Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یہوداہ 1:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اُنہُوں نے تُم سے کہاتھا، ”آخِری دِنوں میں ٹھٹّھا کرنے والے ظاہر ہوں گے جو اَپنی بے دینی کی خواہشوں کے مُوافق چلیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 وہ تُم سے کہا کرتے تھے کہ اَخِیر زمانہ میں اَیسے ٹھٹّھا کرنے والے ہوں گے جو اپنی بے دِینی کی خواہِشوں کے مُوافِق چلیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 उन्होंने आपसे कहा था, “आख़िरी दिनों में मज़ाक़ उड़ानेवाले होंगे जो अपनी बेदीन ख़ाहिशात पूरी करने के लिए ही ज़िंदगी गुज़ारेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اُنہوں نے آپ سے کہا تھا، ”آخری دنوں میں مذاق اُڑانے والے ہوں گے جو اپنی بےدین خواہشات پوری کرنے کے لئے ہی زندگی گزاریں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یہوداہ 1:18
11 حوالہ جات  

سَب سے پہلے تُمہیں یہ جان لینا چاہیے کہ آخِری دِنوں میں راہِ حق کا مذاق اُڑانے والے آئیں گے جو اَپنی نَفسانی بدخواہشات کے مُطابق زندگی گُزاریں گے۔


کیونکہ ایک اَیسا وقت آئے گا جَب لوگ صحیح تعلیم کو برداشت نہیں کریں گے بَلکہ اَپنی خواہشوں کے مُطابق اَپنے بہت سے اُستاد بنا لیں گے جو اُنہیں صِرف اُن کے کانوں کو اَچھّا لگنے والی تعلیم دیں گے۔


لیکن بدکار، دغاباز لوگ فریب دیتے اَور فریب کھاتے ہُوئے بگڑتے چلے جایٔیں گے۔


جِس طرح بنی اِسرائیلؔ میں جھُوٹے نبی مَوجُود تھے اُسی طرح تمہارے درمیان بھی جھُوٹے اُستاد ہوں گے۔ جو پوشیدہ طور پر ہلاک کرنے والی بِدعتیں شروع کریں گے اَور اُس آقا المسیح کا بھی اِنکار کریں گے جِس نے اُنہیں قیمت اَدا کرکے چھُڑایا ہے۔ اَیسی باتوں سے یہ لوگ جلد ہی اَپنے اُوپر ہلاکت لائیں گے۔


میں جانتا ہُوں کہ میرے چلے جانے کے بعد پھاڑ ڈالنے والے بھیڑئے تمہارے درمیان آ گھُسیں گے اَور گلّے کو نہیں چھوڑیں گے۔


یہ لوگ ہمیشہ بُڑبُڑاتے رہتے شکایت کرتے اَور دُوسروں میں غلطیاں ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ یہ اَپنی نَفسانی بدخواہشات کے مُطابق زندگی گزارتے ہیں اَور اَپنے مُنہ سے بڑی شیخی مارتے ہیں اَور اَپنے فائدہ کے لیٔے دُوسروں کی خُوشامد کرتے ہیں۔


خصوصاً اُن کو جو جِسم کی ناپاک شَہوتوں کے غُلام ہو جاتے ہیں اَور اِختیار والوں کو ناچیز جانتے ہیں۔ یہ لوگ گُستاخ اَور مغروُر ہیں اَور آسمانی مخلُوق پر کُفر بکنے سے نہیں ڈرتے،


کیونکہ بعض لوگ چوری چھپے تمہارے درمیان بھی گھُس آئے ہیں جِن کی سزا کا بَیان قدیم زمانہ سے ہی کِتابِ مُقدّس میں درج کر دیا گیا تھا۔ یہ لوگ بے دین ہیں اَور ہمارے خُدا کے فضل کو اَپنی شہوت پرستی سے بدل ڈالتے ہیں اَور ہمارے واحد، خُود مُختار آقا یعنی خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا اِنکار کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات