Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 4:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 چونکہ اُس کے پاس نَو سَو آہنی رتھ تھے اَور اُس نے بیس سال تک بنی اِسرائیل پر بڑا ظُلم و سِتم کیا تھا اِس لیٔے اُنہُوں نے یَاہوِہ سے اِمداد کے لیٔے فریاد کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 تب بنی اِسرائیل نے خُداوند سے فریاد کی کیونکہ اُس کے پاس لوہے کے نَو سَو رتھ تھے اور اُس نے بِیس برس تک بنی اِسرائیل کو شِدّت سے ستایا۔

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 4:3
19 حوالہ جات  

یَاہوِہ بنی یہُوداہؔ کے ساتھ تھا۔ اُنہُوں نے کوہستانی مُلک پر تو قبضہ کر لیا لیکن وہ ہموار علاقوں سے لوگوں کو نہ نکال سکے کیونکہ اُن لوگوں کے پاس آہنی رتھ تھے۔


اُن کے دُشمنوں نے اُن پر ظُلم ڈھائے اَور اُنہیں اَپنا مطیع بنا لیا۔


لیکن جَب بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی تو اُس نے اُن کے لیٔے ایک رِہائی دینے والا برپا کیا جو کالبؔ کے چُھوٹے بھایٔی قِنٰز کا بیٹا عتنی ایل تھا جِس نے اُنہیں رہا کیا۔


جَب کبھی خُدا اُنہیں قتل کرتے، وہ خُدا کے طالب ہوتے؛ اَور دِل و جان سے دوبارہ اُن کی طرف رُجُوع کرتے۔


اَور مُصیبت کے دِن مُجھے پُکارو؛ میں تُمہیں چُھڑاؤں گا اَور تُم میری تمجید کروگے۔“


اَور بنی اِسرائیل نے شموایلؔ سے کہا، ”ہمارے لیٔے یَاہوِہ ہمارے خُدا سے فریاد کرنا بند نہ کرنا تاکہ وہ ہمیں فلسطینیوں کے ہاتھ سے بچائیں۔“


تَب اُنہُوں نے غَیر معبُودوں کو اَپنے درمیان سے دُور کر دیا اَور وہ یَاہوِہ کی عبادت کرنے لگے اَور خُدا اِسرائیل کی پریشانی کو اَور زِیادہ برداشت نہ کر سکے۔


جَب اُنہُوں نے نئے معبُود مُنتخب کئے، تو جنگ شہر کے پھاٹکوں تک آ گئی، اَور چالیس ہزار اِسرائیلیوں کے درمیان نہ کویٔی سِپر اَور نہ کویٔی نیزہ دِکھائی دیتا تھا۔


پھر بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی اَور اُس نے بِنیامین کے گھرانے کے ایک فرد گیراؔ کے بیٹے اہُودؔ کو جو اَپنے بائیں ہاتھ سے کام لینے کا عادی تھا اُن کا رِہائی دینے والا مُقرّر کیا۔ بنی اِسرائیل نے اُسی کے ہاتھ مُوآب کے بادشاہ عِگلونؔ کو عطیات روانہ کئے۔


بنی یُوسیفؔ نے جَواب دیا، ”یہ کوہستانی مُلک ہمارے لیٔے کافی نہیں ہے اَور میدانی علاقہ کے تمام کنعانی باشِندے جو لوہے کے رتھوں کے مالک ہیں خواہ وہ بیت شانؔ اَور اُس کے قصبوں کے ہُوں یا یزرعیلؔ کی وادی کے باشِندے ہُوں۔“


تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہاری محنت و مشقّت کی کمائی ایک اَیسی قوم کھائے گی جِس سے تُم واقف نہیں ہو اَور عمر بھر شدید ظُلم ہی تمہارے پَلّے پڑےگا۔


اَور جَیسا نابینا اَندھیرے میں ٹٹولتا ہے وَیسے ہی تُم دوپہر کے وقت ٹٹولتے پھروگے۔ اَور تُم جو کچھ کروگے اُس میں ناکام رہوگے۔ دِن بہ دِن تُم پر ظُلم ڈھائے جایٔیں گے اَور تُم لُٹتے ہی رہوگے اَور تُمہیں بچانے والا کویٔی نہ ہوگا۔


اُس وقت لفیدوتؔ کی بیوی دبورہؔ جو نبیّہ تھی بنی اِسرائیل کی عدالت کیا کرتی تھی۔


تو سیسؔرا نے اَپنے نَو سَو آہنی رتھوں اَور حرُوشیت ہگّوئیمؔ سے لے کر قیشونؔ ندی تک کے سبھی مَردوں کو ایک جگہ جمع کیا۔


اَور اُس طویل عرصہ کے دَوران وہ مِصر کا بادشاہ مَر گیا اَور بنی اِسرائیل اَپنی غُلامی میں کراہنے اَور رونے لگے اَور غُلامی کے باعث مدد کے لیٔے اُن کی آہ و زاری خُدا تک جا پہُنچی۔


مِدیانیوں نے اِسرائیلیوں کو اِس قدر خستہ حال کر دیا تھا کہ وہ یَاہوِہ سے اِمداد کے لیٔے فریاد کرنے لگے۔


تَب بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی، ”ہم نے تیرے خِلاف گُناہ کیا اَور اَپنے خُدا کو ترک کرکے بَعل معبُودوں کی پرستش کی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات