15 फिर यशुअ ने उनके साथ सुलह का मुआहदा किया और जमात के राहनुमाओं ने क़सम खाकर उस की तसदीक़ की। मुआहदे में इसराईल ने वादा किया कि जिबऊनियों को जीने देगा।
15 پھر یشوع نے اُن کے ساتھ صلح کا معاہدہ کیا اور جماعت کے راہنماؤں نے قَسم کھا کر اُس کی تصدیق کی۔ معاہدے میں اسرائیل نے وعدہ کیا کہ جِبعونیوں کو جینے دے گا۔
تَب بادشاہ نے گِبعونیوں کو بُلایا اَور اُن سے بات کی۔ (وہ گِبعونی بنی اِسرائیل میں سے نہیں تھے بَلکہ باقی بچے ہُوئے امُوریوں میں سے تھے جِن کی جان بخشی گئی اِسرائیلیوں نے قَسم کھائی تھی لیکن شاؤل نے بنی اِسرائیل اَور یہُوداہؔ کی خاطِر اَپنا جوش دِکھانے کے لیٔے اُنہیں نِیست و نابود کرنے کی کوشش کی تھی)۔
اَور جَب یروشلیمؔ کے بادشاہ ادونی صِدقؔ نے سُنا کہ یہوشُعؔ نے عَیؔ کو سَر کرکے اُسے نِیست و نابود کر دیا ہے اَور جَیسا اُس نے یریحوؔ اَور اُس کے بادشاہ کے ساتھ کیا وَیسا ہی عَیؔ اَور اُس کے بادشاہ کے ساتھ کیا اَور گِبعونؔ کے باشِندوں نے اِسرائیل کے ساتھ صُلح کا عہد باندھا ہے اَور وہ اُن کے درمیان رہنے لگے ہیں۔