوج کے سپہ سالار نے جَواب دیا، ”کیا میرے آقا نے یہ باتیں صرف تُم سے اَور تمہارے آقا سے کہنے کے لیٔے بھیجا ہے، کیا اِن فصیل پر بیٹھنے والوں کے پاس نہیں بھیجا جِن کی یہی سزا مُقرّر ہے کہ وہ تمہارے ساتھ خُود اَپنا فُضلہ کھائیں اَور اَپنا پیشاب پیئیں؟“


اَور چوتھے مہینے کے نویں دِن سے شہر میں قحط کی شِدّت میں اِس قدر اِضافہ ہو گیا کہ لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ بھی نہ رہا۔


اِس لیٔے میرے لوگ نادانی کے باعث جَلاوطن ہوں گے؛ اُن کے اعلیٰ مرتبہ لوگ بھُوکوں مَریں گے اَور اُن کے عوام پیاس سے تڑپیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات