Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 7:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 لیکن یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”اَب بھی لوگ زِیادہ ہیں۔ اُنہیں چشمہ کے پاس نیچے لے جا؛ اَور وہاں مَیں تیری خاطِر اُنہیں آزماؤں گا۔ تَب میں جِس کے بارے میں کہُوں، ’یہ تیرے ساتھ جائے گا،‘ تو وہ جائے گا؛ لیکن اگر مَیں کہُوں، ’یہ تیرے ساتھ نہیں جائے گا،‘ تو وہ نہ جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 تب خُداوند نے جِدعوؔن سے کہا کہ لوگ اب بھی زِیادہ ہیں سو تُو اُن کو چشمہ کے پاس نِیچے لے آ اور وہاں مَیں تیری خاطِر اُن کو آزماؤں گا اور اَیسا ہو گا کہ جِس کی بابت مَیں تُجھ سے کہُوں کہ یہ تیرے ساتھ جائے وُہی تیرے ساتھ جائے اور جِس کے حق میں مَیں کہُوں کہ یہ تیرے ساتھ نہ جائے وہ نہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन रब ने दुबारा जिदौन से बात की, “अभी तक ज़्यादा लोग हैं! इनके साथ उतरकर चश्मे के पास जा। वहाँ मैं उन्हें जाँचकर उनको मुक़र्रर करूँगा जिन्हें तेरे साथ जाना है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن رب نے دوبارہ جدعون سے بات کی، ”ابھی تک زیادہ لوگ ہیں! اِن کے ساتھ اُتر کر چشمے کے پاس جا۔ وہاں مَیں اُنہیں جانچ کر اُن کو مقرر کروں گا جنہیں تیرے ساتھ جانا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 7:4
10 حوالہ جات  

کویٔی بادشاہ اَپنی فَوج کی کثرت ہی کے باعث سلامت نہیں رہتا؛ اَور کسی سُورما کو اُس کی بڑی قُوّت بچا نہ سکے گی۔


لیکن یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، ”اُس کی ظاہری شکل و صورت اَور اُس کے دراز قد ہونے کا خیال نہ کر کیونکہ مَیں نے اُسے ردّ کر دیا ہے۔ اِس لیٔے کہ یَاہوِہ اُن باتوں کو اَیسے نہیں دیکھتے جَیسے اِنسان دیکھتا ہے۔ اِنسان ظاہری شکل و صورت کو دیکھتا ہے لیکن یَاہوِہ دِل کو دیکھتے ہیں۔“


لیکن وہ اُن راہ سے واقف ہیں جِس پر میں چلتا ہُوں؛ جَب وہ مُجھے پرکھ چُکیں گے تو میں بھٹّی سے کندن بَن کر نکلوں گا۔


اَور یُوناتانؔ نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”آؤ، ہم اُدھر اُن نامختونوں کی چوکی تک پہُنچنے کی کوشش کریں۔ شاید یَاہوِہ ہمارے خاطِر سرگرم ہو جائیں۔ کیونکہ یَاہوِہ بہُتوں یا تھوڑوں کے ذریعہ بھی فتح دِلا سکتے ہیں اَور اُنہیں کویٔی نہیں روک سَکتا ہے۔“


کیونکہ اَے خُدا، آپ نے ہمیں آزما لیا ہے؛ اَور ہمیں آگ میں تائی ہُوئی چاندی کی مانند پاک کر دیا ہے۔


بدکار لوگوں کی بدی کا خاتِمہ کر دیں اَور راستبازوں کو قِیام بخشیں۔ آپ ہی واحد خُدا ہیں۔ جو دِلوں اَور دماغوں کو جانچتے ہیں۔


کچھ عرصہ بعد خُدا نے اَبراہامؔ کو آزمایا۔ خُدا نے اُن سے فرمایا، ”اَبراہامؔ!“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”مَیں حاضِر ہُوں۔“


چنانچہ گدعونؔ اُن لوگوں کو چشمہ کے پاس نیچے لے گیا۔ وہاں یَاہوِہ نے اُس سے کہا، ”دیکھ کون کون اَپنی زبان سے کُتّے کی طرح چپڑ چپڑ کرکے پانی پیتا ہے اَور کون کون اَپنے گھُٹنے ٹیک کر پیتا ہے۔ اُنہیں الگ الگ کر لینا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات