نوحہ یرمیاہ 2:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ2 خُداوؔند نے یعقوب کی سَب سکونت گاہوں کو نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا ہے؛ اَور اَپنے غضب میں یہُوداہؔ کی بیٹی کے تمام قلعے ڈھا دئیے ہیں۔ اُنہُوں نے اُس کی بادشاہی اَور اُس کے اُمرا کو بے عزّتی سے خاک میں مِلا دیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 خُداوند نے یعقُوب کے تمام گھر غارت کِئے اور رحم نہ کِیا اُس نے اپنے قہر میں دُخترِ یہُوداؔہ کے تمام قلعے گِرا کر خاک میں مِلا دِئے۔ اُس نے مُملکِت اور اُس کے اُمرا کو ناپاک ٹھہرایا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 रब ने बेरहमी से याक़ूब की आबादियों को मिटा डाला, क़हर में यहूदाह बेटी के क़िलों को ढा दिया। उसने यहूदाह की सलतनत और बुज़ुर्गों को ख़ाक में मिलाकर उनकी बेहुरमती की है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 رب نے بےرحمی سے یعقوب کی آبادیوں کو مٹا ڈالا، قہر میں یہوداہ بیٹی کے قلعوں کو ڈھا دیا۔ اُس نے یہوداہ کی سلطنت اور بزرگوں کو خاک میں ملا کر اُن کی بےحرمتی کی ہے۔ باب دیکھیں |
اِدُوم کہہ سَکتا ہے، ”حالانکہ ہم برباد تو ہو گئے ہیں لیکن اَپنی ویران جگہوں کو پھر سے تعمیر کریں گے۔“ لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ تعمیر تو کر سکتے ہیں لیکن مَیں پھر ڈھا دُوں گا۔ اَور اُن کا مُلک بدکاری کی سرزمین کہلائے گا۔ اَور وہ اَیسے لوگ ہوں گے جِن پر یَاہوِہ کا قہر ہمیشہ قائِم رہے گا۔
یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اِس کے بعد، میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کو، اُس کے حاکموں اَور شہر کے باشِندوں کو جو وَبا، تلوار اَور قحط سے بچ جایٔیں گے اُنہیں شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ اَور اُن کے باقی جانی دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔ وہ اُنہیں تلوار سے مار ڈالے گا؛ اَور نہ اُن پر رحم کھائے گا نہ مہربانی کرےگا، نہ اُن سے ہمدردی ہی جتائے گا۔‘