Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 2:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، مَیں تُجھ سے کیا کہُوں؟ اَور تُجھے کس سے تشبیہ دُوں؟ اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی مَیں تُجھے کس کی مانند جان کر تُجھے تسلّی دُوں؟ تیرا زخم سمُندر کی طرح گہرا ہے۔ تُجھے کون شفا دے سَکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اَے دُخترِ یروشلیِم مَیں تُجھے کیا نصِیحت کرُوں اور کِس سے تشبِیہ دُوں اَے کُنواری دُخترِ صِیُّون تُجھے کِس کی مانِند جان کر تسلّی دُوں؟ کیونکہ تیرا زخم سمُندر سا بڑا ہے۔ تُجھے کَون شِفا دے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 ऐ यरूशलम बेटी, मैं किससे तेरा मुवाज़ना करके तेरी हौसलाअफ़्ज़ाई करूँ? ऐ कुँवारी सिय्यून बेटी, मैं किससे तेरा मुक़ाबला करके तुझे तसल्ली दूँ? क्योंकि तुझे समुंदर जैसा वसी नुक़सान पहुँचा है। कौन तुझे शफ़ा दे सकता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اے یروشلم بیٹی، مَیں کس سے تیرا موازنہ کر کے تیری حوصلہ افزائی کروں؟ اے کنواری صیون بیٹی، مَیں کس سے تیرا مقابلہ کر کے تجھے تسلی دوں؟ کیونکہ تجھے سمندر جیسا وسیع نقصان پہنچا ہے۔ کون تجھے شفا دے سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 2:13
14 حوالہ جات  

اَے تمام راہ گیرو، کیا تُمہیں اِس کا قطعی احساس نہیں؟ چاروں طرف نظر دَوڑاؤ اَور دیکھو۔ کیا مُجھ پر آئی ہُوئی تکلیف کی طرح کویٔی اَور تکلیف بھی ہے، جسے یَاہوِہ نے اَپنے قہر شدید کے دِن مُجھ پر نازل کیا؟


”اُن سے یُوں فرما: ” ’میری آنکھیں شب و روز، اَور بلاناغہ آنسُو بہاتی رہیں؛ کیونکہ میری قوم کی کنواری بیٹی، گہری چوٹ اَور ضرب شدید سے شکستہ ہے، اُسے نہایت شدید صدمہ پہُنچا ہے۔


کیا گِلعادؔ میں کسی قِسم کا مرہم نہیں ملتا؟ کیا وہاں کویٔی طبیب نہیں؟ پھر میری اُمّت کے زخم شفایاب کیوں نہیں ہوتے؟


لہٰذا داویؔد بَعل پراضیمؔ کو گئے اَور وہاں اُس نے اُنہیں شِکست دی۔ اُس نے کہا، ”جَیسے اَچانک سیلاب کا پانی پھوٹ کر بہہ نکلتا ہے وَیسے ہی یَاہوِہ نے میرے دُشمنوں کو میرے سامنے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔“ اِس لیٔے وہ جگہ بَعل پراضیمؔ کہلائی۔


چنانچہ جو کچھ ہمارے خِلاف اَور ہمارے حاکموں کے خِلاف کہا گیا تھا اُسے آپ نے ہم پر بڑی آفت بھیج کر پُورا کر دیا کیونکہ جَیسا یروشلیمؔ کے ساتھ کیا گیا وَیسا اَب تک سارے آسمان کے نیچے کہیں بھی نہیں کیا گیا ہے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ”اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی، تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔


آپ نے زمین کو لرزا دیا ہے اَور اُسے پھاڑ ڈالا ہے؛ اُس کے شگاف بھر دیں کیونکہ وہ تھرتھرا رہی ہے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ” ’اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔


وہ جلد آئیں، اَور ہمارے لیٔے نوحہ کریں یہاں تک کہ ہماری آنکھوں سے آنسُو بہنے لگیں۔ اَور ہماری پلکوں سے آنسُوؤں کے چشمہ جاری ہو جائیں۔


اَے یَاہوِہ، کیا آپ نے یہُودیؔہ کو بالکُل ردّ کر دیا ہے؟ کیا آپ کو صِیّونؔ سے نفرت ہے؟ آپ نے ہمیں اَیسی اِیذا کیوں پہُنچائی تاکہ ہمیں شفا نصیب ہی نہ ہو سکے؟ ہم سلامتی کی اُمّید لگائے بیٹھے تھے لیکن کچھ فائدہ نہ ہُوا، شفا کی اُمّید رکھتے تھے مگر صِرف دہشت ہی نصیب ہُوئی۔


”فَرعوہؔ اَور اُس کا تمام لشکر اَپنے تمام گِروہ کو جو تلوار سے قتل ہُوئے دیکھ کر تسلّی پایٔےگا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات