Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 1:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہ رات کو زار زار روتی ہے، اَور اُس کے رخساروں پر آنسُو ڈھلکتے ہیں۔ اُس کے تمام عاشقوں میں اَب کویٔی نہیں جو اُسے تسلّی دے۔ اُس کے سبھی دوستوں نے اُس سے بےوفائی کی؛ اَور وہ اُس کے دُشمن بَن گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 وہ رات کو زار زار روتی ہے۔ اُس کے آنسُو رُخساروں پر بہتے ہیں۔ اُس کے چاہنے والوں میں کوئی نہیں جو اُسے تسلّی دے۔ اُس کے سب دوستوں نے اُسے دغا دی۔ وہ اُس کے دُشمن ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रात को वह रो रोकर गुज़ारती है, उसके गाल आँसुओं से तर रहते हैं। आशिक़ों में से कोई नहीं रहा जो उसे तसल्ली दे। दोस्त सबके सब बेवफ़ा होकर उसके दुश्मन बन गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رات کو وہ رو رو کر گزارتی ہے، اُس کے گال آنسوؤں سے تر رہتے ہیں۔ عاشقوں میں سے کوئی نہیں رہا جو اُسے تسلی دے۔ دوست سب کے سب بےوفا ہو کر اُس کے دشمن بن گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 1:2
30 حوالہ جات  

میں کراہتے کراہتے تھک گیا؛ رات بھر رو رو کر میں اَپنا بِستر بھگوتا ہُوں اَور اَپنا پلنگ آنسُوؤں سے تربتر کرتا ہُوں۔


پڑوسی پر بھروسا مت کر، دوست پر اِعتماد نہ کر۔ اَپنی پیاری بیوی پر اِعتبار نہ کر، اَپنی بات میں خبردار رہ۔


لوگوں نے میری آہیں سُنی ہیں، لیکن مُجھے تسلّی دینے والا کویٔی نہیں۔ میرے سَب دُشمنوں نے میری اَذیّت کا حال سُنا ہے؛ آپ نے جو کیا ہے اِس پر وہ خُوشی مناتے ہیں۔ کاش کہ آپ وہ دِن جِس کا آپ نے اعلان کیا ہے، لے آئیں تاکہ وہ میری طرح ہو جایٔیں۔


مَیں نے اَپنے رفیقوں کو پُکارا لیکن اُنہُوں نے مُجھے دھوکا دیا۔ میرے کاہِنؔ اَور میرے بُزرگ شہر ہی میں ہلاک ہو گئے جَب وہ اَپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے کھانے کی تلاش میں تھے۔


اُس کی نَجاست اُس کے دامن سے لگی ہویٔی ہے؛ اُس نے اَپنے اَنجام کا خیال نہیں کیا۔ اُس کا زوال حیران کُن تھا، اَور اُسے تسلّی دینے والا کویٔی نہ تھا۔ ”اَے یَاہوِہ! میری ذِلّت پر نظر کریں، کیونکہ میرا دُشمن مُجھ پر غالب آ چُکاہے۔“


تمہارے تمام اِتّحادی رفیق تُمہیں بھُول گیٔے؛ اَب اُنہیں تمہاری پروا نہیں۔ حقیقت میں مَیں نے تُمہیں دُشمن کی مانند زخمی کیا اَور ایک ظالِم کی مانند سزا دی، کیونکہ تمہارا جُرم بڑا سنگین تھا اَور تمہارے گُناہ بے شُمار تھے۔


لیکن اگر تُم نہ سُنو، تو تمہارے غُرور کے باعث میں خلوت میں روؤں گا؛ کیونکہ یَاہوِہ کے گلّے اسیری میں چلے جائیں گے، اِس لیٔے میری آنکھیں زار زار روئیں گی، اَور آنسُو بہائیں گی۔


کاش کہ میرا سَر پانی کا چشمہ اَور میری آنکھیں اشکوں کا فوّارہ ہوتیں! تاکہ میں اَپنی اُمّت کے مقتولوں کے لیٔے شب و روز روتا رہتا۔


اَے ویران ہُوئی بستی، تُو کیا کر رہی ہے؟ تُونے سُرخ لباس کیوں پہن رکھا ہے؟ اَور زرّیں زیوروں سے کیوں آراستہ ہُوئی ہے؟ تُم نے اَپنی آنکھوں میں سُرمہ کیوں لگا رکھا ہے؟ تُم خوامخواہ اَپنے آپ کو آراستہ کر رہی ہو۔ تمہارے عاشق اَب تُمہیں حقیر جانتے ہیں؛ وہ تو اَب تمہاری جان کے پیچھے پڑے ہیں۔


میرے سارے دُشمنوں کے سبب سے، میں اَپنے ہمسایوں کے لیٔے حقارت کا؛ اَور اَپنے دوستوں کے لیٔے خوف کا باعث بَن گیا ہُوں۔ یہاں تک کہ جو مُجھے باہر دیکھتے ہیں وہ مُجھ سے دُور بھاگتے ہیں۔


وہ حَیوان اَور دس سینگ جنہیں تُم نے دیکھا اُس کسبی سے نفرت کریں گے۔ اَور اُسے لاچار بنا کر ننگا کر دیں گے؛ اَور اُس کا گوشت کھا جایٔیں گے اَور اُسے آگ میں جَلا ڈالیں گے۔


وہ یہ سبھی بادشاہ اَپنی قُدرت اَور اِختیار اُس حَیوان کے حوالہ کرنے کے لیٔے رضامند ہوں گے۔


اَور اَپنے عاشقوں کا تعاقب کرےگی لیکن اُن سے جا نہ ملے گی؛ وہ اُنہیں ڈھونڈے گی لیکن نہ پایٔے گی۔ تَب وہ کہےگی، مَیں اَپنے خَاوند کے پاس واپس چلی جاؤں گی جَیسے پہلے اُس کے پاس تھی، کیونکہ تَب مَیں آج سے بہتر حالت میں تھی۔


مَیں تیرے اُن سبھی یاروں کو جمع کروں گا جِن سے تُونے لُطف اُٹھایا، وہ جِن سے تُونے مَحَبّت کی اَور جِن سے عداوت رکھی۔ میں اُنہیں ہر طرف سے تیرے خِلاف جمع کروں گا اَور تُجھے اُن کے سامنے بے نقاب کروں گا اَور وہ تُجھے بالکُل عُریاں دیکھ لیں گے۔


میری آنکھیں روتے روتے دھُندلا گئیں، میں اَندر ہی اَندر پیچ و تاب میں ہُوں، چونکہ میرے لوگ تباہ ہو گئے، اَور چُھوٹے اَور شیر خوار بچّے شہر کے کوچوں میں نڈھال پڑے ہیں اِس لیٔے میرا دِل پگھل کر اُنڈیلا جا رہاہے۔


”اگر کویٔی اَپنی بیوی کو طلاق دے اَور وہ بیوی اُسے چھوڑکر کسی اَور سے شادی کرکے رہنے لگے، تو کیا وہ پہلا آدمی پھر سے اُس طلاق شُدہ کے پاس جائے گا؟ کیا وہ مُلک نہایت ناپاک نہ ہو جائے گا؟ لیکن تُو متعدّد عاشقوں کے ساتھ فاحِشہ کی مانند رہ چُکی ہے۔ کیا تُو اَب میرے پاس لَوٹ آئے گی؟“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


جَب ایک مُفلس سے اُس کے اَپنے بھایٔی ہی دُور رہنا پسند کرتے ہیں۔ تو اُس کے دوست تو اَور بھی زِیادہ اُس سے دُور بھاگیں گے! حالانکہ وہ مَنّت سماجت کرتے ہُوئے اُن کے پیچھے جاتا ہے، لیکن وہ اُسے کہیں نہیں ملتے۔


اِسی طرح میرے حِصّہ میں آنے والے مہینے فُضول ہیں، اَور میری راتیں میری پریشانی کا باعث ہیں۔


لیکن میرے بھایٔی برساتی نالوں کی طرح ناقابلِ اِعتبار ہیں، بَلکہ اَیسا دریا جو لبریز ہو جاتا ہے۔


جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے نغموں کے ساتھ کاٹیں گے۔


تُم اَپنے پاؤں کو ننگے پن سے، اَور اَپنے حلق کو پیاس سے بچاؤ، لیکن تُم نے کہا، ’مجھ سے بات کرنا بے فائدہ ہے! کیونکہ مُجھے غَیر معبُودوں سے مَحَبّت ہو گئی ہے، اَور مَیں تو اُنہیں کی پیروی کرتا رہُوں گا۔‘


اُنہُوں نے میرے کھانے میں پِت مِلا دیا، اَور میری پیاس بُجھانے کے لیٔے مُجھے سِرکہ پِلایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات