Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:48 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

48 میرے لوگوں کی تباہی کے باعث میری آنکھوں سے آنسُوؤں کے چشمے جاری ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

48 میری دُخترِ قَوم کی تباہی کے باعِث میری آنکھوں سے آنسُوؤں کی نہریں جاری ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

48 आँसू मेरी आँखों से टपक टपककर नदियाँ बन गए हैं, मैं इसलिए रो रहा हूँ कि मेरी क़ौम तबाह हो गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

48 آنسو میری آنکھوں سے ٹپک ٹپک کر ندیاں بن گئے ہیں، مَیں اِس لئے رو رہا ہوں کہ میری قوم تباہ ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:48
11 حوالہ جات  

میری آنکھیں روتے روتے دھُندلا گئیں، میں اَندر ہی اَندر پیچ و تاب میں ہُوں، چونکہ میرے لوگ تباہ ہو گئے، اَور چُھوٹے اَور شیر خوار بچّے شہر کے کوچوں میں نڈھال پڑے ہیں اِس لیٔے میرا دِل پگھل کر اُنڈیلا جا رہاہے۔


کاش کہ میرا سَر پانی کا چشمہ اَور میری آنکھیں اشکوں کا فوّارہ ہوتیں! تاکہ میں اَپنی اُمّت کے مقتولوں کے لیٔے شب و روز روتا رہتا۔


لوگوں کے دِلوں نے خُداوؔند سے فریاد کی۔ اَے صِیّونؔ کی بیٹی کی فصیل، شب و روز تیرے آنسُو نہر کی طرح بہتے رہیں؛ تُو بالکُل آرام نہ کر، نہ تیری آنکھوں کو راحت ملے۔


”اِسی لیٔے مَیں رو رہا ہُوں اَور میری آنکھیں آنسُو بہا رہی ہیں۔ کویٔی بھی میرے پاس نہیں جو مُجھے تسلّی دے، یا میری رُوح کو تازہ کر دے۔ میرے بچّے مُحتاج ہو گئے ہیں کیونکہ دُشمن غالب آ چُکاہے۔“


لیکن اگر تُم نہ سُنو، تو تمہارے غُرور کے باعث میں خلوت میں روؤں گا؛ کیونکہ یَاہوِہ کے گلّے اسیری میں چلے جائیں گے، اِس لیٔے میری آنکھیں زار زار روئیں گی، اَور آنسُو بہائیں گی۔


وہ جلد آئیں، اَور ہمارے لیٔے نوحہ کریں یہاں تک کہ ہماری آنکھوں سے آنسُو بہنے لگیں۔ اَور ہماری پلکوں سے آنسُوؤں کے چشمہ جاری ہو جائیں۔


ہائے، ہائے، میرا دِل اَندر ہی اَندر تکلیف سے کراہتا ہے! میں درد میں تڑپ رہا ہُوں۔ ہائے، میرے دِل کی کُوفت! مَیں خاموش نہیں رہ سَکتا۔ کیونکہ مَیں نے نرسنگے کی آواز؛ اَور جنگ کی للکار سُنی ہے۔


میری آنکھوں سے آنسُوؤں کے چشمے جاری ہیں، کیونکہ لوگ آپ کے آئین پر عَمل نہیں کر رہے ہیں۔


جَب ہمیں صِیّونؔ کی یاد آئی تو ہم بابیل کی دریاؤں کے کنارے پر بیٹھ کر خُوب رُوئے۔


”اُن سے یُوں فرما: ” ’میری آنکھیں شب و روز، اَور بلاناغہ آنسُو بہاتی رہیں؛ کیونکہ میری قوم کی کنواری بیٹی، گہری چوٹ اَور ضرب شدید سے شکستہ ہے، اُسے نہایت شدید صدمہ پہُنچا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات