Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 3:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 لیکن جَب بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی تو اُس نے اُن کے لیٔے ایک رِہائی دینے والا برپا کیا جو کالبؔ کے چُھوٹے بھایٔی قِنٰز کا بیٹا عتنی ایل تھا جِس نے اُنہیں رہا کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور جب بنی اِسرائیل نے خُداوند سے فریاد کی تو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے لِئے ایک رہائی دینے والے کو برپا کِیا اور کالِب کے چھوٹے بھائی قنز کے بیٹے غُتنی ایل نے اُن کو چُھڑایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 लेकिन जब उन्होंने मदद के लिए रब को पुकारा तो उसने उनके लिए एक नजातदहिंदा बरपा किया। कालिब के छोटे भाई ग़ुतनियेल बिन क़नज़ ने उन्हें दुश्मन के हाथ से बचाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 لیکن جب اُنہوں نے مدد کے لئے رب کو پکارا تو اُس نے اُن کے لئے ایک نجات دہندہ برپا کیا۔ کالب کے چھوٹے بھائی غُتنی ایل بن قنز نے اُنہیں دشمن کے ہاتھ سے بچایا۔

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 3:9
15 حوالہ جات  

پھر بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی اَور اُس نے بِنیامین کے گھرانے کے ایک فرد گیراؔ کے بیٹے اہُودؔ کو جو اَپنے بائیں ہاتھ سے کام لینے کا عادی تھا اُن کا رِہائی دینے والا مُقرّر کیا۔ بنی اِسرائیل نے اُسی کے ہاتھ مُوآب کے بادشاہ عِگلونؔ کو عطیات روانہ کئے۔


کالبؔ کے چُھوٹے بھایٔی عتنی ایل بِن قِنٰز نے اُسے سَر کر لیا اِس لیٔے کالبؔ نے اَپنی بیٹی عکسہؔ کی شادی اُس سے کر دی۔


تَب بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی، ”ہم نے تیرے خِلاف گُناہ کیا اَور اَپنے خُدا کو ترک کرکے بَعل معبُودوں کی پرستش کی۔“


جَب بنی اِسرائیل نے مِدیانیوں کے سبب سے یَاہوِہ سے فریاد کی


اُنہُوں نے آپ سے فریاد کی اَور رِہائی پائی؛ اُنہُوں نے آپ پر توکّل کیا اَور مایوس نہ ہُوئے۔


چونکہ اُس کے پاس نَو سَو آہنی رتھ تھے اَور اُس نے بیس سال تک بنی اِسرائیل پر بڑا ظُلم و سِتم کیا تھا اِس لیٔے اُنہُوں نے یَاہوِہ سے اِمداد کے لیٔے فریاد کی۔


پھر یَاہوِہ نے قاضی برپا کئے جنہوں نے اُنہیں غارت گروں کے ہاتھوں سے چھُڑایا۔


جَب کبھی خُدا اُنہیں قتل کرتے، وہ خُدا کے طالب ہوتے؛ اَور دِل و جان سے دوبارہ اُن کی طرف رُجُوع کرتے۔


اِس لیٔے آپ نے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کر دیا جنہوں نے اُنہیں ستایا۔ لیکن اُنہُوں نے اَپنے دُکھ درد میں آپ سے فریاد کی اَور آپ نے آسمان سے اُن کی فریاد سُنی اَور اَپنے بڑے کرم سے اُنہیں رِہائی دینے والے دئیے جنہوں نے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑایا۔


تَب اُنہُوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی اَور کہا، ’ہم نے گُناہ کیا ہے کیونکہ ہم نے یَاہوِہ کو چھوڑ دیا اَور ہم بَعل معبُودوں اَور عستوریتؔ کی پرستش کرنے لگے۔ لیکن اَب ہمیں ہمارے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑاؤ اَور ہم پھر سے آپ کی پرستش کرنے لگیں گے۔‘


تَب کالبؔ کے بھایٔی عتنی ایل بِن قِنٰز نے اُسے سَر کر لیا، اِس لیٔے کالبؔ نے اَپنی بیٹی عکسہؔ کی شادی اُس سے کر دی۔


یَاہوِہ کا غضب اِسرائیلیوں پر بھڑکا اَور اُس نے اُنہیں ارام نحرائیمؔ یعنی مسوپتامیہؔ کے بادشاہ کوشن رِسعتیمؔ کے ہاتھوں بیچ ڈالا۔ لہٰذا بنی اِسرائیل آٹھ بَرس تک اُس کے مطیع رہے۔


جَب کبھی یَاہوِہ اُن کے لیٔے کویٔی قاضی برپا کرتے تھے تو وہ اُس قاضی کے ساتھ رہ کر اُس کے جیتے جی اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے ہاتھوں سے چھُڑاتے رہتے تھے کیونکہ جَب وہ ظالموں اَور اَذیّت پہُنچانے والوں کی سختیوں سے تنگ آکر کراہتے تو یَاہوِہ کو اُن پر ترس آتا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات