Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




قضاۃ 1:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 جَب بنی یہُوداہؔ نے چڑھائی کی تو یَاہوِہ نے کنعانیوں اَور پَرزّیوں کو اُن کے ہاتھوں میں کر دیا اَور اُنہُوں نے بزق کے مقام پر اُن میں سے دس ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور یہُوداؔہ نے چڑھائی کی اور خُداوند نے کنعانِؔیوں اور فرزّیوں کو اُن کے ہاتھ میں کر دِیا اور اُنہوں نے بزق میں اُن میں سے دس ہزار مَرد قتل کِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 जब यहूदाह ने दुश्मन पर हमला किया तो रब ने कनानियों और फ़रिज़्ज़ियों को उसके क़ाबू में कर दिया। बज़क़ के पास उन्होंने उन्हें शिकस्त दी, गो उनके कुल 10,000 आदमी थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 جب یہوداہ نے دشمن پر حملہ کیا تو رب نے کنعانیوں اور فرِزّیوں کو اُس کے قابو میں کر دیا۔ بزق کے پاس اُنہوں نے اُنہیں شکست دی، گو اُن کے کُل 10,000 آدمی تھے۔

باب دیکھیں کاپی




قضاۃ 1:4
17 حوالہ جات  

جَب شاؤل نے بزق میں اُنہیں جمع کرکے گِنا تو اِسرائیل کے مَرد تعداد میں تین لاکھ اَور یہُوداہؔ کے مَرد تعداد میں تیس ہزار تھے۔


جَب میکایاہؔ بادشاہ کے سامنے حاضِر ہویٔے تو بادشاہ نے اُن سے دریافت کیا، ”میکایاہؔ! کیا ہم راموتؔ گِلعادؔ کو جنگ کرنے جایٔیں یا جنگ کا خیال چھوڑ دیں؟“ میکایاہؔ نے بادشاہ کو جَواب دیا، ”حملہ کر اَور فتح مند ہو کیونکہ یَاہوِہ اُسے بادشاہ کے ہاتھ میں دے دیں گے۔“


چنانچہ شاہِ اِسرائیل نے نبیوں کو جمع کیا جو تقریباً چار سَو آدمی تھے اَور اُن سے پُوچھا، ”کیا میں راموتؔ گِلعادؔ سے جنگ کرنے جاؤں یا نہ جاؤں؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”جاؤ، کیونکہ یَاہوِہ اُسے بادشاہ کے قبضے میں کر دیں گے۔“


لیکن اگر وہ کہیں گے، ’ہمارے پاس آؤ،‘ تو ہم اُوپر چڑھیں گے۔ یہی ہمارے لیٔے نِشان ہوگا کہ یَاہوِہ نے اُنہیں ہمارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔“


اَور یُوناتانؔ نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”آؤ، ہم اُدھر اُن نامختونوں کی چوکی تک پہُنچنے کی کوشش کریں۔ شاید یَاہوِہ ہمارے خاطِر سرگرم ہو جائیں۔ کیونکہ یَاہوِہ بہُتوں یا تھوڑوں کے ذریعہ بھی فتح دِلا سکتے ہیں اَور اُنہیں کویٔی نہیں روک سَکتا ہے۔“


لیکن آج کے دِن یہ جان لو کہ یہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی ہیں جو جَلا کر راکھ کر دینے والی آگ کی شکل میں ہوکر تمہارے آگے آگے دریا کو پار کر رہے ہیں۔ وُہی اُنہیں فنا کر دیں گے اَور اُنہیں تمہارے سامنے پست کر دیں گے۔ اَور تُم اُنہیں نکال کر جلد ہی نِیست و نابود کر دوگے جَیسا یَاہوِہ نے تُم سے وعدہ کیا ہے۔


اَور جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے حوالہ کر دیں اَور تُم اُنہیں شِکست دو تو اُنہیں بالکُل نابود کردینا۔ اُن کے ساتھ کویٔی عہد نہ باندھنا اَور نہ اُن پر رحم کرنا۔


تَب یہُوداہؔ کے قبیلہ والوں نے اَپنے شمعُونی بھائیوں سے کہا، ”ہمارے ساتھ ہماری مِیراث کے علاقہ کی طرف چلو تاکہ ہم کنعانیوں سے لڑیں اَور اِسی طرح ہم بھی تمہاری مِیراث کے علاقہ میں تمہارے ساتھ چلیں گے۔“ چنانچہ بنی شمعُونؔ اُن کے ساتھ گیٔے۔


وہاں اُن کا سامنا ادونی بزق سے ہُوا اَور اُنہُوں نے اُس سے جنگ کی اَور کنعانیوں اَور پَرزّیوں کو پسپا کر دیا۔


آپ نے اَپنے ہاتھ سے قوموں کو بے دخل کر دیا اَور ہمارے آباؤاَجداد کو آباد کیا؛ آپ نے مُختلف اُمّتوں کو تباہ کر دیا اَور ہمارے آباؤاَجداد کو آسُودہ کر دیا۔


اُنہُوں نے دُوسری قوموں کو اُن کے سامنے سے نکال دیا اَور اُن کی زمین اُنہیں مِیراث جریب کے طور پر بانٹ دی؛ اَور اِسرائیلی قبیلوں کو اُن کے خیموں میں بسا دیا۔


سو بنی اِسرائیل کنعانیوں، حِتّیوں، امُوریوں، پَرزّیوں، حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے درمیان بس گیٔے۔


تَب یِفتاحؔ بنی عمُّون سے جنگ کرنے نِکلا اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُس کے ہاتھ میں کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات