Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 میرا سکون چھین لیا گیا؛ اَور مَیں بھُول گیا کہ خُوشحالی کیا ہوتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 تُو نے میری جان کو سلامتی سے دُور کر دِیا۔ مَیں خُوش حالی کو بُھول گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 मेरी जान से सुकून छीन लिया गया, अब मैं ख़ुशहाली का मज़ा भूल ही गया हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 میری جان سے سکون چھین لیا گیا، اب مَیں خوش حالی کا مزہ بھول ہی گیا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:17
13 حوالہ جات  

ہم سَب ریچھوں کی مانند غرّاتے ہیں؛ اَور کبُوتروں کی طرح ماتم کرتے ہیں۔ ہم اِنصاف ڈھونڈتے ہیں لیکن پاتے نہیں؛ اَور مخلصی کے منتظر ہیں پر وہ ہم سے بہت دُور ہے۔


اُن دِنوں سے پہلے نہ اِنسان کے لیٔے مزدُوری تھی نہ جانوروں کے لیٔے کرایہ تھا اَور نہ دُشمنوں کے سبب سے کویٔی سلامتی کے ساتھ اَپنے کام کاج پر جا سَکتا تھا، کیونکہ اُن کے چاروں طرف دُشمن مَوجُود تھے۔


”اِسی لیٔے مَیں رو رہا ہُوں اَور میری آنکھیں آنسُو بہا رہی ہیں۔ کویٔی بھی میرے پاس نہیں جو مُجھے تسلّی دے، یا میری رُوح کو تازہ کر دے۔ میرے بچّے مُحتاج ہو گئے ہیں کیونکہ دُشمن غالب آ چُکاہے۔“


کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”تُم میّت کے گھر میں کھانے میں شرکت نہ کرنا۔ وہاں ماتم کرنے یا ہمدردی جتانے نہ جانا کیونکہ مَیں نے اَپنی رحمت، مَحَبّت اَور ہمدردی کو اِس قوم پر سے اُٹھالیا ہے،“ یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔


اَے یَاہوِہ، کیا آپ نے یہُودیؔہ کو بالکُل ردّ کر دیا ہے؟ کیا آپ کو صِیّونؔ سے نفرت ہے؟ آپ نے ہمیں اَیسی اِیذا کیوں پہُنچائی تاکہ ہمیں شفا نصیب ہی نہ ہو سکے؟ ہم سلامتی کی اُمّید لگائے بیٹھے تھے لیکن کچھ فائدہ نہ ہُوا، شفا کی اُمّید رکھتے تھے مگر صِرف دہشت ہی نصیب ہُوئی۔


ہم نے سلامتی کی اُمّید رکھی لیکن کوئی فائدہ نہ ہُوا، ہم شفا کے وقت کی اُمّید رکھتے تھے لیکن دہشت سے پالا پڑا۔


یَاہوِہ جو تُجھ پر مہربان ہے، یُوں کہتاہے: خواہ پہاڑ ہلا دئیے جایٔیں اَور ٹیلے سَرکا دئیے جایٔیں، مگر میری لافانی مَحَبّت تُجھ پر سے کبھی نہ ہٹے گی اَور نہ ہی میرا عہدِ اَمن کبھی ٹلےگا۔


جو تکلیف مَیں نے برداشت کی یقیناً یہ میرے حق میں مفید ثابت ہُوئی۔ آپ نے اَپنی مَحَبّت میں مُجھے تباہی کے گڑھے سے بچا لیا؛ آپ نے میرے تمام گُناہ اَپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دئیے۔


نَجات بدکار لوگوں سے دُور ہے، کیونکہ وہ آپ کے قوانین کی جُستُجو میں نہیں رہتے۔


یا خُدا! یاد کریں کہ میری زندگی ہَوا کی مانند ہے؛ میری آنکھیں پھر کبھی خُوشی نہ دیکھیں گی۔


لیکن اُن کے بعد سات سال قحط کے ہوں گے۔ جِن میں مِصر کی فراوانی والے سالوں کی یاد بھی باقی نہ رہے گی۔ اَور یہ قحط مُلک کو تباہ کر دے گا۔


بیابان کے تمام بنجر ٹیلوں پر غارت گروں کا ہُجوم لگا ہُواہے، کیونکہ یَاہوِہ کی تلوار، مُلک کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک نگلتی جاتی ہے، اَور کویٔی بھی اِس سے سلامت نہیں بچے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات