Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 9:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 ہم اُن کے ساتھ یہی کریں گے کہ اُنہیں جینے دیں تاکہ اُن سے کھائی ہُوئی قَسم کو توڑنے کے سبب سے ہم پر قہر نازل نہ ہو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 ہم اُن سے یِہی کریں گے اور اُن کو جِیتا چھوڑیں گے تا نہ ہو کہ اُس قَسم کے باعِث جو ہم نے اُن سے کھائی ہے ہم پر غضب ٹُوٹے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 चुनाँचे हम उन्हें जीने देंगे और वह क़सम न तोड़ेंगे जो हमने उनके साथ खाई। ऐसा न हो कि अल्लाह का ग़ज़ब हम पर नाज़िल हो जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 چنانچہ ہم اُنہیں جینے دیں گے اور وہ قَسم نہ توڑیں گے جو ہم نے اُن کے ساتھ کھائی۔ ایسا نہ ہو کہ اللہ کا غضب ہم پر نازل ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 9:20
10 حوالہ جات  

تَب مَیں تمہاری عدالت کے لیٔے تمہارے نزدیک آؤں گا اَور اوجھاؤں، بدکاروں اَور جھُوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اَور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو اُن کی مزدُوری نہیں دیتے اَور بیواؤں اَور یتیموں پر ظُلم کرتے ہیں اَور پردیسیوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں اَور مُجھ سے نہیں ڈرتے ہیں، مَیں اُن سَب کے خِلاف فوراً گواہی دُوں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


کسی شَے کو بے سوچے سمجھے مُقدّس قرار دینا اَور مَنّت ماننے کے بعد اُس پر غور کرنا، آدمی کے لیٔے پھندا ہے۔


اَور زناکاروں، لَونڈے بازوں، غُلام فروشوں، جھُوٹ بولنے والے، جھُوٹی قَسمیں کھانے والے اَور اَیسے تمام کام ہیں جو اُس صحیح تعلیم کے خِلاف میں ہیں،


بے قُوف، بےوفا، سنگدل اَور بےرحم ہو گئے۔


اُس نے نبوکدنضرؔ بادشاہ کے خِلاف بھی بغاوت کر دی جِس نے اُسے وفادار بنے رہنے کے لئے خُدا کی قَسم کھِلائی تھی۔ وہ مغروُر اَور اِس قدر پتّھر دِل ہو گیا کہ بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی طرف بھی رُجُوع نہ ہُوا۔


لیکن بُزرگوں نے اُنہیں جَواب دیا، ”ہم نے اُن سے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے اِس لیٔے ہم اُنہیں چھُو بھی نہیں سکتے۔


اُنہُوں نے مزید کہا، ”ہم اُنہیں جینے دیں گے لیکن وہ ساری جماعت کے لیٔے لکڑہارے اَور پانی بھرنے والے بنیں گے۔“ اِس طرح سارے بُزرگ اَپنے وعدہ پر قائِم رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات