Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 صِیّونؔ کے عزیز بیٹے، جو وزن میں خالص سونے کی طرح تھے، کُمہار کے بنائے ہُوئے برتنوں کے برابر ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 صِیُّون کے عزِیز فرزند جو خالِص سونے کی مانِند تھے کَیسے کُمہار کے بنائے ہُوئے برتنوں کے برابر ٹھہرے!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 पहले तो सिय्यून के गिराँक़दर फ़रज़ंद ख़ालिस सोने जैसे क़ीमती थे, लेकिन अब वह गोया मिट्टी के बरतन समझे जाते हैं जो आम कुम्हार ने बनाए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 پہلے تو صیون کے گراں قدر فرزند خالص سونے جیسے قیمتی تھے، لیکن اب وہ گویا مٹی کے برتن سمجھے جاتے ہیں جو عام کمہار نے بنائے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:2
12 حوالہ جات  

وہ کُمہار کے مٹّی کے برتن کی طرح ٹوٹ کر اَیسی چکنا چُور ہو جائے گی کہ اُس کے ٹُکڑوں کا کویٔی حِصّہ بھی نہ مِل سکےگا جِس میں چولہے میں سے آگ لی جائے یا حوض میں سے پانی نکالا جائے۔“


اَور اُن سے فرمانا، ’قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح سے کُمہار کی صُراحی توڑ دی گئی اَور اَب جوڑی نہیں جا سکتی اُسی طرح سے میں اِس قوم اَور اِس شہر کو فنا کر دُوں گا۔ وہ لاشوں کو تُوفتؔ کی وادی میں دفن کریں گے یہاں تک کہ دفن کرنے کی جگہ باقی نہ بچےگی۔


ایک دولتمند گھرانے میں نہ صِرف سونے چاندی کے برتن ہوتے ہیں، بَلکہ، لکڑی اَور مٹّی کے بھی ہوتے ہیں؛ بعض خاص، خاص مَوقعوں کے لیٔے اَور بعض روزانہ اِستعمال کے لیٔے۔


لیکن ہمارے پاس یہ خزانہ مٹّی کے برتنوں میں رکھا گیا ہے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ یہ لامحدود قُدرت خُدا کی طرف سے ہے نہ کہ ہماری طرف سے۔


کیونکہ مَیں یہُودیؔہ کو اَپنی کمان کی مانند، اَور اِفرائیمؔ کو اُس پر تیر کی مانند لگا کر اِستعمال کروں گا۔ اَے صِیّونؔ، مَیں تمہارے فرزندوں کو یُونانؔ کے فرزندوں کے خِلاف، اَور تُمہیں سُورما کے تلوار کی مانند بناؤں گا۔


شہزادے ہاتھوں کے بَل لٹکایٔے گیٔے؛ اَور بُزرگوں کا اِحترام نہ کیا گیا۔


جتنے بیٹے اُس سے پیدا ہوئے اُن میں سے کویٔی نہ رہا جو اُس کا رہنما ہوتا؛ جتنے بچّے اُس نے پالے پوسے اُن میں سے کویٔی نہ رہا جو اُس کا ہاتھ پکڑتا۔


ضعیف و جَوان اِکٹھّے کوچوں میں خاک میں پڑے ہیں؛ میری لڑکیاں اَور میرے لڑکے تلوار کا لقمہ بَن گیٔے۔ آپ نے اُنہیں اَپنے غضب کے دِن مار ڈالا؛ اَور اُنہیں نہایت بے رحمی سے قتل کیا۔


کیا یہ شخص یہُویاکینؔ یا کونیاہؔ حقیر اَور ٹوٹا ہُوا برتن ہے، کیا وہ ایک محض نکمّا برتن ہے؟ پھر وہ اَور اُس کے فرزند کیوں، ایک اَیسے مُلک میں پھینک دئیے جایٔیں گے، جِس سے وہ ناواقِف تھے؟


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”جاؤ اَور کُمہار سے مٹّی کی صُراحی خرید لو۔ پھر لوگوں اَور کاہِنوں میں سے چند بُزرگوں کو اَپنے ساتھ لے کر،


اِسرائیل نگلا جا چُکاہے؛ اَب وہ قوموں کے درمیان ایک ناکارہ شَے کی مانند ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات