Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 9:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَور بنی اِسرائیل کوچ کرکے تیسرے دِن اُن کے شہروں گِبعونؔ کفیرہؔ بیروت اَور قِریت یعریمؔ میں آئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور بنی اِسرائیل کُوچ کر کے تِیسرے دِن اُن کے شہروں میں پُہنچے۔ جِبعوؔن اور کفِیرؔہ اور بیروؔت اور قریَت یعرِؔیم اُن کے شہر تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 इसराईली रवाना हुए और तीसरे दिन उनके शहरों के पास पहुँचे जिनके नाम जिबऊन, कफ़ीरा, बैरोत और क़िरियत-यारीम थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اسرائیلی روانہ ہوئے اور تیسرے دن اُن کے شہروں کے پاس پہنچے جن کے نام جِبعون، کفیرہ، بیروت اور قِریَت یعریم تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 9:17
24 حوالہ جات  

قِریت یعریمؔ، کفیرہؔ اَور بیروت کے سات سَو تینتالیس لوگ۔


قِریت یعریمؔ، کفیرہؔ اَور بیروت کے سات سَو تینتالیس لوگ


کیونکہ اُس وقت یَاہوِہ کا مَسکن جسے مَوشہ نے بیابان میں بنایا تھا اَور سوختنی نذر کی قُربانی کا مذبح گِبعونؔ کی اُونچی جگہ پر تھا۔


تَب قِریت یعریمؔ کے لوگوں نے آکر یَاہوِہ کے صندُوق کو اَپنے قبضہ میں لے لیا اَور اُسے ابینادابؔ کے گھر جو پہاڑی پر ہے لے گیٔے اَور اُس کے بیٹے الیعزرؔ کی تقدیس کی کہ وہ یَاہوِہ کے صندُوق کی نگہبانی کرے۔


اَور وہ مغرب کی طرف سے مُڑ کر جُنوب کی طرف نیچے آئی اَور بیت حَورُونؔ کے سامنے کے پہاڑ سے ہوتی ہُوئی جُنوب کی طرف یہُودیوں کے ایک شہر قِریت بَعل (یعنی قِریت یعریمؔ) میں نکل آئی۔ یہ مغربی حَد ٹھہری۔


قِریت بَعل (یعنی قِریت یعریمؔ) اَور ربّہؔ۔ یہ دو شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی ہیں۔


پھر وُہی حَد اُس پہاڑ کی چوٹی سے آبِ نفتوحؔ کے چشمے کو گئی۔ وہاں سے وہ کوہِ عِفرونؔ کے شہروں کے پاس نکلی اَور نیچے بعلہؔ کی طرف گئی جو قِریت یعریمؔ بھی کہلاتا ہے۔


تو وہ اَور اُس کی رعایا اِس خبر سے نہایت خوفزدہ ہُوئے کیونکہ گِبعونؔ ایک شاہی شہر کی مانند نہایت اہم شہر تھا۔ وہ عَیؔ سے بھی بڑا تھا اَور اُس کے سبھی مَرد سُورما تھے۔


البتّہ جَب گِبعونؔ کے باشِندوں نے سُنا کہ یہوشُعؔ نے یریحوؔ اَور عَیؔ کے ساتھ کیا کیا ہے


اُنہُوں نے جَواب دیا: ”تمہارے خادِم بہت دُور کے ایک مُلک سے یَاہوِہ آپ کے خُدا کی شہرت کے باعث آئے ہیں کیونکہ جو کچھ اُنہُوں نے مِصر میں کیا ہم نے اُن کا ذِکر سُنا ہے۔


گِبعونیوں سے عہد کرنے کے تین دِن بعد اِسرائیلیوں نے سُنا کہ وہ تو اُن کے پڑوسی تھے جو اُن کے نزدیک ہی رہتے تھے


لیکن بنی اِسرائیل اُن پر حملہ آور نہ ہُوئے کیونکہ جماعت کے بُزرگوں نے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی قَسم کھائی تھی اَور وعدہ کیا تھا کہ اُنہیں ہلاک نہیں کریں گے۔ ساری جماعت بُزرگوں کے خِلاف کڑکڑانے لگی۔


جُنوبی حَد قِریت یعریمؔ کی بیرونی حَد سے شروع ہوکر مغرب کی طرف آبِ نفتوحؔ کے چشمہ تک چلی گئی۔


وہ بنی یہُوداہؔ کے یہُودیؔہ میں قِریت یعریمؔ کے نزدیک خیمہ زن ہُوئے۔ اِس لیٔے قِریت یعریمؔ کے مغرب کی جگہ آج کے دِن تک محنے دانؔ کہلاتی ہے۔


تَب اُنہُوں نے قِریت یعریمؔ کے لوگوں کے پاس قاصِد بھیج کر پیغام دیا، ”اُن فلسطینیوں نے یَاہوِہ کا صندُوق لَوٹا دیا ہے۔ لہٰذا تُم آؤ اَور اُسے اَپنے یہاں لے جاؤ۔“


شاؤل کے بیٹے کے دو آدمی چھاپہ مار دستوں کے سردار تھے۔ ایک کا نام بعناہ اَور دُوسرے کا ریخابؔ تھا اَور وہ رِمّونؔ بیروتی کے بیٹے تھے جو بِنیامین کے قبیلہ سے تھا۔ بیروت بِنیامین کا حِصّہ سمجھا جاتا ہے۔


یہ سَب بنی کالبؔ تھے۔ اِفراتہؔ کے پہلوٹھے حُورؔ کے بیٹے: قِریت یعریمؔ کا باپ شوبلؔ۔


اَور قِریت یعریمؔ کے باپ شوبلؔ کی نَسل: ہاروایحؔ اَور مناحاتؔ کے آدھے لوگ،


اَور قِریت یعریمؔ کی برادری: یتری، پُوتیؔ، شُماتیؔ اَور مِشراعیؔ۔ اِن ہی سے زَوراہتیوں اَور اِشتاؤلیؔ نکلے ہیں۔


پھر اورِیّاہؔ بِن شمعیاہؔ جو قِریت یعریمؔ کے ایک اَور شخص نے یَاہوِہ کے نام سے نبُوّت کی تھی؛ اُس نے بھی اِس شہر اَور اِس مُلک کے خِلاف ٹھیک اَیسی ہی نبُوّت کی تھی جَیسی اَب یرمیاہؔ نے کی ہے۔


اَور گِبعونی اِشماعیاہؔ جو اُن تیسوں میں ایک جنگجو مَرد تھا اَورجو اُن تیسوں کا سردار تھا؛ یرمیاہؔ، یحزی ایل، یوحانانؔ، گِدیرہاتی یُوزبادؔ،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات