Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 3:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُنہُوں نے مُجھے راہ سے گھسیٹا اَور میری دھجّیاں اُڑا دیں اَور بے سہارا چھوڑ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اُس نے میری راہیں کج کر دِیں اور مُجھے ریزہ ریزہ کر کے برباد کر دیا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उसने मुझे सहीह रास्ते से भटका दिया, फिर मुझे फाड़कर बेसहारा छोड़ दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُس نے مجھے صحیح راستے سے بھٹکا دیا، پھر مجھے پھاڑ کر بےسہارا چھوڑ دیا۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 3:11
20 حوالہ جات  

چلو، ہم یَاہوِہ کی طرف لَوٹ چلیں۔ اُنہُوں نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشیں گے؛ اُنہُوں نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وُہی ہماری چوٹیوں پر پٹّی باندھیں گے۔


”اُنہُوں نے عالمِ بالا سے میری ہڈّیوں کے لیٔے آگ بھیجی۔ اُنہُوں نے میرے قدموں کے لیٔے جال بچھایا اَور مُجھے واپس پھیر دیا۔ اُنہُوں نے مُجھے سارے دِن کے لیٔے بےبس، اَور نڈھال بنا دیا۔


وہ اَپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اَور رو رو کر ماتم کریں گے اَور چِلّا چِلّاکر کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، اَے عظیم شہر! جِس کی دولت سے تمام بحری جہازوں کے مالک، مالدار ہو گیٔے، گھڑی ہی بھر میں وہ شہر تباہ کر دیا گیا!‘


دیکھو! تمہارا گھر تمہارے ہی لیٔے ویران چھوڑا جا رہاہے۔


یعقوب کا بقیّہ قوموں میں، اَور بہت سِی اُمّتوں کے درمیان، اَیسا ہوگا جَیسے شیرببر جنگلی جانوروں میں، یا جَوان شیر بھیڑوں کے گلّے میں، جَب وہ اُن کے درمیان سے نکلتا ہے تو اُنہیں روندتا اَور پھاڑتا ہے، اَور کویٔی اُنہیں بچا نہیں سَکتا۔


”اُس نے مُجھے یُوں سمجھایا: ’وہ چوتھا حَیوان چوتھی سلطنت ہے جو زمین پر برپا ہوگی۔ وہ دُوسری تمام سلطنتوں سے مُختلف ہوگی اَور ساری زمین کو کھا جائے گی اَور اُسے روند کر چور چور کر دے گی۔


اِس مُلک میں پھر ایک بار کھیت خریدے جایٔیں گے، جِس کے متعلّق تُم کہتے تھے، ’وہ ایک تباہ شُدہ اَور ویران مُلک ہے جہاں نہ اِنسان اَور نہ حَیوان پایٔے جاتے ہیں کیونکہ اُسے کَسدیوں کے حوالہ کیا گیا تھا۔‘


میں اِس شہر کو اَیسا تباہ کروں گا کہ وہ دہشت اَور طعن کا باعث بَن جائے گا۔ جو کویٔی اُس کے پاس سے گزرے گا وہ اُس کی بُری حالت دیکھ کر حیرت زدہ ہوگا اَور اِس کا مذاق اُڑائے گا۔


اَے یروشلیمؔ، تربیّت پذیر ہو، ورنہ میں تُم سے مُنہ موڑ لُوں گا اَور تمہاری زمین کو ویران کر ڈالوں گا تاکہ وہاں پھر کویٔی آباد نہ ہو سکے۔“


اِس لیٔے جنگل سے ایک شیرببر آکر اُن پر حملہ کرےگا، اَور بیابان کا ایک بھیڑیا اُن کو ہلاک کرےگا، اَور ایک چیتا اُن کے شہروں کے پاس گھات لگائے بیٹھے گا تاکہ اگر کویٔی شہر سے باہر نکلے تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے، کیونکہ اُن کی اُتنی بغاوت شِدّت اِختیار کر گئی اَور برگشتگی بہت زِیادہ ہو گئی۔


صِیّونؔ کے پھاٹک نوحہ اَور ماتم کریں گے؛ اَور وہ بدحال ہوکر خاک پر بیٹھے گی۔


”اَب اَے خُدا کو فراموش کرنے والو! اُن پر توجّہ کرو، اَیسا نہ ہو کہ میں تُمہیں پھاڑ ڈالوں اَور کویٔی چھُڑانے والا نہ ہو:


اَے خُدا، آپ نے مُجھے تھکا دیا؛ آپ نے میرے سارے گھر بار کو تباہ کر دیا۔


اِس سبب سے میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو چُکی ہے؛ اَور میرا دِل بےچین ہے۔


”اَور مَیں چار قِسم کے غارت گروں کو اُن پر مُسلّط کروں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مار ڈالنے کے لیٔے تلوار، لاشیں گھسیٹنے کے لیٔے کُتّے اَور اُنہیں کھانے اَور تباہ کرنے کے لیٔے ہَوا کے پرندے اَور زمین کے جنگلی جانور۔


گھات میں بیٹھے ہُوئے ریچھ، اَور چھُپے ہُوئے شیر کی طرح،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات