Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 2:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تیرے نبیوں کی ہر رُویا جھُوٹی اَور مہمل تھی؛ اُنہُوں نے تیرا گُناہ آشکار نہ کیا تاکہ تُجھے اسیری سے بچاتے۔ جو پیشن گوئیاں اُنہُوں نے تُجھ تک پہُنچائیں وہ جھُوٹے اَور گُمراہ کرنے والے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 تیرے نبِیوں نے تیرے لِئے باطِل اور بیہُودہ رویا دیکھِیں اور تیری بدکرداری ظاہِر نہ کی تاکہ تُجھے اسِیری سے واپس لاتے بلکہ تیرے لِئے جُھوٹے پَیغام اور جلاوطنی کے سامان دیکھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 तेरे नबियों ने तुझे झूटी और बेकार रोयाएँ पेश कीं। उन्होंने तेरा क़ुसूर तुझ पर ज़ाहिर न किया, हालाँकि उन्हें करना चाहिए था ताकि तू इस सज़ा से बच जाती। इसके बजाए उन्होंने तुझे झूट और फ़रेबदेह पैग़ामात सुनाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 تیرے نبیوں نے تجھے جھوٹی اور بےکار رویائیں پیش کیں۔ اُنہوں نے تیرا قصور تجھ پر ظاہر نہ کیا، حالانکہ اُنہیں کرنا چاہئے تھا تاکہ تُو اِس سزا سے بچ جاتی۔ اِس کے بجائے اُنہوں نے تجھے جھوٹ اور فریب دہ پیغامات سنائے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 2:14
31 حوالہ جات  

اُس کے نبیوں اَپنی باطِل رُویتیں اَور باطِل نبُوّت کے ذریعہ اُن کے اعمال پر سفیدی پھیر دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں۔‘ جَب کہ یَاہوِہ نے کچھ نہیں فرمایا۔


نبی جھُوٹی نبُوّتیں کرتے ہیں، اَور کاہِنؔ اَپنے اِختیار کی مَن مانی کرتے ہیں، اَور میری قوم اَیسی باتوں کو پسند کرتی ہے۔ لیکن یہ سَب واقعہ ہونے پر آخِر میں تُم کیا کروگے؟


”زور سے چِلّا، بالکُل نہ جِھجک۔ نرسنگے کی مانند اَپنی آواز بُلند کر۔ میرے لوگوں پر اُن کی سرکشی اَور یعقوب کے گھرانے پر اُن کے گُناہ ظاہر کر دے۔


اُس کے نبیوں نے اُس کے اَندر سازش کی اَور جِس طرح ایک گرجنے والا شیر اَپنے شِکار کو چیرپھاڑ ڈالتا ہے؛ اِسی طرح وہ لوگوں کو نگل لیتے ہیں، وہ خزانوں اَور بیش قیمت اَشیا کو چھین لیتے ہیں اَور اُس شہر میں بہت سِی عورتوں کو بِیوہ بنا دیتے ہیں۔


کاہِنوں نے بھی دریافت نہیں کیا، ’یَاہوِہ کہاں ہیں؟‘ آئین کے نِگراں تو مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے تھے؛ رہنماؤں نے بھی مجھ سے بغاوت کی؛ اَور نبیوں نے بھی بَعل معبُود کے نام سے نبُوّت کی، اَور نکمّے بُتوں کی پیروی کی۔


اُس کے نبی مغروُر ہیں؛ وہ دغاباز ہیں۔ اُس کے کاہِنؔ مَقدِس کو ناپاک کرتے ہیں اَور آئین کو مروڑتے ہیں۔


اگر کویٔی جھُوٹا یا دغاباز آکر کہے، ’میں تمہارے لیٔے کثرت سے شراب اَور مَے کی پیشن گوئی کروں گا،‘ تو وہ ہی اُن لوگوں کا نبی ہوگا۔


چونکہ تُم نے اَپنی دروغ گوئی سے راستبازوں کا دِل توڑ دیا جَب کہ مَیں نے اُنہیں کویٔی غم نہ دیا اَور تُم نے بدکاروں کی ہمّت اَفزائی کی تاکہ وہ اَپنی بدی سے باز نہ آئیں اَور اِس طرح اَپنی جانیں بچا لیں۔


اِس وقت آپ کے نبی کہاں ہیں، ’جنہوں نے آپ سے نبُوّت کی تھی کہ شاہِ بابیل آپ کے اُوپر یا اِس مُلک پر حملہ نہ کرےگا‘؟


تَب یرمیاہؔ نبی نے حننیاہؔ سے مُخاطِب ہوکر فرمایا، ”سُن اَے حننیاہؔ! یَاہوِہ نے تُمہیں نہیں بھیجا، تَو بھی تُم نے اِس قوم کو جھُوٹا اِعتماد کرنے پر اُکسایا۔


لیکن تُم، یَاہوِہ کا یہ پیغام ہے، اَیسا ہرگز نہ کہنا کیونکہ ہر شخص کا اَپنا کلام خُود اُس کا پیغام بَن جاتا ہے اَور اِس طرح سے تُم زندہ قادرمُطلق یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے کلام کو توڑ مروڑ ڈالتے ہو۔


اگر یہ میری مجلس میں کھڑے رہتے، تو میرا کلام میری قوم کو سُنا پاتے اَور اُنہیں اُن کی بُری روِشوں اَور بداعمالی سے باز رکھتے۔


اَور اَے پشحُور، تُم اَور تمہارے گھرانے کے سبھی لوگ اسیر ہوکر بابیل کو جائیں گے اَور وہاں تُم اَور تمہارے تمام رفیق جِن کے لیٔے تُم نے باطِل نبُوّت کی ہے مَر جائیں گے اَور دفنائے جائیں گے۔‘ “


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا احابؔ بِن قولایاہؔ اَور صِدقیاہؔ بِن معسیاہؔ کے متعلّق جو میرا نام لے کر: تمہارے درمیان باطِل نبُوّت کرتے ہیں، یُوں فرماتے ہیں سُنو، ”میں اُنہیں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے حوالہ کر دُوں گا اَور وہ اُنہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے قتل کر دے گا۔


لیکن یہ اُس کے نبیوں کے گُناہوں اَور اُس کے کاہِنوں کی بدکاری کے باعث ہُوا، جنہوں نے اُس میں سے صادقوں کا خُون بہایا۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُو اوہولہؔ اَور اُوہولِبہؔ کا اِنصاف کرےگا؟ تو پھر اُنہیں اُن کی قابل نفرت حرکتیں جتا۔


سزا کے دِن آ رہے ہیں، اَور حِساب کے دِن نزدیک ہیں۔ اِسرائیل اُسے جان لے۔ تیرے گُناہوں کی کثرت اَور تیری عداوت کی شِدّت کے باعث، نبی احمق سمجھا جاتا ہے، اَور اِلہام یافتہ اِنسان مجنوں قرار دیا جاتا ہے۔


لیکن مَیں یَاہوِہ کی رُوح کی قُوّت سے بھر گیا ہُوں، اَور اِنصاف اَور طاقت سے معموُر ہُوں، تاکہ یعقوب کو اُس کی سرکشی، اَور اِسرائیل کو اُس کے گُناہ بتاؤں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات