Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 2:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اِس لیٔے اَب مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں، ’میں اُنہیں تمہارے سامنے سے نہیں ہٹاؤں گا بَلکہ وہ تمہارے پہلوؤں میں کانٹے اَور اُن کے معبُود تمہارے لیٔے پھندا ثابت ہوں گے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اِسی لِئے مَیں نے بھی کہا کہ مَیں اُن کو تُمہارے آگے سے دَفع نہ کرُوں گا بلکہ وہ تُمہارے پہلُوؤں کے کانٹے اور اُن کے دیوتا تُمہارے لِئے پھندا ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 इसलिए अब मैं तुम्हें बताता हूँ कि मैं उन्हें तुम्हारे आगे से नहीं निकालूँगा। वह तुम्हारे पहलुओं में काँटे बनेंगे, और उनके देवता तुम्हारे लिए फंदा बने रहेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اِس لئے اب مَیں تمہیں بتاتا ہوں کہ مَیں اُنہیں تمہارے آگے سے نہیں نکالوں گا۔ وہ تمہارے پہلوؤں میں کانٹے بنیں گے، اور اُن کے دیوتا تمہارے لئے پھندا بنے رہیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 2:3
11 حوالہ جات  

تو یقین جانو کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا اِن قوموں کو تمہارے سامنے سے ہرگز نہ ہٹائیں گے بَلکہ وہ تمہارے لیٔے جال اَور پھندا تمہاری پیٹھ پر کوڑے اَور تمہاری آنکھوں میں کانٹے بَن جایٔیں گے۔ یہاں تک کہ تُم اِس بھلے مُلک سے جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا ہے نابود ہو جاؤگے۔


” ’لیکن اگر تُم اُس مُلک کے باشِندوں کو نہیں نکالوگے تو جِن کو تُم رہنے دوگے وہ تمہاری آنکھوں میں خار اَور تمہارے پہلوؤں میں کانٹے بَن کر رہ جایٔیں گے اَور جِس مُلک میں تُم بسوگے وہاں وہ تُمہیں دِق کریں گے۔


وہ اُن کے بُتوں کی پرستش کرنے لگے، جو اُن کے لیٔے پھندا بَن گیٔے۔


تُم اُن سَب قوموں کو نِیست و نابود کرنا جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے حوالہ کریں گے۔ تُم اُن پر رحم نہ کھانا نہ اُن کے معبُودوں کی عبادت کرنا کیونکہ یہ تمہارے لیٔے پھندا ثابت ہوگا۔


وہ اُن کی بیٹیوں سے بیاہ کرتے اَور اَپنی بیٹیاں اُن کے بیٹوں کو دیتے تھے اَور اُن کے معبُودوں کی پرستش کرتے تھے۔


اِس لیٔے جِن قوموں کو یہوشُعؔ مَرتے وقت چھوڑ گیا اُن میں سے کسی بھی قوم کو مَیں بنی اِسرائیل کے سامنے سے دُور نہیں کروں گا۔


خبردار! جِس مُلک میں تُم جا رہے ہو وہاں کے رہنے والوں کے ساتھ کویٔی عہد نہ کرنا ورنہ وہ تمہارے لیٔے پھندا بَن جایٔیں گے۔


اَور وہ تمہارے مُلک میں رہنے نہ پائے اَیسا نہ ہو کہ وہ تُم سے میرے خِلاف گُناہ کروائیں کیونکہ اُن کے معبُودوں کی عبادت تمہارے لیٔے یقیناً ایک پھندا بَن جائے گی۔“


جَب یَاہوِہ کا فرشتہ تمام بنی اِسرائیل سے یہ کہہ چُکا تو وہ لوگ چِلّا چِلّا‏‏‏‏کر رونے لگے


گدعونؔ نے اُس سونے سے ایک افُود بنایا جسے اُس نے اَپنے شہر عُفرہؔ میں رکھا جہاں سارے اِسرائیلی اُس کی پرستش شروع کرکے بدکاری کرنے لگے اَور وہ گدعونؔ اَور اُس کے خاندان کے لیٔے ایک پھندا بَن گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات