Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کے باعث ہم فنا نہیں ہُوئے، کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 रब की मेहरबानी है कि हम नेस्तो-नाबूद नहीं हुए। क्योंकि उस की शफ़क़त कभी ख़त्म नहीं होती

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 رب کی مہربانی ہے کہ ہم نیست و نابود نہیں ہوئے۔ کیونکہ اُس کی شفقت کبھی ختم نہیں ہوتی

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:22
20 حوالہ جات  

لیکن اَے خُداوؔند، آپ رحیم و کریم خُدا ہیں، جو قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت اَور وفاداری میں غنی ہیں۔


خُدا کی رحمت اُس سے ڈرنے والوں پر، نَسل بہ نَسل جاری رہتی ہے۔


لیکن آپ نے اَپنی بڑی رحمت سے نہ تو اُنہیں نابود کیا نہ ترک کیا کیونکہ آپ رحیم و کریم خُدا ہیں۔


”کیونکہ مَیں یَاہوِہ لاتبدیل ہُوں۔ اِس لیٔے اَے بنی یعقوب، تُم نِیست و نابُود نہیں ہُوئے۔


تو بھی خُدا نے رحم کیا، خُدا نے اُن کی بدکاریاں بخش دیں اَور اُنہیں ہلاک نہیں کیا۔ بارہا خُدا نے اَپنے قہر کو روکا اَور اَپنے غضب کو پُورے طور پر بھڑکنے نہ دیا۔


اُن کی خاطِر خُدا نے اَپنے عہد کو یاد فرمایا، اَور اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کے باعث اُن پر ترس کھایا۔


کیا اُن کی لافانی مَحَبّت ہمیشہ کے لیٔے جاتی رہی؟ کیا اُن کا وعدہ سدا کے لیٔے جھُوٹا ٹھہرا؟


وہ ہمارے گُناہوں کے مُطابق ہم سے سلُوک نہیں کرتے اَور نہ ہماری بدکاریوں کے مُطابق ہمیں اجر ہی دیتے ہیں۔


جاؤ اَور شمال کی جانِب یہ پیغام سُناؤ: ” ’اَے نافرمان اِسرائیل، لَوٹ آ،‘ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے ’مَیں تُجھ سے اَب اَور ناراضگی سے پیش نہ آؤں گا، کیونکہ مَیں رحیم ہُوں،‘ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے ’مَیں ہمیشہ غُصّہ نہیں کرتا رہُوں گا۔


کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور تُمہیں بچاؤں گا،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’حالانکہ میں اُن قوموں کا مُکمّل طور پر خاتِمہ کر دُوں گا جِن میں تُمہیں پراگندہ کیا تھا، لیکن مَیں تُمہیں مُکمّل طور پر ختم نہ کروں گا۔ بَلکہ مُناسب تنبیہ کروں گا؛ میں تُمہیں ہرگز بے سزا نہ چھوڑوں گا۔‘


داویؔد نے گادؔ سے کہا، ”میں بڑی کشمش میں ہُوں۔ بہتر ہے کہ ہم یَاہوِہ کے ہاتھوں میں پڑیں کیونکہ اُن کی رحمتیں عظیم ہیں۔ لیکن مُجھے اِنسان کے ہاتھوں میں پڑنا منظُور نہیں۔“


اَپنے خادِم سے روپوشی نہ کریں؛ مُجھے جلد جَواب دیں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں۔


کیا اِفرائیمؔ میرا پیارا بیٹا نہیں ہے؟ کیا وہ میرا پسندیدہ فرزند نہیں ہے؟ حالانکہ میں اکثر اُس کے خِلاف بولتا ہُوں، پھر بھی اُسے پُورے دِل سے یاد کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے میرا دِل اُس کے لیٔے بیتاب رہتاہے؛ اِس لئے میرا دِل اُس کے لئے شفقت سے بھرا ہُواہے۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


خُداوؔند، ہمارا خُدا رحیم و غفور ہے حالانکہ ہم نے اُن کے خِلاف بغاوت کی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات