Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 2:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 جَب وہ شہر کے کوچوں میں پڑے ہُوئے زخمیوں کی طرح غش کھاتے ہیں، وہ اَپنی ماؤں کی گود میں دَم توڑنے لگتے ہیں، تَب وہ اُن سے پُوچھتے ہیں ”کہ روٹی اَور مَے کہاں ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 جب وہ شہر کے کوچُوں میں کے زخمِیوں کی طرح غش کھاتے اور جب اپنی ماؤں کی گود میں جان بلب ہوتے ہیں تو اُن سے کہتے ہیں کہ غلّہ اور مَے کہاں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 अपनी माँ से वह पूछते हैं, “रोटी और मै कहाँ है?” लेकिन बेफ़ायदा। वह मौत के घाट उतरनेवाले ज़ख़मी आदमियों की तरह चौकों में भूके मर रहे हैं, उनकी जान माँ की गोद में ही निकल रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اپنی ماں سے وہ پوچھتے ہیں، ”روٹی اور مَے کہاں ہے؟“ لیکن بےفائدہ۔ وہ موت کے گھاٹ اُترنے والے زخمی آدمیوں کی طرح چوکوں میں بھوکے مر رہے ہیں، اُن کی جان ماں کی گود میں ہی نکل رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 2:12
9 حوالہ جات  

میں شاہِ بابیل کے بازوؤں کو تقویّت بخشوں گا اَور اَپنی تلوار اُس کے ہاتھ میں تھما دُوں گا لیکن مَیں فَرعوہؔ کے بازوؤں کو توڑ دُوں گا اَور وہ اُس کے سامنے ایک سخت زخمی شخص جَیسے موت کے لئے کراہاتا ہے۔


اِس لیٔے میں اُسے عظیم لوگوں کے ساتھ حِصّہ دُوں گا، اَور وہ زور آوروں کے ساتھ لُوٹ کا مال بانٹ لے گا، کیونکہ اُس نے اَپنی جان موت کے لیٔے اُنڈیل دی، اَور وہ بدکاروں کے ساتھ شُمار کیا گیا۔ کیونکہ اُس نے بہُتوں کے گُناہ اُٹھا لیٔے، اَور بدکاروں کے لئے شفاعت کی۔


”اَور اَب میری جان نکلنے کو ہے؛ دُکھ کے دِنوں نے مُجھے جکڑ لیا ہے۔


اِن باتوں کو یاد کرکے میرا دِل بھر آتا ہے: کہ مَیں کس طرح لوگوں کے ساتھ جایا کرتا تھا، اَور اُس جَشن منانے والے ہُجوم کے ساتھ، خُوشی سے للکارتا ہُوا اَور سِتائش کرتا ہُوا ”خُدائے قادر کے گھر تک اُن کی قیادت کیا کرتا تھا۔“


اَے لوگو! ہر وقت خُدا پر توکّل کرو؛ اَپنا دِل اُن کے سامنے کھول دو، کیونکہ خُدا ہماری پناہ گاہ ہیں۔


وہ تمہاری فصل اَور تمہارا کھانا، تمہارے بیٹے اَور تمہاری بیٹیاں؛ تمہارے گلّے اَور تمہارے ریوڑ، تمہاری انگوری فصل اَور اَنجیر کے باغ بالکُل چٹ کر جایٔیں گے۔ جِن مُستحکم شہروں پر تُمہیں اِعتماد ہے اُنہیں وہ تلوار سے تباہ کر ڈالیں گے۔


شیر خوار کی زبان پیاس کے مارے تالُو سے چپک کر رہ گئی ہے؛ بچّے روٹی مانگتے ہیں، لیکن اُنہیں کویٔی نہیں دیتا۔


تیرے بیٹے غش کھا کر؛ ہر ایک کوچہ کے سِرے پر اَیسے پڑے ہُوئے ہیں، جَیسے ہِرن جال میں پھنسا ہو۔ وہ یَاہوِہ کے غضب اَور تیرے خُدا کی دھمکی سے بے خُود ہیں۔


اُس کے تمام باشِندے روٹی کی تلاش میں کراہتے ہیں؛ اَور اَپنی جان بچانے کے لیٔے اَپنی قیمتی چیزیں روٹی کے عوض دے ڈالتے ہیں۔ ”دیکھو اَے یَاہوِہ، مُجھ پر نظر کریں، کیونکہ مَیں ذِلّت کا شِکار ہُوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات