Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یہوداہ 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 لیکن مُقرّب فرشتہ مِیکاایلؔ نے بھی حضرت مَوشہ کی لاش کے بارے میں اِبلیس سے بحث کرتے وقت اُسے لَعن طَعن کرنے اَور مُلزم ٹھہرانے کی جُرأت نہ کی بَلکہ یہ کہا، ”خُداوؔند تُجھے ملامت کرے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 لیکن مُقرّب فرِشتہ مِیکاؔئیل نے مُوسیٰ کی لاش کی بابت اِبلِیس سے بحث و تکرار کرتے وقت لَعن طَعن کے ساتھ اُس پر نالِش کرنے کی جُرأت نہ کی بلکہ یہ کہا کہ خُداوند تُجھے ملامت کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 इनके मुक़ाबले में सरदार फ़रिश्ते मीकाएल के रवय्ये पर ग़ौर करें। जब वह इबलीस से झगड़ते वक़्त मूसा की लाश के बारे में बहस-मुबाहसा कर रहा था तो उसने इबलीस पर कुफ़र बकने का फ़ैसला करने की जुर्रत न की बल्कि सिर्फ़ इतना ही कहा, “रब आपको डाँटे!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اِن کے مقابلے میں سردار فرشتے میکائیل کے رویے پر غور کریں۔ جب وہ ابلیس سے جھگڑتے وقت موسیٰ کی لاش کے بارے میں بحث مباحثہ کر رہا تھا تو اُس نے ابلیس پر کفر بکنے کا فیصلہ کرنے کی جرأت نہ کی بلکہ صرف اِتنا ہی کہا، ”رب آپ کو ڈانٹے!“

باب دیکھیں کاپی




یہوداہ 1:9
16 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، ”اَے شیطان، مَیں یَاہوِہ تُمہیں ملامت کرتا ہوں، یَاہوِہ جِس نے یروشلیمؔ کا انِتخاب کیا ہے، تُمہیں ملامت کرتا ہے۔ کیا یہ شخص آگ سے نکالی ہوئی جلتی ہُوئی لاٹھی کی مانند نہیں ہے؟“


اگرچہ فرشتے طاقت اَور قُدرت میں اِن سے افضل ہیں لیکن وہ بھی خُداوؔند کے حُضُور میں اُن پر لَعن طَعن کے ساتھ اِلزام لگانے کی جُرأت نہیں کرتے۔


پھر آسمان میں جنگ ہُوئی۔ مِیکاایلؔ اَور اُس کے فرشتے اَژدہا سے جنگ کرنے نکلے، اَژدہا اَور اُس کے فرشتوں نے اُن کا مُقابلہ کیا۔


”اُس وقت مِیکاایلؔ مُقرّب فرشتہ جو تمہاری قوم کا مُحافظ ہے اُٹھ کھڑا ہوگا۔ وہ اَیسی مُصیبت کا وقت ہوگا کہ قوموں کی اِبتدائی زمانہ سے لے کر اُس وقت تک کبھی نہ ہُوا ہوگا۔ لیکن اُس وقت تمہارے لوگوں میں سے ہر ایک، جِس کا نام کِتاب میں درج ہوگا، بچاپا جایٔےگا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کو مُلک مُوآب میں بیت پعورؔ کے مقابل کی وادی میں دفن کیا لیکن آج کے دِن تک کویٔی نہیں جانتا کہ مَوشہ کی قبر کہاں ہے؟


لیکن پہلے میں تُمہیں بتاؤں گا کہ کِتابِ حق میں کیا لِکھّا ہے۔ (اَور تمہارے شہزادے مِیکاایلؔ کے سِوا اُن کے خِلاف جنگ میں میرا کویٔی مددگار نہیں ہے۔


لیکن فارسؔ کی مملکت کے حُکمران نے اکّیس دِن تک مُجھے روکے رکھا۔ تَب مِیکاایلؔ جو سردار فرشتوں میں سے ایک ہے، میری مدد کو آیا کیونکہ مُجھے وہاں شاہِ فارسؔ کے پاس روک دیا گیا تھا۔


بدی کے بدلے بدی نہ کرو، اَور گالی کا جَواب گالی سے نہ دو۔ بَلکہ اِس کے برعکس اَیسے شخص کو برکت دو، کیونکہ خُدا نے تُمہیں یہی کرنے کے لیٔے بُلایا ہے تاکہ تُم مِیراث میں برکت کے وارِث بنو۔


کیونکہ خُداوؔند خُود بڑی للکار کے ساتھ اَور مُقرّب فرشتہ کی آواز اَور خُدا کی نرسنگے کی آواز کے ساتھ آسمان سے نازل ہوں گے اَور خُداوؔند المسیح میں جو لوگ مَر چُکے، سَب سے پہلے زندہ ہو جایٔیں گے۔


وہاں سے گزرنے والے سَب لوگ سَر ہلا ہلا کر حُضُور کو لَعن طَعن کرتے اَور کہتے تھے، ”ارے بیت المُقدّس کو ڈھا کر تین دِن میں اِسے پھر سے بنانے والے،


”تُم خُدا پر لعنت نہ کرنا اَور اَپنی قوم کے رہنماؤں پر لعنت مت بھیجنا۔


داویؔد اُن کے اِستِقبال کو نکلے اَور اُن سے کہنے لگے، ”اگر تُم سلامتی کے ساتھ میری مدد کے لیٔے میرے پاس آئے ہو تو مَیں تُمہیں اَپنے ساتھ مِلانے کے لیٔے تیّار ہُوں لیکن اگر تُم غدّاری کرکے مُجھے میرے دُشمنوں کے حوالہ کرنے آئے ہو جَب کہ میرے ہاتھ ظُلم سے پاک ہیں تو ہمارے آباؤاَجداد کا خُدا اُسے دیکھیں اَور تُمہیں ملامت کریں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات