Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُنہُوں نے میرے چاروں طرف فصیل کھڑی کر دی تاکہ میں بچ نہ نکلوں؛ اَور مُجھے بھاری زنجیروں میں جکڑ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اُس نے میرے گِرد اِحاطہ بنا دِیا کہ مَیں باہر نہیں نِکل سکتا اُس نے میری زنجِیر بھاری کر دی

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उसने मुझे पीतल की भारी ज़ंजीरों में जकड़कर मेरे इर्दगिर्द ऐसी दीवारें खड़ी कीं जिनसे मैं निकल नहीं सकता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُس نے مجھے پیتل کی بھاری زنجیروں میں جکڑ کر میرے ارد گرد ایسی دیواریں کھڑی کیں جن سے مَیں نکل نہیں سکتا۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:7
11 حوالہ جات  

خُدا نے میرا راستہ اَیسا مسدود کر دیا ہے کہ میں گزر نہیں سَکتا؛ اُنہُوں نے میری راہوں پر تاریکی کا پردہ ڈال دیا ہے۔


اَیسے شخص کو جِس کی راہ پوشیدہ ہے زندگی کیوں ملتی ہے، جِس کے خُدا نے سارے راستے بند کر دئیے ہیں؟


اِس لیٔے میں کانٹے دار جھاڑیوں سے اُس کی راہ روک دُوں گا؛ اَور اَیسی دیوار کھڑی کروں گا کہ وہ اَپنی راہ نہ پا سکے۔‘


”میرے گُناہ جُوئے میں باندھے گیٔے؛ جسے اُنہُوں نے اَپنے ہاتھ سے کسا ہے۔ وہ میری گردن پر آ پڑے ہیں خُداوؔند نے مُجھے ناتواں کر دیا ہے۔ اُنہُوں نے مُجھے اَیسے لوگوں کے حوالہ کیا ہے جِن کا میں مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔“


لیکن آج مَیں تُمہیں اِن ہتھکڑیوں سے جو تمہارے ہاتھوں میں ہیں رِہائی دیتا ہُوں۔ اگر تُم چاہو تو میرے ساتھ بابیل چلو اَور مَیں تمہاری دیکھ بھال کروں گا۔ لیکن اگر تُم نہ جانا چاہو تو تمہاری مرضی۔ سارا مُلک تمہارے سامنے ہے۔ جہاں تمہاری مرضی چاہے وہاں تُم جا سکتے ہو۔“


تَب اُنہُوں نے یرمیاہؔ کو لے کر بادشاہ کے شہزادہ ملکیاہؔ کے حوض میں ڈال دیا جو پہرے والے قَیدخانہ کے صحن میں تھا۔ اُنہُوں نے یرمیاہؔ کو رسّیوں کی مدد سے حوض میں اُتارا۔ اُس میں پانی نہ تھا، صِرف کیچڑ تھا اَور یرمیاہؔ اُس کیچڑ میں دھنس گیا۔


آپ نے مُجھ سے میرے گہرے دوست چھین لیٔے اَور مُجھے اُن کے لیٔے گھِنونا بنا دیا ہے۔ میں قَید میں ہُوں اَور نکل نہیں سَکتا؛


چنانچہ جو کچھ ہمارے خِلاف اَور ہمارے حاکموں کے خِلاف کہا گیا تھا اُسے آپ نے ہم پر بڑی آفت بھیج کر پُورا کر دیا کیونکہ جَیسا یروشلیمؔ کے ساتھ کیا گیا وَیسا اَب تک سارے آسمان کے نیچے کہیں بھی نہیں کیا گیا ہے۔


ہمارا تعاقب کرنے والے ہمارے بالکُل قریب پہُنچ چُکے ہیں؛ ہم تھک گیٔے ہیں اَور آرام نہیں لے پاتے۔


اُنہُوں نے تراشے ہُوئے پتّھروں سے میرا راستہ روک رکھا ہے؛ اَور میری راہیں ٹیڑھی کر دی ہیں۔


رنج سے میری آنکھیں دھُندلا گئیں۔ اَے یَاہوِہ، میں ہر روز آپ کو پُکارتا ہُوں؛ اَور اَپنے ہاتھ آپ کے سامنے دعا کے لئے اُٹھاتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات