Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:64 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

64 اَے یَاہوِہ، اُن کے ہاتھوں نے جو کچھ کیا، اُس کے مُطابق اُن کو بدلہ دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

64 اَے خُداوند اُن کے اعمال کے مُطابِق اُن کو بدلہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

64 ऐ रब, उन्हें उनकी हरकतों का मुनासिब अज्र दे!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

64 اے رب، اُنہیں اُن کی حرکتوں کا مناسب اجر دے!

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:64
10 حوالہ جات  

اُن کے اعمال کے مُطابق اُنہیں بدلہ دیں، اَور اُنہُوں نے جو بُرائیاں کی ہیں؛ اُن کے ہاتھ کے کاموں کے مُطابق اُن کو سزا دیں، اَور اُنہیں وہ بدلہ دیں جِس کے وہ مُستحق ہیں۔


لیکن اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، آپ جو صداقت سے اِنصاف کرتے ہیں اَور دِل اَور دماغ کو جانچتے ہیں، مُجھے دِکھائیں کہ آپ اُن سے کیسے اِنتقام لیتے ہیں، کیونکہ مَیں نے اَپنا مُعاملہ آپ کے سُپرد کیا ہے۔


سِکندرؔ ٹھٹھیرے نے مُجھے بہت نُقصان پہُنچایا ہے۔ خُداوؔند اُسے اُس کے کاموں کا بدلہ دے گا۔


جَیسا اُس نے تمہارے ساتھ کیا ہے، وَیسا ہی تُم بھی اُس کے ساتھ کرو؛ اَور اُسے اُس کے کاموں کا دُگنا بدلہ دو۔ اَور جِس قدر اُس نے اَپنے گُناہ کا پیالہ بھرا، تُم اُس کے واسطے دُگنا بھر دو۔


اُنہُوں نے بُلند آواز سے چِلّاکر کہا، ”اَے قُدُّوس اَور برحق خُداوؔند! تُو کب تک اِنصاف نہ کرےگا اَور زمین کے باشِندوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟“


”تیر اَندازوں کو بابیل کے خِلاف جمع کرو، اَور اُنہیں بھی جو کمان دار ہیں۔ اُس کے چاروں طرف خیمہ زن ہوں جاؤ؛ اَور کسی کو بچ کر نکلنے نہ دو۔ اُس کو اُس کے اعمال کی سزا دو؛ بابیل کے ساتھ وَیسا ہی کرو جَیسا اُس نے کیا تھا۔ کیونکہ اُس نے یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے قُدُّوس کو، بڑے تکبُّر سے للکارا ہے۔


”بابیل سے بھاگ جاؤ! اَپنی جان بچا کر بھاگو! اُس کی بدکاری کے باعث تُم تباہ نہ ہو۔ یَاہوِہ کے اِنتقام کا وقت آ چُکاہے؛ وہ اُسے اَیسی سزا دیں گے جِس کا وہ مُستحق ہے۔


”مَیں تمہاری آنکھوں کے سامنے بابیل کو اَور تمام کَسدیوں کو اُن کی صِیّونؔ میں کی ہُوئی بُرائیوں کا بدلہ دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَے یَاہوِہ، آپ تو جانتے ہیں کہ میرے ساتھ کیا ہو رہاہے؛ مُجھے یاد فرمائیں اَور میرا خیال کریں اَور میرے ستانے والوں سے میرا اِنتقام لیں۔ مُجھے وقت دیجئے، مُجھے جَوانی میں ہی مرنے نہ دیں، غور فرمائیں کہ مَیں نے آپ کی خاطِر کس قدر ملامت برداشت کی ہے۔


بابیل کے خِلاف غارت گر آ جائے گا؛ اُس کے جنگجو فَوجی گِرفتار ہوں گے، اَور اُن کی کمانیں توڑ دی جایٔیں گی۔ کیونکہ یَاہوِہ اِنتقام لینے والے خُدا ہیں؛ وہ پُورا پُورا بدلہ لیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات