Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نوحہ یرمیاہ 1:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ”میرے گُناہ جُوئے میں باندھے گیٔے؛ جسے اُنہُوں نے اَپنے ہاتھ سے کسا ہے۔ وہ میری گردن پر آ پڑے ہیں خُداوؔند نے مُجھے ناتواں کر دیا ہے۔ اُنہُوں نے مُجھے اَیسے لوگوں کے حوالہ کیا ہے جِن کا میں مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 میری خطاؤں کا جُؤا اُسی کے ہاتھ سے باندھا گیا ہے۔ وہ باہم پیچِیدہ میری گردن پر ہیں۔ اُس نے مُجھے ناتوان کر دِیا ہے۔ خُداوند نے مُجھے اُن کے حوالہ کِیا ہے جِن کے مُقابلہ کی مُجھ میں تاب نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 मेरे जरायम का जुआ भारी है। रब के हाथ ने उन्हें एक दूसरे के साथ जोड़कर मेरी गरदन पर रख दिया। अब मेरी ताक़त ख़त्म है, रब ने मुझे उन्हीं के हवाले कर दिया जिनका मुक़ाबला मैं कर ही नहीं सकता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 میرے جرائم کا جوا بھاری ہے۔ رب کے ہاتھ نے اُنہیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر میری گردن پر رکھ دیا۔ اب میری طاقت ختم ہے، رب نے مجھے اُن ہی کے حوالے کر دیا جن کا مقابلہ مَیں کر ہی نہیں سکتا۔

باب دیکھیں کاپی




نوحہ یرمیاہ 1:14
21 حوالہ جات  

میں اَپنے لوگوں سے خفا تھا اَور مَیں نے اَپنی مِیراث کو بےحُرمت کیا؛ اَور اُنہیں تیرے ہاتھ میں سونپ دیا، اَور تُونے اُن پر رحم نہ کیا۔ یہاں تک کہ بُوڑھوں پر بھی تُونے اَپنا بہت بھاری جُوا رکھا۔


اِس لیٔے تُم بھُوکے اَور پیاسے اَور عُریانی اَور غربت کی حالت میں، اَپنے دُشمنوں کی خدمت کروگے جنہیں یَاہوِہ تمہارے خِلاف بھیجیں گے اَور وہ تمہاری گردن پر لوہے کا جُوا رکھّے رہیں گے، جَب تک تُمہیں نِیست و نابود نہ کر دیں۔


اِس لیٔے مَیں تمہارے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھا کر تُمہیں مالِ غنیمت کے طور پر مُختلف قوموں کو دے دُوں گا۔ میں تُمہیں مُختلف قوموں میں سے مٹا دُوں گا اَور مُلکوں میں سے بھی تُمہیں نِیست و نابود کر دُوں گا۔ میں تُمہیں تباہ کر دُوں گا اَور تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


اِس لیٔے میں تُمہیں اہلِ مشرق کے سُپرد کرتا ہُوں تاکہ تُم اُس کی مِلکیّت بنو اَور وہ تمہارے درمیان اَپنے ڈیرے ڈالیں گے اَور خیمے کھڑے کریں گے۔ وہ تمہارا پھل کھایٔیں گے اَور تمہارا دُودھ پیئیں گے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، میں اِن تمام قوموں کی گردن پر لوہے کا جُوا رکھوں گا تاکہ وہ شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کی خدمت کریں اَور وہ یقیناً اُس کی خدمت کریں گی۔ میں تو اُسے جنگلی جانوروں پر بھی اِختیار دے چُکا ہُوں۔‘ “


بدکار کی بدکاریاں اُسے پھندے میں پھنسا لیتی ہیں؛ اُس کے گُناہوں کی رسّیاں اُسے مضبُوطی سے جکڑ لیتی ہیں۔


مَیں اِفرائیمؔ کے لیٔے شیرببر کی مانند اَور بنی یہُوداہؔ کے لیٔے بڑے شیر کی مانند ہُوں گا۔ مَیں اُنہیں پھاڑ کر اُن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دُوں گا اَور چلا جاؤں گا؛ مَیں اُنہیں لے جاؤں گا اَور کویٔی اُنہیں چھُڑانے والا نہ ہوگا۔


”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: مَیں تُجھے اُن لوگوں کے حوالہ کرنے کو ہُوں جِن سے تُو نفرت کرتی ہے اَور جِن سے تیری جان بیزار ہو چُکی ہے۔


مَیں اَپنا غضب تُجھ پر اُنڈیل دُوں گا، اَور اَپنے قہر کی آگ سے تُجھے پھُونک ڈالوں گا۔ مَیں تُجھے وحشی لوگوں کے حوالہ کروں گا، جو تباہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔


میں تُمہیں شہر سے باہر نکال دُوں گا اَور پردیسیوں کے حوالہ کر دُوں گا اَور تُمہیں سزا دُوں گا۔


اُس کے بعد صِدقیاہؔ بادشاہ نے اُسے آزاد کیا اَور اُسے محل میں بُلاکر پوشیدگی میں دریافت کیا، ”کیا یَاہوِہ کی طرف سے کویٔی کلام نازل ہُواہے؟“ یرمیاہؔ نے فرمایا، ”ہاں، یہ کہ آپ شاہِ بابیل کے حوالہ کر دیئے جائیں گے۔“


نبوکدنضرؔ صِدقیاہؔ کو بابیل لے جائے گا اَور جَب تک میں کویٔی حُکم نہ دُوں وہ وہیں رہے گا؛ یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگر تُم کَسدیوں سے جنگ کروگے تو ہرگز کامیاب نہ ہوگے۔‘ “


یہی سَب باتیں مَیں نے شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ سے مُخاطِب ہوکر بَیان کیں۔ مَیں نے کہا، ”شاہِ بابیل کے جُوئے کے نیچے اَپنی گردن جُھکاؤ اَور اُس کی اَور اُس کے قوم کی خدمت کرو تو تُم زندہ رہوگے۔


” ’ ”لیکن یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگر کویٔی قوم یا سلطنت، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے تابع نہ ہوگی یا اَپنی گردن اُس کے جُوئے کے نیچے نہ جُھکائے، تو میں اُس قوم کو اُس وقت تک مُتواتر تلوار، قحط اَور وَبا سے سزا دیتا رہُوں گا جَب تک کہ میں اُسے اُس کے ہاتھ سے فنا نہ کر دُوں۔


اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔


میرے ہی مُلک میں اشُور کو کُچل دُوں گا؛ میرے ہی پہاڑوں پر اُسے پاؤں تلے روند ڈالوں گا۔ تَب اُس کا جُوا میرے لوگوں پر سے اُتارا جائے گا، اَور اُس کا بوجھ اُن کے کندھوں پر سے ہٹایا جائے گا۔“


”جاؤ اَور حننیاہؔ سے مُخاطِب ہو کہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’تُم نے لکڑی کا جُوا تو توڑ دیا ہے لیکن اَیسا کرکے تُم نے اُس کے بدلے لوہے کا جُوا بنا دیا ہے۔


شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ نے اُسے وہاں یہ کہہ کر قَید کرکے رکھا تھا، ”تُم اِس طرح سے نبُوّت کیوں کرتے ہو؟ تُم کہتے ہو ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں یہ شہر شاہِ بابیل کے حوالہ کرنے کو ہُوں اَور وہ اُس پر قبضہ کر لے گا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”مَیں اُس قوم پر بربادی لانے کا اِرادہ کر رہا ہُوں، جِس سے تُم خُود کو بچا نہ سکوگے۔ اَور اَب غُرور سے چل نہ سکوگے، کیونکہ یہ مُصیبت کا وقت ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات