Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 1:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 ”اُن کی تمام شرارت آپ کے سامنے آئے؛ میرے تمام گُناہوں کے باعث جَیسا سلُوک آپ نے مُجھ سے کیا ہے وَیسا ہی اُن کے ساتھ کریں۔ میری آہوں کا شُمار نہیں اَور میرا دِل نڈھال ہو چُکاہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اُن کی تمام شرارت تیرے سامنے آئے۔ اُن سے وُہی کر جو تُو نے میری تمام خطاؤں کے باعِث مُجھ سے کِیا ہے۔ کیونکہ میری آہیں بے شُمار ہیں اور میرا دِل نِڈھال ہے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 उनकी तमाम बुरी हरकतें तेरे सामने आएँ। उनसे यों निपट ले जिस तरह तूने मेरे गुनाहों के जवाब में मुझसे निपट लिया है। क्योंकि आहें भरते भरते मेरा दिल निढाल हो गया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اُن کی تمام بُری حرکتیں تیرے سامنے آئیں۔ اُن سے یوں نپٹ لے جس طرح تُو نے میرے گناہوں کے جواب میں مجھ سے نپٹ لیا ہے۔ کیونکہ آہیں بھرتے بھرتے میرا دل نڈھال ہو گیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 1:22
16 حوالہ جات  

میرا غم لاعلاج ہے؛ میرا دِل اَندر ہی اَندر تڑپتا ہے۔


اُنہُوں نے بُلند آواز سے چِلّاکر کہا، ”اَے قُدُّوس اَور برحق خُداوؔند! تُو کب تک اِنصاف نہ کرےگا اَور زمین کے باشِندوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟“


لہٰذا، میں درخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اِن مُصیبتوں کے سبب سے، جو میں تمہاری خاطِر سَہتا ہُوں، ہِمّت نہ ہارو، کیونکہ وہ تمہارے لیٔے جلال کا باعث ہیں۔


کیونکہ، جَب لوگ ہرے درخت کے ساتھ اَیسا سلُوک کرتے ہیں، تو پھر سُوکھنے درخت کے ساتھ کیا کریں گے؟“


اِس لیٔے ہمارے دِل بیہوش ہو گئے، اَور اِن ہی باتوں کی وجہ سے ہماری آنکھیں دھُندلا گئیں۔


”اُنہُوں نے عالمِ بالا سے میری ہڈّیوں کے لیٔے آگ بھیجی۔ اُنہُوں نے میرے قدموں کے لیٔے جال بچھایا اَور مُجھے واپس پھیر دیا۔ اُنہُوں نے مُجھے سارے دِن کے لیٔے بےبس، اَور نڈھال بنا دیا۔


صِیّونؔ کے باشِندے کہیں جو سِتم ہم پر اَور ہمارے بچّوں پر ہُوا وہ بابیل پر بھی ہو۔“ اَور یروشلیمؔ کہتاہے کہ ”ہمارا خُون اہلِ کَسدیوں پر ہو۔“


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن کی تمام سازشوں کو جانتے ہیں، جو اُنہُوں نے مُجھے قتل کرنے کے لیٔے کی ہیں۔ اِس لئے اُن کی بدکاری کو مُعاف نہ کرنا، نہ اُن کے گُناہ کو اَپنی نظروں سے مٹا۔ بَلکہ وہ آپ کے سامنے ہی پست ہو جائیں؛ اَور اَپنے قہر میں آکر اُن کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کریں۔


اَپنا غضب اُن قوموں پر اُنڈیل دیں جو آپ کو نہیں مانتے، اَور اُن لوگوں پرجو آپ کا نام نہیں لیتے۔ کیونکہ اُنہُوں نے یعقوب کو نگل لیا ہے؛ اَور اُسے مُکمّل طور پر نگل لیا ہے، اَور اُس کے مَسکن کو اُجاڑ دیا ہے۔


اُس کی وجہ سے تمام ہاتھ ڈھیلے پڑ جایٔیں گے، اَور ہر شخص کا دِل پگھل جائے گا۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے جلد جَواب دیں؛ میری رُوح نڈھال ہو چُکی ہے۔ اَپنا چہرہ مُجھ سے نہ چھُپائیں اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُن کی مانند ہو جاؤں جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔


قومیں یہ کیوں کہیں کہ ”اُن کا خُدا کہاں ہے؟“ ہماری آنکھوں کے سامنے، قوموں پر واضح کر دیں کہ خُدا ہی اَپنے خادِموں کے بہائے ہُوئے خُون کا اِنتقام لیتے ہیں۔


” ’لیکن جتنے تُمہیں نگل رہے ہیں وہ آپ ہی نگلے جایٔیں گے؛ اَور تمہارے سبھی دُشمن جَلاوطن ہوں گے۔ جو تُمہیں لُوٹتے ہیں وہ خُود لُوٹے جایٔیں گے؛ اَورجو تُمہیں غارت کرتے ہیں خُود غارت ہو جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات