Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 1:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 صِیّونؔ کی بیٹی کی تمام شان و شوکت جاتی رہی۔ اُس کے اُمرا اُن ہِرنوں کی مانند ہو گئے ہیں جنہیں چراگاہ نہیں ملتی؛ اَور وہ تعاقب کرنے والے کے سامنے سے کمزوری کی حالت میں بھاگ نکلے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 دُخترِ صِیُّون کی سب شان و شَوکت جاتی رہی۔ اُس کے اُمرا اُن ہرنوں کی مانِند ہو گئے ہیں جِن کو چراگاہ نہیں مِلتی اور شِکاریوں کے سامنے عاجِز ہو جاتے ہیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 सिय्यून बेटी की तमाम शानो-शौकत जाती रही है। उसके बुज़ुर्ग चरागाह न पानेवाले हिरन हैं जो थकते थकते शिकारियों के आगे आगे भागते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 صیون بیٹی کی تمام شان و شوکت جاتی رہی ہے۔ اُس کے بزرگ چراگاہ نہ پانے والے ہرن ہیں جو تھکتے تھکتے شکاریوں کے آگے آگے بھاگتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 1:6
31 حوالہ جات  

”اَور جِس دِن مَیں اُن کا قلعہ، اُن کی خُوشی اَور جلال، اُن کی آنکھوں کی راحت، اُن کے دِلوں کی تمنّا اَور اُن کے بیٹوں اَور بیٹیوں کو بھی لے لُوں گا، تَب تُو اَے آدمؔ زاد دیکھنا


بنی اِسرائیل سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اَپنے پاک مَقدِس کو یعنی اُس قلعہ کو جِس پر تُمہیں ناز ہے اَورجو تمہاری آنکھوں کی راحت اَور تمہارا محبُوب ہے ناپاک کرنے کو ہُوں۔ جِن بیٹوں اَور بیٹیوں کو تُم پیچھے چھوڑ گیٔے وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔


اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس، شاہی محل اَور یروشلیمؔ کے تمام مکانات کو آگ لگوا کر جَلا دیا۔ اُس نے ہر اہم عمارت کو جَلا ڈالا۔


پھر اُس نے شاہِ صِدقیاہؔ کی آنکھیں نکال لیں اَور اُسے کانسے کی بِیڑیوں میں جکڑ کر بابیل لے گیا جہاں اُسے مرنے تک قَیدخانہ میں ڈال دیا۔


قِریوتؔ شہر تسخیر کئے جایٔیں گے اَور قلعوں پر دُشمن کا قابض ہو جائے گا۔ اُس دِن مُوآب کے جنگجو فَوجیوں کے دِل زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


دُشمنوں کے سرپٹ دَوڑنے والے گھوڑوں کی ٹاپوں کی آواز سے، اَور اُن کے رتھوں کے شور سے اَور اُن کے پہیّوں کی گڑگڑاہٹ سُن کر۔ والدین کے ہاتھ اَور پیر اَیسے ڈھیلے پڑ جائیں گے کہ، وہ مُڑ کر اَپنے بچّوں کی مدد کرنے کو نہ پلٹیں گے؛


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا اُن تمام لوگوں سے جو یروشلیمؔ سے بابیل میں جَلاوطن ہیں، یُوں فرماتے ہیں،


بادشاہ اَور اُس کی مادرِ ملِکہ سے فرما، ”اَپنے شاہی تختوں سے نیچے اُتر آؤ، کیونکہ تمہارے سَروں پر سے تمہارے جلالی تاج، گرا دئیے جایٔیں گے۔“


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


تَب یَاہوِہ صِیّونؔ کے پُورے پہاڑ پر اَور اُن سَب پرجو وہاں جمع ہُوں دِن کے وقت دھوئیں کا بادل اَور رات کو آگ کا نہایت رَوشن شُعلہ نموُدار کریں گے جو سارے جلال پر گویا ایک سائبان ہوگا۔


دیکھ ایک وفاشعار بستی کیسے فاحِشہ بَن گئی! کسی زمانہ میں وہ عدل سے معموُر تھی؛ اَور راستبازوں کا مَسکن لیکن اَب وہاں قاتل بستے ہیں!


پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو؛ اَے سَب اہلِ زمین! اُن کی حُضُوری میں کانپتے رہو۔


صِیّونؔ سے جو حُسن میں کامل ہے، خُدا جلوہ گِر ہوتے ہیں۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ” ’اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔


بھلا یہ کیسے ممکن ہوتا کہ اُن کا ایک دُشمن ہزار کو، اَور دو دُشمن دس ہزار کو کھدیڑ دیتے، جَب تک بنی اِسرائیل کی چٹّان ہی اُنہیں دُشمنوں کے حوالہ نہ کرتی، اَور یَاہوِہ ہی اُنہیں دُشمنوں سے شِکست نہ دِلاتے؟


یَاہوِہ تُمہیں تمہارے دُشمنوں سے شِکست دِلائیں گے۔ تُم اُن پر ایک سمت سے حملہ کروگے لیکن سات سمتوں کی جانِب اُن کے سامنے سے بھاگ جاؤگے؛ اَور دُنیا کی تمام سلطنتوں کے لوگ تمہاری حالت دیکھ کر دہشت کھایٔیں گے۔


تَب یروشلیمؔ شہر کی فَوج نے شہرپناہ میں دراڑ کی اَور تمام فَوج فرار ہو گئی۔ حالانکہ کَسدی یعنی بابیل کی فَوج شہر کے گِردونواح کا محاصرہ کئے ہُوئے تھی تَب بھی وہ سَب شاہی باغ کے نزدیک دو دیواروں کے درمیان والے پھاٹک سے رات کے وقت فرار ہو گئے اَور عراباہؔ کی جانِب بھاگے۔


لیکن کَسدی فَوج نے بادشاہ کا تعاقب کیا اَور یریحوؔ کے میدان میں اُسے گِرفتار کر لیا اَور اُس کے تمام فَوجی اُس سے جُدا ہوکر پراگندہ ہو گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات