Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 4:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَب وہ گلیوں میں اَندھوں کی طرح مارے مارے پھرتے ہیں۔ وہ خُون سے اِس قدر آلُودہ ہو چُکے ہیں کہ کویٔی اُن کا لباس بھی چھُو نہیں سَکتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 وہ اندھوں کی طرح گلِیوں میں بھٹکتے اور خُون سے آلُودہ ہوتے ہیں اَیسا کہ کوئی اُن کے لِباس کو بھی چُھو نہیں سکتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अब यही लोग अंधों की तरह गलियों में टटोल टटोलकर फिरते हैं। वह ख़ून से इतने आलूदा हैं कि सब लोग उनके कपड़ों से लगने से गुरेज़ करते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اب یہی لوگ اندھوں کی طرح گلیوں میں ٹٹول ٹٹول کر پھرتے ہیں۔ وہ خون سے اِتنے آلودہ ہیں کہ سب لوگ اُن کے کپڑوں سے لگنے سے گریز کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 4:14
15 حوالہ جات  

تمہارے دامن پر تو بےگُناہ مسکینوں کے خُون کے نِشان پائے گئے ہیں، حالانکہ تُمہیں تو مَعلُوم ہی نہیں چلا کہ وہ تمہارے گھر میں نقب لگا کر کب گھُس گئے۔


اِسرائیل کے پہرےدار اَندھے ہیں وہ سَب جاہل ہیں؛ وہ سَب گُونگے کُتّے ہیں، جو بھونک نہیں سکتے؛ وہ پڑے پڑے خواب دیکھتے رہتے ہیں، اَور اُنہیں نیند پسند ہے۔


جَب تُم دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاؤگے، تو میں تُم سے مُنہ پھیر لُوں گا؛ تُم چاہے کتنی دعائیں کرو، میں نہیں سُنوں گا۔ تمہارے ہاتھ خُون سے آلُودہ ہیں!


”اَورجو کویٔی میدان میں کسی تلوار سے مارے گیٔے کو یا اُس شخص کو جو طبعی موت مَرا ہو یا اِنسان کی ہڈّی کو یا کسی قبر کو چھُوئے وہ سات دِن تک ناپاک رہے گا۔


اُن کی عقل تاریک ہو گئی ہے اَور وہ اَپنی سخت دِلی کے باعث جہالت میں گِرفتار ہیں، اَور خُدا کی دی ہُوئی زندگی میں اُن کا کویٔی حِصّہ نہیں۔


اُن کی پروا نہ کرو؛ وہ اَندھے رہنما ہیں۔ اَور اگر ایک اَندھا دُوسرے اَندھے کی رہنمائی کرنے لگے تو وہ دونوں گڑھے میں جا گِریں گے۔“


یہاں صِرف لعنت، دروغ گوئی اَور گوشت و خُون، اَور چوری اَور زناکاری ہے؛ وہ تمام حُدوُد توڑتے ہیں، اَور خُون پر خُون ہوتاہے۔


” ’جِس مُلک میں تُم ہو اُسے ناپاک نہ کرنا۔ خُونریزی مُلک کو ناپاک کردیتی ہے اَور اُس مُلک کے لیٔے جِس میں خُون بہایا جائے اُس شخص کے خُون کے علاوہ جِس نے خُون بہایا ہو، اَور کسی چیز کا کفّارہ نہیں دیا جا سَکتا۔


لیکن جوں ہی یرمیاہؔ نے سَب لوگوں کو وہ تمام باتیں کہہ سُنائیں جِن کا حُکم یَاہوِہ نے دیا تھا، تَب کاہِنوں، نبیوں اَور سَب لوگوں نے یہ کہہ کر اُسے پکڑ لیا، ”یقیناً تُو قتل کے لائق ہے!


لیکن راستباز لوگ اُنہیں وُہی سزا دیں گے جو اُن عورتوں کو دی جاتی ہے جو زناکاری کرتی ہیں اَور خُون بہاتی ہیں کیونکہ وہ زناکار ہیں اَور اُن کے ہاتھ خُون میں آلُودہ ہیں۔


”مَیں لوگوں پر مُصیبت لاؤں گا اَور وہ اَندھوں کی طرح چلیں گے، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ اُن کا خُون خاک کی طرح اَور اُن کا گوشت نَجاست کی طرح گرایا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات