Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 5:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”جَب اِسرائیل میں قائدین نے قیادت کی، لوگ بخُوشی اَپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔ تَب یَاہوِہ کو مُبارک کہو!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 پیشواؤں نے جو اِسرائیلؔ کی پیشوائی کی اور لوگ خُوشی خُوشی بھرتی ہُوئے اِس کے لِئے خُداوند کو مُبارک کہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “अल्लाह की सताइश हो! क्योंकि इसराईल के सरदारों ने राहनुमाई की, और अवाम निकलने के लिए तैयार हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اللہ کی ستائش ہو! کیونکہ اسرائیل کے سرداروں نے راہنمائی کی، اور عوام نکلنے کے لئے تیار ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 5:2
23 حوالہ جات  

میرا دِل جَب اِسرائیل کے اُمرا کی طرف، اَور لوگوں کے درمیان خُوش دِل رضاکاروں کی طرف لگا ہے۔ تَب یَاہوِہ کو مُبارک کہو!


آپ کی لشکر کشی کے دِن آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے، مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی جَوانی کی شبنم کی مانند۔


اُس کے بعد اماصیاہؔ بِن زکریؔ تھا جِس نے اَپنی خُوشی اَور رضامندی سے اَپنے آپ کو یَاہوِہ کی خدمت میں پیش کیا تھا۔ اُس کے تابع دو لاکھ سُورما تھے۔


کیونکہ وہ خُدا ہی ہے جو تُم میں نیّت اَور عَمل دونوں کو پیدا کرتا ہے تاکہ اُس کا نیک اِرادہ پُورا ہو سکے۔


کیونکہ خُدا کے فیصلے برحق اَور دُرست ہیں۔ اِس لیٔے کہ خُدا نے اُس بڑی کسبی کو مُجرم ٹھہرایا ہے جِس نے اَپنی زناکاری سے دُنیا کو خَراب کر دیا تھا۔ اَور خُدا نے اُس سے اَپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لے لیا ہے۔“


”اَے آسمانوں اُس پر خُوشی مناؤ! اَے مُقدّسین! اُس پر خُوشی مناؤ! اَے رسولوں اَور نبیوں! اُس کی تباہی پر خُوشی مناؤ! کیونکہ خُدا نے اُسے تمہارے ساتھ، کی ہوئی بدسلُوکی کی سزا اُسے دے دی ہے۔“


لیکن تیری رضامندی کے بغیر میں کچھ نہیں کرنا چاہتا تھا، تاکہ جو بھی مہربانی تُو کرے وہ مجَبُوری میں نہیں لیکن اَپنی مرضی سے کرے۔


جِس نے دِل میں جِس قدر دینے کا خیال کیا ہُواہے، بغیر کسی ہچکچاہٹ کےاُتنا ہی دے اَور خُوشی سے دے، نہ کہ مجَبُوری یا کسی دباؤسے کیونکہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزیز رکھتا ہے۔


کیونکہ اگر تمہاری نیّت دینے پر آمادہ ہو، تو اُس کے مُطابق خُدا تمہارا عَطیّہ قبُول کرےگا جو آدمی کے پاس ہے، نہ اُس کے مُطابق جو اُس کے پاس نہیں ہے۔


اگر مَیں اَپنی مرضی سے مُنادی کرتا ہُوں، تو اجر پانے کی اُمّید بھی رکھتا ہُوں؛ لیکن اگر اَپنی مرضی سے نہیں، تو یُوں سمجھ لو کہ خُدا نے مُجھے انجیل سُنانے کا اِختیار بخشا ہُواہے۔


خُدا نے مُلک مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ اَور اُس کے لشکر کو بحرِقُلزمؔ میں غرق کر دیا؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


اَے یَاہوِہ، صِیّونؔ سُن کر خُوش ہوتاہے، اَور یہُوداہؔ کے دیہات آپ کے اِنصاف کے باعث شادمان ہیں۔


اَے یَاہوِہ، اَے اِنتقام لینے والے خُدا، اَے خدائے مُنتقِم! جلوہ گِر ہوں۔


آپ کے فیصلوں کے باعث کوہِ صِیّونؔ مسرُور ہے، اَور یہُوداہؔ کے دیہات خُوش ہیں۔


وُہی خُدا ہیں جو میرا اِنتقام لیتے ہیں، اَور قوموں کو میرے سامنے جھُکاتے ہیں،


لوگوں نے اُن تمام آدمیوں کو دعا دی جو اَپنی خُوشی سے یروشلیمؔ میں آکر بس گیٔے تھے۔


اَے قومو! یَاہوِہ کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤ، کیونکہ وہ اَپنے خادِموں کے خُون کا اِنتقام لیں گے؛ اَور اَپنے دُشمنوں سے بدلہ لیں گے اَور اَپنے مُلک اَور لوگوں کے لیٔے کفّارہ دیں گے۔


اُس نے اَپنے لیٔے بہترین زمین مُنتخب کی؛ کیونکہ رئیس کا حِصّہ اُس کے لیٔے رکھا گیا تھا۔ جَب لوگوں کے سردار جمع ہویٔے، تَب اُس نے یَاہوِہ کے راستی کو، اَور اِسرائیل کے لیٔے یَاہوِہ کے حُکموں پر عَمل کیا۔“


اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر، اَور اُن کی کسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات