Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 5:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”اَے یَاہوِہ، جَب آپ سِعِیؔر سے نموُدار ہُوئے، اَور اِدُوم کے مُلک سے باہر نکلے، تو زمین لرز گئی اَور آسمان ٹوٹ پڑا، اَور بادل برسنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اَے خُداوند! جب تو شعِیر سے چلا۔ جب تُو ادُوم کے مَیدان سے باہر نِکلا۔ تو زمِین کانپ اُٹھی اور آسمان ٹُوٹ پڑا۔ ہاں بادل برسے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ रब, जब तू सईर से निकल आया और अदोम के खुले मैदान से रवाना हुआ तो ज़मीन काँप उठी और आसमान से पानी टपकने लगा, बादलों से बारिश बरसने लगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے رب، جب تُو سعیر سے نکل آیا اور ادوم کے کھلے میدان سے روانہ ہوا تو زمین کانپ اُٹھی اور آسمان سے پانی ٹپکنے لگا، بادلوں سے بارش برسنے لگی۔

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 5:4
13 حوالہ جات  

مَوشہ نے کہا: ”یَاہوِہ سِینؔائی سے تشریف لایٔے اَور سِعِیؔر سے ہم پر ظاہر ہُوئے؛ اَور کوہِ پارانؔ سے جلوہ گِر ہویٔے۔ وہ جُنوب سے اَپنی پہاڑی ڈھلانوں سے لاکھوں مُقدّس فرشتوں کے ساتھ تشریف لایٔے۔


زمین کانپ اُٹھی اَور ہل گئی، اَور آسمانوں کی بُنیادیں لرز اُٹھیں؛ وہ ہل گئیں اِس لیٔے کہ وہ غضبناک ہو گئے تھے۔


بادلوں نے مینہ برسایا، افلاک گرجنے لگے؛ اَور آپ کے تیر ہر طرف چلے۔


اَور زمین کو اُس کی جگہ سے ہلا دیتے ہیں، اَور اُس کے سُتون ڈگمگا جاتے ہیں۔


اُس وقت تو اُس کی آواز نے زمین کو ہلا دیا تھا مگر اَب اُس نے یہ وعدہ کیا ہے کہ، ”پھر ایک بار میں فقط خُشکی کو ہی نہیں بَلکہ آسمانوں کو بھی ہلا دُوں گا۔“


اَے خُدا، آپ نے خُوب مینہ برسایا؛ اَور اَپنی تھکی ہوئی مِیراث کو تازگی بخشی۔


بگولے میں سے آپ کی گرج کی آواز آئی، اَور آپ کی برق نے جہاں کو رَوشن کر دیا؛ اَور زمین لرزی اَور کپکپائی۔


اُن کو ہدایات دیں: ”تُم میرے آقا عیسَوؔ سے یُوں کہنا، ’تمہارا خادِم یعقوب کہتاہے میں لابنؔ کے ہاں مُقیم تھا اَور اَب تک وہیں رہا۔


ہم اُن کی مانند ہو گئے؛ جِن پر تُونے کبھی حُکومت نہیں کی، نہ وہ تیرے نام سے کہلاتےہیں۔


پہاڑ اُس کے نیچے پگھل جاتے ہیں اَور وادیاں پھٹ جاتی ہیں، جِس طرح موم آگ سے پگھل جاتا ہے، اَور پانی ڈھلوان سے نیچے آتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات