Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یشوع 9:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اِسرائیل کے مَردوں نے یَاہوِہ سے پُوچھے بغیر اُن کے توشہ سفر میں سے کچھ لے کر چکھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 تب اِن لوگوں نے اُن کے توشہ میں سے کُچھ لِیا اور خُداوند سے مشورَت نہ کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इसराईलियों ने मुसाफ़िरों का कुछ खाना लिया। अफ़सोस, उन्होंने रब से हिदायत न माँगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اسرائیلیوں نے مسافروں کا کچھ کھانا لیا۔ افسوس، اُنہوں نے رب سے ہدایت نہ مانگی۔

باب دیکھیں کاپی




یشوع 9:14
17 حوالہ جات  

وہ الیعزرؔ کاہِنؔ کے سامنے کھڑا ہُوا کرے جو یَاہوِہ کے حُضُور اُس کی خاطِر اُوریمؔ کا حُکم دریافت کیا کرےگا۔ اِسی کے حُکم سے وہ اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت باہر جایا کریں اَور اُسی کے حُکم سے وہ اَندر آئیں۔“


یہوشُعؔ کی موت کے بعد بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کنعانیوں سے جنگ کے لیٔے ہماری طرف سے پہلے کون چڑھائی کرے؟“


اگر تُم میں سے کسی میں حِکمت کی کمی ہو تو وہ خُدا سے مانگے جو سَب کو بغیر ملامت کیٔے فیّاضی سے دیتاہے اَور تُمہیں بھی عطا فرمایٔے گا۔


وہاں اہاواؔ نہر کے پاس مَیں نے روزہ رکھنے کی مُنادی کرائی تاکہ ہم اَپنے آپ کو خُدا کے حُضُور حلیم بنائیں اَور خُدا سے دعا کریں کہ وہ ہمارے سفر کو مُبارک کریں اَور ہمیں، ہمارے بال بچّوں اَور مال و متاع کو محفوظ رکھیں۔


لہٰذا داویؔد نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں جا کر فلسطینیوں پر حملہ کر دُوں؟ کیا آپ اُنہیں میرے حوالے کر دیں گے؟“ یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”جاؤ، مَیں ضروُر فلسطینیوں کو تمہارے حوالے کر دُوں گا۔“


اَور فِنحاسؔ جو اَہرونؔ کا پوتا اَور الیعزرؔ کا بیٹا تھا اُس کے سامنے خدمت مَیں حاضِر رہتا تھا۔) اُنہُوں نے پُوچھا، ”کیا ہم پھر اَپنے بھایٔی بِنیامین کے لوگوں سے لڑنے جایٔیں یا نہیں؟“ یَاہوِہ نے کہا، جاؤ، کیونکہ کل میں اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دُوں گا۔


اِسی اَثنا میں داویؔد نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں یہُودیؔہ کے شہروں میں سے کسی میں جا بسُوں؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”جا۔“ داویؔد نے پُوچھا، ”کس شہر میں؟“ یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”حِبرونؔ میں۔“


بنی اِسرائیل بیت ایل کو گیٔے اَور خُدا سے مشورت چاہی۔ اُنہُوں نے کہا، ”ہم میں سے سَب سے پہلے بنی بِنیامین سے لڑنے کون جائے؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”پہلے یہُوداہؔ جائے۔“


اَور احِیملکؔ نے اُس کے لیٔے یَاہوِہ سے دریافت کیا اَور اُسے توشہ سفر اَور گولیتؔ فلسطینی کی تلوار بھی دی۔“


اَور تُم سینہ بند میں اُوریمؔ اَور تُمّیمؔ کو بھی رکھنا تاکہ جَب بھی اَہرونؔ یَاہوِہ کی حُضُوری میں جائے تو یہ اُس کے دِل کے اُوپر رہیں۔ یُوں بنی اِسرائیل کے لیٔے فیصلے کرنے کے وسائل ہمیشہ یَاہوِہ کے آگے اَہرونؔ کے دِل پر رہیں گے۔


اَور یہ مَشکیں جو ہم نے بھر کر ساتھ لی تھیں نئی تھیں مگر اَب دیکھو یہ پھٹی جا رہی ہیں۔ اَور ہمارے کپڑے اَور جُوتے طویل سفر کے باعث پھٹ چُکے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات