نوحہ یرمیاہ 2:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ15 جو لوگ تیری راہ سے گزرتے ہیں وہ تُجھ پر تالیاں بجاتے ہیں؛ وہ یروشلیمؔ کی بیٹی پر یہ کہہ کر آوازے کستے ہیں اَور اَپنے سَر ہلاتے ہیں: ”کیا یہ وُہی شہر ہے اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے؟“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس15 سب آنے جانے والے تُجھ پر تالِیاں بجاتے ہیں۔ وہ دُخترِ یروشلیِم پر سُسکارتے اور سر ہِلاتے ہیں کہ کیا یہ وُہی شہر ہے جِسے لوگ کمالِ حُسن اور فرحتِ جہان کہتے تھے؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस15 अब तेरे पास से गुज़रनेवाले ताली बजाकर आवाज़े कसते हैं। यरूशलम बेटी को देखकर वह सर हिलाते हुए तौबा तौबा कहते हैं, “क्या यह वह शहर है जो ‘तकमीले-हुस्न’ और ‘तमाम दुनिया की ख़ुशी’ कहलाता था?” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن15 اب تیرے پاس سے گزرنے والے تالی بجا کر آوازے کستے ہیں۔ یروشلم بیٹی کو دیکھ کر وہ سر ہلاتے ہوئے ’توبہ توبہ‘ کہتے ہیں، ”کیا یہ وہ شہر ہے جو ’تکمیلِ حُسن‘ اور ’تمام دنیا کی خوشی‘ کہلاتا تھا؟“ باب دیکھیں |
اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔